لذیذہ کھانے اور پکوان

تلا ہوا تیتر

سامان
ایک تیتر گھی آدھ پاؤ دہی ایک پاؤ پسا ہوا گرم مسالہ،آدھی چھٹانک لہسن بارہ جوے۔خشک دھنیہ دو تولہ سفید زیرہ دو تولہ پسی ہوئی لال مرچیں اور نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب
پسے ہوئے مسالے دہی میں ملا کر اس دہی سے تیتر کو دھوئیں اور اسے پتیلی میں ڈال کر اسی مسالے میں گلائیں پھر اس کے بڑے بڑے ٹکڑے کر کے گھی میں تل کر لال کر لیں دو باتوں کا خاص خیال رکھنا چائیے۔تیتر کی دھلائی پوری طرح کی جائے اور اسے تل کر خستہ کر لیا جائے۔ورنہ ذائقہ نہیں آے گا۔