لذیذہ کھانے اور پکوان

سالم قاز

سامان
قاز کا گوشت آدھ سیر۔لونگیں نو عدد بڑی الائچیاں پانچ عدد کالی مرچیں نوعدد پسی ہوئی لال مرچ ایک چھٹانک خشک پسا ہوا دھنیہ آدھ پاؤ۔لاہوری نمک ایک چھٹانک گھی ایک پاؤ۔دہی ایک پاؤ۔ بکرے کا قیمہ ایک پاؤ۔
ترکیب
قاز کو پانی میں خوب اچھی طرح ابال کر اس میں چھری یا چاقو کی نوک سے سوراخ کر دیجئے پھر سونف اور زیرہ پانی میں پیس کر اسے چھان لیجئے اور گوشت کو اس میں چار گھنٹے تک ڈوبا رہنے دیجئے۔ اس کے بعد اسے تازہ صاف پانی سے خوب اچھی طرح دھوئیے صاف پانی کے بعد بیسن ملے ہوئے پانی سے دھوئیے اس کے بعد دہی سے بھونئے۔پھر پیاز ادرک اور تھوڑا نمک پیس کر اس پر ملئے۔ بکرے کے گوشت کا قیمی گھی میں بھونئے چند منٹ بعد اس میں تھوڑا نمک ڈالیے اوپر سے دھنیے کا پانی دیجئے چند منٹ تک قیمے کو پکنے دیجئے پھر اسے کفگیر سے پلٹے اور بھونتے رہئے پیاز جتنی باقی رہ گئی ہو اسے گھی میں بھون کر پیس کر قیمے میں ڈال دیجئے جب قیمہ بھن کر تیار ہو جائے قاز کے پیٹ میں بھرکر اسے تاگے سے سی کر بقیہ چیزوں کے پیسے ہوئے مسالے میں بھونئے اور چولہے سے اتار لیجئے۔