لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں اور پنیر کا سوفلے

سامان
آٹا یا میدہ دو اونس۔مکھن دو اونس پسی ہوئی رائی ایک چائے کا چمچہ۔دودھ حسب ضرورت پنیر دو اونس۔انڈے تین عدد ،نمک اور مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب
مکھن کو پگلا کر چولہے سے اتار لیجئے اور اس میں آٹا یا میدہ ہلکے ہاتھ سے ملا دیجئے اس کے بعد رائی اور پھر دودھ بھی اسی طرح اس میں ملا کر ایک مرکب سا تیار کرلیجئے اس مرکب کو آگ پر رکھ کر اسے ہلکی آنچ پر پکاتے ہوئے چلاتے رہیے یہاں تک کہ یہ گاڑھا ہوجائے اس کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ اس میں مروڑیاں نہ پڑیں۔
مرکب گاڑھا ہونے کے بعد اسے چولہے سے اتار کر کدو کش میں نکالا ہوا پنیر ملا کر خوب گھونٹے۔
پھر انڈوں کی زردی سفیدی سے الگ کر کے اس مرکب میں ملا ئیے اور اسے چمچے سے چلا کر باقی اجزا کے ساتھ یک جان کر دیجئے اس کے بعد نمک اور مرچ مناسب مقداروں میں ملائیے اور انڈوں کی سفیدی کو پھینٹ کر ملا دینے کے بعد مرکب کو ایک ڈش میں ڈال کر اسے گیس مارک پانچ یا۳۸ درجہ حرارت کے اوون میں رکھ کر تقرییاً پینتس منٹ تک پکا کر اوون سے نکال لیجئے۔