لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کے کباب

سامان
قیمہ آدھ سیر گھی تین چھٹانک خشخاس آدھا تولہ۔زیرہ آدھا تولہ۔سیاہ مرچیں چار عدد بڑی الائچی دو عدد انڈے چار عدد۔
ترکیب
قیمے کوخوب باریک پیس لیں اور سب مصالحے خوب باریک پیس کر اس میں ملا دیں۔پھر انڈوں کو ابال کر چھیل لیں۔قیمے کی ٹکیاں بنا کر ہر ایک ٹکیہ میں ایک ثابت انڈا رکھ کر قیمے کو ہر طرف سے درست کر لیں زیادہ بہتر یہ ہو گا کہ ان پر دھاگہ لپیٹ دیں۔اب گھی گرم کر کے ان ٹکیوں کو احتیاط سے سرخ کرلیں۔ٹکیاں جب سرخ ہوجائیں تو ان میں اتنا پانی ڈالیں جس سے یہ گل جائیں گل جانے پر ڈش میں نکال کر دھاگہ الگ کرلیں اور چاقو سے چار ٹکڑے کر کے ہری مرچوں اور پیاز کے لچھوں سے سجا دیں۔