لذیذہ کھانے اور پکوان

مرغ کی دہی اور چاولوں والی بریانی

سامان
مرغ ایک عدد ایک سیر۔چاول ایک سیر لیموں دو عدد گھی آدھ سیر۔ گرم مسالہ حسب ضرورت۔ہری مرچ ایک چھٹانک پودینہ آدھی گڈی لہسن ایک پوتھی۔ادرک ایک چھوٹی ڈلی۔پیاز ایک پاؤ۔
ترکیب
سب سے پہلے پیاز کو لچھوں کی شکل میں کاٹ لیجئے پھر لچھوں میں ادرک لہسن سبز مرچیں اور پودینہ ڈال لیجئے اور اس مرکب کو سل میں ادرک۔لہسن۔سبز مرچیں اور پودینہ ڈال لیجئے۔
اب مرغ کے مناسب طول و عرض کے ٹکڑے کیجئے۔اور ان کو تازہ پانی سے خوب اچھی طرح دھو کر باقی گھی اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ پتیلی میں ڈال کر خوب بھونئے پھر دہی ڈال کر اس کے باقی پانی میں گلائیے اس کے بعد سادہ پانی ڈالیے تا کہ گوشت اچھی طرح گل جائے۔
اس دوران میں چاولوں کو ابال لیجئے پھر ان کا پانی نتھار کر انہیں گوشت میں ڈال دیجئے اور پتیلی کو دم پر رکھ دیجئے چند منٹ بعد مرغ کی دہی اور چالوں والی بریانی تیار ہوجائے گی۔
مرغ کے گوشت کو خوب اچھی طرح بھوننا اور گلانا بے حد ضروری ہوتا ہے ورنہ گوشت کچا رہ جاتا ہے جس سے بریانی بے مزہ رہتی ہے۔