لذیذہ کھانے اور پکوان

ٓانڈوں کا میوہ دار حلوہ

سامان
انڈے بیس عدد ۔ دودھ ڈھائی سیر گھی ایک پاؤ چینی تین پاؤ پستہ دو تولہ بادام کی گریاں دو تولہ چھوارا دو تولہ۔اخروٹ کی گری دو تولہ بڑی الائچی کے دانے چھ ماشے زعفران دو تولہ ۔عرق گلاب دو تولہ۔
ترکیب
انڈوں کو ابال کر ان کی زردی دودھ میں پکالیں اور دودھ خشک ہوجانے پر اسے گھی میں بھون کر سرخ کرلیں پھر چنسی میوے الائچی کے دانے اور زعفران گلاب کے عرق میں حل کر کے ملا دیں اور چولہے سے اتار کر نوش کریں۔
یہ بات یاد رکھنی چائیے کہ انڈوں اور دیگر اشیاء کو بھوننے یا تلنے کے لئیے پتیلی کے نیچے آنچ تیز رکھی جائے مگر مرکب جلنے نہ دیا جائے اگر مرکب پتیلی میں لگنے لگے تو کفگیر سے الگ کردیا جائے۔