لذیذہ کھانے اور پکوان

مچھلی کی کڑھی

سامان
مچھلی ایک سیر بیسن ایک پاؤ پیاز ایک ڈلی ہرہ مرچیں ۱۵ ہرا دھنیہ آدھی گڈی پودینے کے کچھ پتے ادرک ایک تولہ لہسن ایک پوتھی ہلدی حسب پسند سفید زیرہ تھوڑا سا گھی یا تیل حسب ضرورت لسی حسب پسند۔
ترکیب
مصالحہ پیس کر گھی یا تیل میں تل کر اسے بیسن میں گھولیں اس مرکب میں لسی ملائیں اور مچھلی کے قتلے تل کر اس میں ڈال دیں یہ مرکب پکائیں اور جب گاڑھا ہوجائے تو تھوڑا زیرہ ڈال کر نوش کر دیں۔