لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کا متنجن

سامان
مرغ ایک عدد جو کافی موٹا ہو۔گھی تین چھٹانک چاول ایک سیر لیموں دو عدد جو کافی بڑے ہوں چینی آدھ سیر۔زعفران تھوڑی سے چھوٹی الائچی چھ عدد بادام کی گری ایک پاؤ کشمش پچیس دانے۔پیاز ایک بڑی ڈلی۔لہسن دس جوئے۔خشک دھنیہ دو تولہ سونف دو تولہ گرم مسالہ تھوڑا سا نمک ایک دو چٹکی۔
ترکیب
مرغی کو صاف کر کے اس کے ٹکڑے کر لیں اور انہیں ایک پتیلی میں نمک ملے ہوئے پانی میں ڈال دیں پھر پیاز کے ٹکڑے کریں لہسن پتیلی میں نمک ملے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔پھر پیاز کے ٹکڑے کریں لہسن کے جوئے چھیلیں ان میں گرم مسالہ دھنیہ اور سونف ملا دیں اور اس مرکب کو پوٹلی باندھ کر اسے بھی اسی پانی میں ڈال دیں اور یخنی تیار کرلیں۔
جب مرغ کے ٹکڑے گل جائیں اور پانی دو ڈیرھ پیالی رہ جائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیں اب اور پتیلی میں گھی اور چھوٹی الائچی کے دانے ڈال کر گھی کڑ کڑائیں اور مرغ کے ٹکڑے اس میں ڈال کر انہیں نرم ہاتھ سے بھوننا شروع کردیں۔چند منٹ بعد چینی کا قوام تیار کرلیں۔اس میں پانی ایک پیالی سے زیادہ نہ ڈالیں۔ یہ قوام پتیلی میں ڈال کر مرغ کو پکنے دیں۔اور پھر اس پر چاول ڈال کر لیموں کا رس۔کشمش اور بادام چھوڑ دیں۔ آگ پتیلی کے اوپر اور نیچے رکھ کر اسے دم دیجئے۔آدھے گھنٹے میں متنجن تیار ہوجائے گا۔