لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کی بریانی

سامان
ایک بڑا مرغ چاول ایک سیر۔دہی ایک پاؤ لہسن ایک پوتھی۔پیاز ایک پاؤ۔کالی مرچیں نو عدد۔لونگیں نو عدد دار چینی کا ایک چھوٹا ٹکڑا۔زیرہ سیاہ دو تولہ۔زیرہ دو تولہ ۔خشک دھنیہ دو تولہ بڑی بڑی الائچی چھ عدد چھوٹی الائچی چھ عدد گھی ایک پاؤ۔پسی ہوئی لال مرچ اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
مرغ کو صاف کرنے کے بعد اس کے بہت سے مختصر ٹکڑے کرلیں۔پیاز لہسن کالی مرچیں۔زیرہ سیاہ زیرہ سفید خشک دھنیہ بڑی الائچی چھوٹی الائچی لال مرچیں اور نمک پیس کر رکھ لیں۔پیاز کے چند لچھے گھی میں لال کرکے نکال لیں پھر گھی میں مرغ کے گوشت کے ٹکڑے اور لونگیں ڈال کر دھیمی آنچ پر سرخ کرنے کے بعد ان میں دہی اور نمک ملادیں پانی چھوڑے گا اس پانی میں مرغ کے ٹکڑے پکنے دیں جب یہ پانی خشک ہو لہسن کے جوئے پتیلی میں ڈال دیں چند منٹ بعد گلانے کا پانی دے دیں جب یہ پانی خشک ہو کر قلیل رہ جائے پتیلی چولہے سے اتار لیں۔
اب چاول ابالیں پھر ان کے پانی میں نمک اور دار چینی شامل کر کے چاولوں کو ایک بار پھر ابال دیں اس کے بعد کپڑے سے چھان کر ٹھنڈا کرلیجئے۔
پھر کھلے منہ کی ایک دیگچی لے کر اس میں چاول کی ایک تہ بچھائیں چھوٹی الا ئچیاں پیس کر چاولوں پر چھڑک دیں اب بریانی کو دم پر رکھیں دیگچی کے منہ پر گیلا کپڑا باندھ دیں۔آگ نیچے کم اور اوپر زیادہ رکھیں جب بھاپیں نکلنے لگیں تو سمجھ لیں کہ بریانی دم پر آگئی ہے۔دیگچی چولہے سے اتار کر نوش فرمائیں۔