لذیذہ کھانے اور پکوان

مچھلی کا قورمہ

سامان
مچھلی ایک سیر گھی 1/4 سیر پیاز 1/2سیر لہسن1/2پاؤ چند لونگیں دار چینی کا ایک ٹکڑا تھوڑی زعفران تھوڑا کیوڑہ تھوڑا عرق گلاب چھوٹی الائچیاں پانچ عدد کھٹا دہی ایک پاؤ۔ترکیب پیاز لال کر کے ہاتھ مے مل کر دہی میں ڈالیے لہسن کا عرق نکال لیجئے پھر اسے دہی لونگوں،الائچی کے دانوں دار چینی اور گھی میں ملائیے اور مچھلی کے قتلوں کے ساتھ پتیلی میں ڈال کر سالن پکائیے جب مچھلی پک جائے اسے پانے دے کر دم پر لگا دیجئے پھر کیوڑہ اور عرق گلاب میں زعفران پیس کا ڈال دیجئے مچھلی کے گھی چھوڑنے پر اسے چولہے سے اتار لیجئے۔