لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کی میوہ دار بریانی

سامان
ایک مرغ جس میں کم از کم ایک سیر گوشت ضرور نکلے چاول تین پاؤ۔دہی ایک پاؤ انڈے پانچ یا چھ عدد کشمش بارہ دانے بادام کی گریاں ایک چھٹانک پیاز دو بڑی ڈلیاں ادرک ایک چھوٹی گانٹھ دار چینی کا ایک بڑا سا ٹکڑا نمک اور پسی ہوئی لا مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
سب مسالے الگ الگ باریک پیس کر ملا لیجئے۔پھر اس آمیزے میں پسی ہوئی ادرک بھی ملا دیجئے یہ آمیزہ دہی میں ملا کر مرغی کے ٹکڑے اس میں ڈال دیجئے اور دو تین گھنٹے تک اسی حالت میں پڑے رہنے دیں پھر گھی کڑ کڑا کر انہیں اس میں چھوڑ دیجئے اور پکنے دیجئے آنچ بالکل دھیمی رکھیے مرغ کے ٹکڑے تھوڑی دیر میں دہی کے پانی میں گل جائیں گے۔ اس دوران میں چاول ابال لیں ایک دیگچے میں ان کی آدھی مقدار ڈاک کر اس پر مرغ کے ٹکڑے مع مسالہ رکھ کر اوپر باقی مقدار بچھا کر دم پر رکھ دیں جب بریانی ڈش میں نکالیں۔انڈے کشمش اور بادام اوپر سے ڈال دیں۔