لذیذہ کھانے اور پکوان

میٹھا آملیٹ

سامان
انڈے پانچ عدد گھی ایک پاؤ چینی تین پاؤ۔پیاز تین تولہ ۴ ماشہ ادرک ایک تولہ ۸ ماشہ لال مرچ ایک تولہ زعفران ایک ماشہ لونگ ۹ ماشہ بڑی الائچی ۹ ماشہ نمک ۲ تولہ دھنیہ خشک دس ماشہ۔
ترکیب
انڈوں کی زردی اور سفیدی کو خوب اچھی طرح ملا کر نمک مسالے اور زعفران ان میں آمیز کر دیجئے اور گھی میں تل لیجئے اور انہیں چاشنی دے کر چولہے سے اتار لیجئے۔