لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کا شوربہ دار سالن

سامان
مرغ ایک عدد گھی ایک پاؤ۔ایک پاؤ پیاز۔ادرک آدھی چھٹانک۔دہی ایک پاؤ۔پپیتا تھوڑا سا پسا ہوا گرم مسالہ چائے کی ایک چمچی۔مونگ پھلی کی گریاں آدھی چھٹانک پسا ہوا کھوپرا آدھی چھٹانک خشخاس آدھی چھٹانک۔ہلدی لال مرچ اور نمک حسب پسند لہسن ایک پوتھی ایک لیمو۔ہرا دھنیہ اور ہری مرچیں تھوڑے تھوڑے۔
ترکیب
مرغ کو صاف کر کے اس کے ٹکڑے کاٹ لیں پپیتا پیس کر ان ٹکڑوں پر لیپ دیں اور آدھے گھنٹے تک اسی حالت میں پڑا رہنے دیں پھر ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑائیں۔پیاز کے تھوڑے لچھے اس میں ڈال کر لال کر لیں پھر مرغ کے ٹکڑے ان پر ڈال کر نرم آنچ پر ہلکے ہاتھ سے بھونیں۔چند منٹ بعد دہی دیگچی میں ڈال دیں۔بھوننے کا عمل جاری رکھیں۔جب دہی خشک ہو جائے تھوڑا پانی لیمو کا رس ہر دھنی اور ہری مرچیں کتر کا ڈال دیں اور سالن کو دم پر لگا دیں۔