لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کی پنیری پائی

سامان
ٹماٹر دو عدد۔پیاز دو ڈلی انڈے دو عدد ڈبل روٹی کے ٹکڑے ایک اونس مکھن آدھا اونس آٹا یا میدہ آدھ اونس رائی چائے کا ایک چمچہ دودھ حسب ضرورت پنیر چار اونس گھی آدھ چھٹانک۔
ترکیب
دو پلیٹیں لیجئے ان پر مکھن ملے ٹماٹر کاٹ کر پلیٹوں میں ر کھیئے۔پیاز کو پانی میں ابال کر نرم کر لیجئے۔ اور ہر پلیٹ میں ایک ایک ڈلی رکھ دیجئے اب فرائی پان یا سوس پان میں آدھا گھی پگھلا کر چولہے سے اتار کر اس میں آٹا ملا دیجئے اور چمچے سے چلائیے اور پہلے پیسی ہوئی رائی اور پھر دودھ ملا کر چولہے پر چڑھا کر ہلکی آنچ پر پکائیے چند منٹ بعد کدوکش میں نکالے ہوئے پنیر کا کچھ حصہ اس میں ملا کر حسب ذائقہ نمک مرچ ملائیے پھر انڈوں کو ابال کر ان کا چھلکا اتارنے کے بعد ہر پلیٹ میں ایک ایک انڈا رکھ دیجئے۔ اور ان پر ساس کی تہ چڑھا دیجئے ڈبل روٹی کے ٹکڑوں کو آدھے گھی میں تل کر لال اور ان کا چورا انڈوں کے اوپر چھڑک دیجئے۔ کچی پائیاں تیار ہوگئیں اب ان کو اوون میں رکھئے دس منٹ تک گیس چھ مارک یا چار سو درجہ حرارت پر رکھ کر سینکئے اتنی دیر سینکئے سے پائیاں سرخ اور خستہ ہوجائیں گی۔