لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کا مقوی حلوہ

انڈوں کا یہ حلوہ بادشاہوں اور امرا کے دسترخواں پر موسم سرما میں قریب قریب روزانہ ہوا کرتا تھا اور خاص طور پر تیار کیا جاتا تھا۔اس پر آج کل کے زمانے میں خرچ کافی آئے گا لیکن اس سے فائدہ بھی بہت ہوگا۔
سامان
انڈے بیس عدد گھی ایک پاؤ ۔بالائی آدھ سیر چینی یا سفید کھانڈ آدھ سیر پستہ دو تولہ چھوارے دو تولہ اخروٹ کی گری دو تولہ چرونچی دو تولہ،مغز چلغوزہ دو تولہ۔مغز فندق دو تولہ۔مغز خوبانی دو تولہ۔کشمش پانچ تولہ۔زعفران ۲ تولہ،کیوڑہ دو تولہ۔بڑی الائچی کے دانے چار ماشہ۔
ترکیب
انڈوں کو پانی میں ابالنے کے بعد ان کی سفیدی الگ کر کے زردی کو چمچے سے خوب اچھی طرح لتھ کرلیجئے پھر اسے گھی میں ڈال کر سرخ کرلیجئے اس کے بعد اس میں بالائی ملادیجئے اور ایک بار پھر بھونئے جب یہ خوب اچھی طرح سرخ ہوجائے تو کھانڈ اور سب میوے ڈال دیجئے۔
یہ بات قابل لحاظ ہے کہ میوے پتیلی میں ڈالتے ہی پتیلی چولہے پر سے اتار لیں۔
پھر زعفران کیوڑے میں حل کریں۔ اس میں بڑی الائچی کے دانے ڈال لیں اور یہ سیال مرکب انڈوں کے مرکب میں ڈال کر نوش فرمائیں آپ ا بہترین حلوے کے ذائقے کو بے حد پسند کریں گے اور یہ آپ کے جسم اور دماغ کو قوت بھی دے گا۔