لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈے اور مچھلی کا آملیٹ

سامان
صاف کی ہوئی مچھلی ایک پاؤ انڈے چار عدد۔باریک کتری ہوئی سبز مرچ ایک عدد باریک کترا ہو دھنیہ ایک چمچہ مکھن ایک بڑا چمچہ نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
مچھلی اور انڈے علیحدہ پھینٹ لیں پھر انڈوں میں نمک اور سیاہ مرچ ملا کر مچھلی میں ملا دیں مکھن گرم کرکے مچھلی اور انڈے اس مرکب میں ڈال کر دھنیہ ملا دیں اور آہستہ آہستہ پکا کر سخت کرلیں۔