لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کا بریاں حلوہ

سامان
انڈے جتنے درکار ہوں۔چاول کا آٹا فی انڈا دو تولہ گھی فی انڈا دو تولہ،چینی یا سفید کھانڈ فی انڈا چار تولہ۔
ترکیب

انڈوں کو نیم برشب کر لیں پھر سفیدی الگ کر کے زردی کو چاول کے آٹے میں آمیز کریں اس مرکب کو گھی میں بریاں کر لیں پھر چینی یا کھانڈ کا قوام تیار کرلیں اس میں پستے اور بادام کی گریاں ملادیں اور گھی میں بھون لیں۔
بعض لوگ اس میں تین ماشہ زعفران حل کر کے ملاتے ہیں۔اس سے حلوہ کا رنگ زرد نکل آتا ہے۔
اگر رنگ سفید رکھنا ہو تو چینی کے قوام میں کیوڑہ ڈالیں اور زیادہ گھی میں بھونیں کشمش بھی ڈالی جاسکتی ہے