لذیذہ کھانے اور پکوان

فوری آملیٹ

اگر آپ کو کسی کے لئے فوراً ہی انڈے بنانے کی ضرورت پڑ جائے تو فوری آملیٹ کی ترکیب حاضر ہے۔
سامان
انڈے ایک پیالے میں توڑیں اور ان کی سفیدی اور زردی میں اتنا ہی پانی ملائیں جتنا ایک انڈے کی سفیدی اور زردی کی مجموعی مودار کے برابر ہو اس کے بعد ان میں نمک مرچ ڈال کر مکس کریں اور اس دوران میں فرائی پان میں ہلکی آنچ پر سہتا سہتا گرم کر کے مکھن اس میں چھوڑدیں۔پھر اسے ترچھا کر کے پگھلتے ہوئے مکھن کو اس کی پوری سطح پر پھیلادیں۔
جب مکھن اچھی طرح پگھل جائے تو مکس کیا ہوا مرکب فرائی پان میں یکخت ڈال کر چمچے یا کانٹے سے مسلسل چلانا شروع کردیں اور کنارورں سے سمیٹ سمیٹ کر فرائی پان کے درمیانی حصے کی طرف لاتے رہیں۔
جب انڈے کا مرکب سیٹ ہوجائے تو دو تین سیکنڈ کے لئے آنچ تیز کردیں اور فرائی پان کے اندرونی گردے پر جمنے والے تمام مرکب کو وسطی حصے کی طرف لے آئیں پھر آخر میں اسے چمچے یا کاٹنے سے فرائی پان کے ہینڈل کی طرف لپیٹے ہوئے مرکب کی بقیہ آدھی سطح پر پلٹ دیں اور پھیلا کر پلیٹ میں گرالیں۔