لذیذہ کھانے اور پکوان

دم پخت مرغ مسلم

سامان
بڑے سائز کا مرغ ایک عدد ۔گھی ایک پاؤ۔دہی ایک پاؤ پیاز کی تین چھوٹی ڈلیاں ادرک کی ایک چھوٹی گانٹھ کالی مرچ ایک تولہ کچری دو تولہ کشمش ایک چھٹانک بادام کی گریاں ایک چھٹانک لیمو دو عدد انڈے دو عدد پسا ہوا گرم مسالہ تھوڑا سا۔
ترکیب
مرغ کو رات کے وقت ذبح کیجئے تا کہ اگلے دن صبح تک۔خشکی آجائے گی۔پیاز کی دو ڈلیوں کو لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے اور ان کو ادرک کے ساتھ پیسئے۔اسی طرح نمک اور کالی مرچوں کو بھی الگ الگ پیس لیجئے۔نمک اور کالی مرچیں مرغ پر ملئے اور اسے چھری یا چاقو کی نوک سے گودئیے۔پھر کشمش،بادام کی گریاں اور پیاز کے باقی لچھے گھی میں بھوننے کے بعد ان پر لیمو کا عرق چھرکئے اور مرغ کے پیٹ میں بھر دیجئے۔آلوؤں اور انڈوں کو ابال کر ان کے قتلے کیجئے اور انہیں بھی مرغ کے اندر بھر کر ابال کر ان کے قتلے کیجئے اور انہیں بھی مرغ کے اندر بھر کر اسے تاگے سے سی دیجئے تاکہ مسالہ باہر نہ نکلے اور گھی میں بھوننے کے بعد گلانے کے لئے پانی دے کر پتیلی کا منہ آٹے سے بند کر دیجئے۔جب بھاپیں باہر نکلنے لگیں تو پتیلی چولہے سے اتار کر اس کا منہ کھولیے اور اس میں پسا ہوا گرم مسالہ ڈال دیجئے۔