برج قوس

قوس بچوں کی خصوصیات

قوس بچے مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔


* خوش مزاج


* خوش گفتار


* اچھے طرز کے حامل


* یہ فطری طور پر مثبت خیالات رکھتے ہیں اور منفی کاموں سے اجتناب برتتے ہیں۔


* جھوٹ، دغا بازی اور مکرو فریب نہیں کرتے۔


* ہمدرد اور مہربان ہوتے ہیں۔


* لوگوں میں مقبول ہونے کی خواہش رکھتے ہیں۔


* تعلیم کی طرف ان کا رجحان ہوتا ہے۔


* غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔


* دوسروں پر جلد اعتماد کر لیتے ہیں۔ یہ عادات ان کے لئے اکثر پریشانیوں کا سبب بنتی ہیں۔


* ان میں قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔


* یہ کسی کے رعب میں نہیں آتے۔


* اکثر یہ شرارتیں کرتے ہیں۔ کبھی کبھار ایسی شرارتیں بھی کر جاتے ہیں جو دوسروں کے لئے پریشانی کا سبب بنتی ہیں۔


* یہ کھیلوں کی طرف بھی خاص توجہ دیتے ہیں اور اچھے کھلاڑی ثابت ہوتے ہیں۔


* انہیں جانوروں سے بڑی محبت ہوتی ہے۔


* یہ اپنے دوستوں میں ممتاز رہنا چاہتے ہیں۔


* فنون لطیفہ کی طرف ان کا جھکاؤ ہوتا ہے۔


* اچھے مقرر ہوتے ہیں۔


* صفائی پسندی ان کی فطرت میں شامل ہے۔


* بے ترتیبی اور گندگی سے نفرت کرتے ہیں۔


* سیرو تفریح کے شوقین ہوتے ہیں۔


* دوسرے بچوں کی کامیابی انہیں حسد میں مبتلا کر دیتی ہے، یہ ان سے آگے نکلنے کی سر توڑ کوشش کرتے ہیں۔


* اکثر نئی شرارتیں سوچتے اور کرتے رہتے ہیں۔


* غصے کے تیز ہوتے ہیں اس لئے جلد آپ سے باہر ہو جاتے ہیں۔


* جدت پسند ہوتے ہیں اس لئے اکثر اپنے کھلونے توڑ کر کوئی نئی چیز ایجاد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔