لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کے دل اور کلیجی کا سوپ

سامان

تین چوزے پیاز کی ایک ڈلی۔لہسن کے چار جوئے۔آلو ایک چھٹانک۔چاول ایک بڑا چمچہ۔ٹماٹر ایک عدد۔
ترکیب
چوزوں کو اس طرح کاٹیں کہ ہر چوزے میں سے چار چار ٹکڑے نکل آئیں دل اور کلیجے ان ٹکڑوں سے الگ کر لیں اور انہیں ایک سیر پانی میں ڈال کر اس پانی میں نمک ملائیں اور چولہے پر چڑھا کر پکانا شروع کر دیں۔
جب پانی میں چند ابال آجائیں تو اس میں پیاز کی ڈلی کئی ٹکڑے کر کے ڈالئے پھر لہسن کے جوئے بھی چھیل کر ڈال دیجئے۔چند منٹ بعد چاول پانی سے دھو کر ڈالیے اور ٹماٹر کے ٹکڑے بھی شامل کر دیجئے دیگچی کے نیچے آنچ بہت ہلکی رکھیں جب دال اور کلیجے گل جائیں تو کفگیر چلاکر انہیں اور سب چیزوں کے ساتھ آمیز کر دیں۔اور پانی حسب پسندمقدار میں باقی رہ جانے کے بعد دیگچی چولہے سے اتار لیں نمک مرچ چکھنے کے بعد چھان کر نوش فرمائیں۔