لذیذہ کھانے اور پکوان

مچھلی کا بھرتہ

سامان
مچھلی ایک سیر گھی حسب ضرورت لونگ ایک تولہ۔الائچی ایک تولہ ۔کالی مرچ ایک تولہ ادرک ایک چھوٹی گانٹھ خشک دھنیہ ۲ تولہ لال مرچ چار تولہ نمک دو تولہ کیلے کے چند پتے۔
ترکیب
گوشت کے پارچے کرلیں ان پر ادرک کا عرق اور نمک مل کر ایک دن پڑا رہنے دیں۔پھر ان میں دھنیہ ملا کر کیلے کے پتوں میں رکھیں اور پتوں کو دس بل وے کر گرم راکھ میں دبا دیں پھر نکال کر کوٹیں اب پیاز گھی میں لال کریں اسی گھی میں مچھلی بھونیں اور گرم مصالحہ چھڑک کر نوش کریں۔