لذیذہ کھانے اور پکوان

انڈے اور آلو کا بھرتہ

سامان
آلو ایک سیر مکھن تین اونس۔دودھ تھوڑا سا نمک اور پسی ہوئی لال مرچ حسب ذائقہ،ہرا دھنیہ ایک گڈی انڈے سات عدد۔
ترکیب
آلوؤں کو چھیل کر ابال کر ان کا بھرتہ کرلیجئے۔پھر ان میں دو اونس پگھلا ہو مکھن اور گرم دودھ ملا کر چمچے سے خوب ملائیے یا اس مرکب کو انگلیوں سے متھے یہاں تک کہ یہ جھاگ دار کریم اختیار کرلے اب اس میں کتر ہوا دھنی،نمک اور مرچ ملادیجئے۔ انڈوں کو اتنا ابالیے کہ ان کی سفیدی پختہ ہوجائے مگر زردی کچھ کچی رہے۔یہ کام صرف پانچ منٹ لیتا ہے۔