برج دلو

دلو بچوں کی خصوصیات

* یہ ذہین ہوتے ہیں۔
* ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔
* اگر ان پر کنٹرول نہ کیا جائے تو ان کے بگڑنے کا امکان ہوتا ہے۔
* خود کو نمایاں رکھنا چاہتے ہیں۔
* تعلیم میں تیز ہوتے ہیں۔
* کھیلوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
* ایسی شرارتیں کر جاتے ہیں جو نقصان دہ ہوتی ہیں۔
* دوسروں سے چھیڑ چھاڑ کرتے رہتے ہیں۔
* سائنسی امور سے دلچسپی رکھتے ہیں۔
* لڑائی جھگڑوں سے دور رہتے ہیں لیکن اگر جھگڑا ہو جائے تو پیچھے نہیں ہٹتے۔
* مختلف معاملات پر غور و فکر کرتے ہیں۔
* ان کے کھانے پینے کا خیال رکھنا چاہئے ورنہ یہ اپنی مصروفیات میں اسی طرف سے لاپروا ہو جاتے ہیں۔