لذیذہ کھانے اور پکوان

ثابت مرغ کا کباب

سامان
؂ایک چوزہ سفید زیرہ اور سونف(قلیل مقدار میں)نمک ایک تولہ۔ثابت لال مرچیں گیارہ۔پیاز کی ایک ڈلی۔خشک انجیر چھ ماشہ کچا سہاگہ ۳ ماشے۔کچا پپیتا ایک تولہ دہی پانچ تولہ۔
ترکیب
چوزے کو سونف اور زیرے کے پانی سے دھو کر سب مسالے پیس کر اس کے اندر اور باہر لگا دیں اور اس حالت میں کئی گھنٹے تک رہنے دیں پھر سیخ پر چڑھا کر دہی مل کر کوئلوں پر پختہ کر لیں۔