لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کے پارچہ کباب

سامان
چھوٹا مرغ ایک عدد۔سونف بقدر ضرورت۔زیرہ بقدر ضرورت۔نمک ایک تولہ۔ثابت لال مرچیں گیارہ عدد پیاز چھ تولہ گرم مسالہ نوماشہ انجیر چھ کچا سہاگا تین ماشہ کچا پپیتا ایک تولہ(اگر خشک ہو تو چھ ماشہ) دہی تھوڑا سا۔
ترکیب
مرغ کو صاف کر لیجئے۔سب مسالوں کو باریک پیس لیجئے یہ مرکب مرغ کے اندر اور باہر لگا دیجئے اس اسے تین گھنٹے تک کسی سایہ دار جگہ میں رکھا رہنے دیجئے۔پھر مرغ کے پارچے کیجئے اور ان پارچوں کو سیخوں پر چڑھا کر کوئلوں کی آگ پر پختہ کے لیجئے اس دوران میں جب کباب پک رہے ہوں ان پر دہی ملتے جائیے۔