لذیذہ کھانے اور پکوان

سنگھاڑا مچھلی کا سالن

سامان
مچھلی ایک سیر پیاز۳ پاؤ لہسن۲ چھٹانک ۔گرم مصالحہ سفید زیرہ۔خشک دھنیہ حسب ضرورت۔دہی ایک پاؤ۔ہرا دھنیہ ایک پاؤ اور نمک حسب ذائقہ ۔لال مرچیں۔گھی ۳ چھٹانک۔
ترکیب
مچھلی کو ایک دن پہلے سے اس طرح تیار کر کے رکھ لیں جیسے اسے تلنا ہے۔جب پکانے کا وقت آئے تو مچھلی پر سے مصالحہ اتار کر اس میں باقی پسا ہوا مصالحہ ڈال کر بھون لیں پھر پتیلی میں دہی ڈال دیں جسب مصالحہ۔ گھی چھوڑے تو مچھلی ڈال کر بھونتے ادھ گلی کر لیں اس کے بعد پانی ڈال کر شوربا بنا لیں۔تھوڑی دیر تک پکائیں پھر ہرا دھنیہ اور گرم مصالحہ ڈال کر پیش کریں۔