برج سرطان

سرطان افراد کی صحت اور غذا

برج سرطان کے تحت پیدا ہونے والے مختلف امراض کا شکار ہوتے ہیں۔ سب سے زیادہ بیماریاں انکے پیٹ میں ہوتی ہیں۔ چونکہ یہ افراد کھانے پینے کے معاملے میں غیر محتاط ہوتے ہیں، مرغن غذائیں خوب کھاتے ہیں، اس کے علاوہ انہیں جو خوراک پسند آئے اس سے بھی ہاتھ نہیں کھینچتے ہیں اس لئے انہیں پیٹ کے مختلف امراض کی شکایت رہتی ہے اس لئے ان لوگوں کے لئے بہتر ہے کہ کھانے پینے میں محتاط رہیں۔
انہیں چونکہ ہر وقت ایک انجانا سا خوف گھیرے رہتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لئے یہ لوگ خوف زدہ اور پریشان رہتے ہیں، یوں یہ نفسیاتی الجھنوں کا شکار بھی ہو جاتے ہیں اور ان کو اعصابی امراض کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے، لہٰذا ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ اس انجانے خوف کو خود پر غالب نہ آنے دیں بلکہ اس خوف پر غالب آ جائیں، یہ جان لیں کہ اس خوف کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔
ان لوگوں کو مختلف اوقات میں کئی بیماریاں گھیرے رہتی ہیں جن سے یہ بہت گھبراتے ہیں، اکثر انہیں بخار ہو جاتا ہے، نزلہ زکام اور ایسی دیگر بیماریوں میں اکثر مبتلا رہتے ہیں، ا س سلسلے میں بھی انہیں احتیاط کرنی چاہئے۔ یہ افراد اکثر اوقات کاہلی اور سستی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور کھاتے پیتے خوب ہیں اس لئے ان کی صحت متاثر ہوتی ہے، یہ یا تو بد ہضمی وغیرہ کا شکار ہو جاتے ہیں یا پھر موٹاپے کے شکنجے میں آ جاتے ہیں اس لئے ان لوگوں کو ورزش کرنی چاہئے اور ان کے لئے دوڑ لگانا اور پیدل چلنا بھی ضروری ہے۔ ان افراد کو مندرجہ ذیل غذائیں استعمال میں رکھنی چاہئیں لیکن یادرہے کہ ورزش وغیرہ بھی ضروری ہے۔
مولی ۔۔۔ گاجر ۔۔۔ ٹماٹر ۔۔۔لیموں
پالک ۔۔۔ پھلیاں ۔۔۔ بھنڈی ۔۔۔ توری
کریلے ۔۔۔ گوشت ۔۔۔ مچھلی ۔۔۔ پنیر
لسی ۔۔۔ سلاد ۔۔۔ سنگترہ ۔۔۔ آم
بند گوبھی ۔۔۔ بینگن ۔۔۔ لوکی ۔۔۔ کھیرا
دودھ ۔۔۔ شلغم ۔۔۔ اجوائن ۔۔۔ انجیر
لہسن ۔۔۔ گیہوں ۔۔۔ اسپغول ۔۔۔ تخم لنگاہ
امرود ۔۔۔ چاول ۔۔۔ دھنیا ۔۔۔ پودینہ
ہری مرچ۔۔۔ آلو ۔۔۔ کیلا ۔۔۔ انار
انگور ۔۔۔ ناریل ۔۔۔ گنا ۔۔۔ کھجور
خربوز ۔۔۔ تربوز ادرک ۔۔۔ مٹر