لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈوں کا بیسنی حلوہ

دو انڈوں میں ایک ڈبل روٹی کا توس دودھ میں بگھو کر ملا دیں اور گھی اور شکر چار انڈوں کے اندزے کے مطابق ڈال کر حلوہ تیار کریں یا توس کے بجائے ایک کھانے کا چمچہ بھنا ہوا بیسن اور چار چمچہ پانی انڈوں میں ملائیں یہ حلوہ زیادہ خوش رنگ اور سوندھا ہوگا۔
بعض لوگ اس حلوے میں چینی کی مقدار کم کر کے پکنے کے بالکل آخری مرحلے میں تھوڑا شہد بھی ڈال لیتے ہیں۔ بعض دو چٹکی نمک ڈال کر اس میں تھوڑا سلوناپن پیدا کرتے ہیں۔