لذیذہ کھانے اور پکوان

بیسن لگی روہو مچھلی

سامان
مچھلی ایک سیر بیسن ایک سیر لہسن ۴ جوئے۔ادرک تھوڑی سی گرم مصالحہ ایک تولہ نمک مرچ لیمو ایک عدد گھی یا تیل حسب ضرورت۔
ترکیب
مچھلی کو نمک ملے پانی سے دھو کر اس میں لیمو کا رس ملیں بیسن میں لہسن ادرک گرم مصالحہ نمک مرچ پیس کر ملا دیں اور مچھلی کے ٹکڑے اس میں ڈبو ڈبو کر تل لیں۔