لذیذہ کھانے اور پکوان

مسالے دار آملیٹ

سامان
انڈے دس عدد گھی ایک پاؤ لونگیں ۵ ماشہ بڑی الائچی ۵ ماشہ نمک ایک تولہ زعفران ۲ ماشہ پیاز آدھ پاؤ لہسن ایک تولہ ادرک ایک تولہ۵ ماشہ دھنیہ ایک تولہ ۸ ماشہ لال مرچ ایک تولہ ۔
ترکیب
سونف کو تھوڑے گھی میں بھون لیجئے ادرک کو کچل کر اس کا قیمہ سا بنا لیجئے۔پیاز باریک کتر لیجئے۔ زعفران کا پانی تیارکر لیجئے۔باقی چیزوں کا پانی کے ساتھ مسالہ پیس لیجئے۔
اب انڈوں کو توڑئیے ان کی سفیدی اور زردی کسی پیالے میں نکالئے ان میں پسا ہو ا مسالہ اور ادرک کا قیمہ ملا دیجئے پھر پیاز بھی ڈال دیجئے اور اس مرکب کو ہاتھ کی انگلیوں سے خوب اچھی طرح لتھ کیجئے۔
اس کے بعد گھی ایک پتیلی میں ڈال کر اسے گرم کیجئے جب وہ کڑ کڑانے لگے تو انڈوں کا مرکب اس میں ڈال دیجئے تھوڑا پانی بھی دے دیجئے اور پتیلی ڈھانپ کر پکنے دیجئے۔
جب انڈوں کی ٹکیہ ایک رخ سے پک جائے اسے پلٹ دیجئے تا کہ وہ دوسرے رخ پر بھی پک جائے اب اس پر زعفران کا پانی ڈالئے اور جب تیار ہوجائے تو چولہے سے اتار لیجئے۔