برج حمل

حمل والدین کا بر تاؤ

یہ اپنے بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھتے ہیں۔
یہ بچوں پر سختی کرنا پسند کرتے ہیں۔
بچوں کے لئے سیرو تفریح کا اہتمام کرتے ہیں۔
بچوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں
تعلیمی میدان میں انہیں آگے سے آگے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ اپنے بچوں کو شرارتی بچوں کے ساتھ دیکھنا پسند نہیں کرتے۔
یہ بچوں کی غذا کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
حمل ماں ، حمل باپ، کے مقابلے میں بچوں کے لئے زیادہ حساس ہوتی ہے۔
حمل والدین چاہتے ہیں کہ ان کے بچے اچھی تعلیم حاصل کر کے اعلی مقام حاصل کریں۔
یہ بچوں کے لئے کسی مرحلے پر سفارش کرنا پسند نہیں کرتے ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے محنت سے نام اور مقام حاصل کریں۔
یہ بچوں کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں اور بچوں کو دنیا کے مختلف معاملات اور حالات سے آگاہ کرتے ہیں۔
یہ جان لیتے ہیں کہ ان کے بچوں کا جھکاؤ کس طرف ہے ، وہ اس کے مطابق ان کے لئے مختلف شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں ، بچوں پر اپنی مرضی مسلط کرنا پسند نہیں کرتے۔ اگر ان کا بچہ مصور بننا چاہتا ہے تو یہ کبھی اس پر زور نہیں دیں گے کہ وہ ڈاکٹر ، انجینئر یا بزنس مین بنے ، وہ مصوری کے شعبے میں اس کے لئے راہیں ہموار کریں گے۔
یہ بچوں کہ ہر مرحلے پر حوصلہ افزائی کرتے ہیں تا کہ ان میں خود اعتمادی پیدا ہو۔یہ خود انہیں تقریر کرنا اور کھیلنا سکھاتے ہیں۔
اکثر یہ بچوں سے تمام دن کی مصروفیات معلوم کرتے ہیں اور اگر کوئی غلط بات معلوم ہو تو اسے ختم کرنے کی ہدایت کرتے ہیں۔
اکثر بچوں کو خوش کرنے کے لئے خود بھی بچوں کی سطح کی باتیں اور حرکتیں کرنے لگتے ہیں۔
بچوں کو زیادہ دیر تک جاگنے نہیں دیتے تا کہ وہ صبح وقت پر اٹھ سکیں۔
بچوں کے اسکول جاتے رہتے ہیں تا کہ ان کی کار گردگی معلوم ہو سکے۔
ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زیادہ سے زیادہ صحت مندانہ سر گرمیوں میں حصہ لیں۔
یہ بچوں کو اچھی کتابیں فراہم کرتے ہیں تا کہ ان کی معلومات میں اضافہ ہو سکے۔ یہ اکثر بچوں کوکتابوں اور تصویروں کی نمائش میں لے کر جاتے رہتے ہیں۔