لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کا قلیہ

سامان
انڈے دس عدد گھی ایک پاؤ پسا ہوا گرم مسالہ تھوڑا سا لیمو دو عدد۔بکرے کا قیمہ ایک پاؤ۔لال مرچ چار تولہ،دھنیہ چار تولہ نمک دو تولہ۔ہلدی نو ماشہ۔خشخاس ۵ تولہ بھنے ہوئے چنے پانچ تولہ۔
ترکیب
خشخاس کو آدھے گھی میں سرخ کر لیں پھر سارے مصالحے اور قیمہ خوب باریک پیس لیں تھوڑا مصالحہ بچا کر باقی میں دھی گھونٹ کر ملانے کے بعد اسے قیمے میں ملا دیں اور یہ مرکب ابلے ہوئے انڈوں پر لپیٹ دیں۔ تھوڑا بچایا ہوا مسالہ دو چھٹانک گھی میں تلیں اور اس میں انڈے ڈال کر پتیلی تھوڑی دیر کے لئے ڈھانک دیں۔جب انڈے سخت ہو جائیں تو سالن میں شوربا رکھنے کے لئے ان میں تھوڑا پانی ڈال دیں اور گل جانے پر پسا ہو گرم مصالحہ اور لیموں کا عرق ڈال کراتارلیں۔