لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کا خوشبو دار حلوہ

سامان
بڑے سائز کے آٹھ انڈے چینی آدھ سیر گھی آدھ سیر تھوڑی کالی مرچیں اور عرق گلاب۔
ترکیب
انڈوں کو ایک پلیٹ میں توڑ کر ان کی زردی اور سفیدی کو چمچے سے خوب اچھی طرح آمیز کر لیں۔اب اس مرکب میں گھی پگلا کر ملا دیں اور اسے چمچے سے کافی دیر تک چلائیں تا کہ انڈے اور گھی آپس میں مل کر یکجان ہوجائیں۔
اس مرکب کو فرائی پان میں ڈال کر اسے آگ پر رکھیں اور پکانا شروع کریں مگر اس دوران مرکب کو چمچے سے برابر چلاتے رہیں آنچ خوب تیز رکھیں کم سے کم پندرہ بیس منٹ تک ضرور پکائیں۔
پھر آنچ گھٹا کر اس میں چینی ڈال دیں اور آہستہ آہستہ چلائیں تا کہ مرکب فرائی پان میں لگنے نہ پائے۔
یہ عمل اس وقت تک مسلسل جاری رکھیں جب تک انڈے کے دانے دانے سے نی بن جائیں پھر فرائی پان کو چولہے سے اتار لیں مگر چمچے سے برابر چلاتے رہیں تا کہ مرکب کی بھاپ نکل جائے۔