نتھنوں کی مشقیں

آسن نمبر۱

فرش پر اس طرح بیٹھ جائیں کہ دایاں پاؤں بائیں ران پر اور بایاں پاؤں دائیں ران پر ہو۔اب دائین نتھنے پر انگوٹھا اور بائیں نتھنے پر انگوٹھے کے ساتھ والی دو انگلیاں انگشت شہادت اور درمیانی انگلی رکھ لیں۔تیسے انگلی بالکل سامنے ماتھے پر رکھیں اور باری باری ایک نتھنا کھول کر دوسرے کو انگوٹھے سے دبا کر پھیپھڑوں سے ہوا ایک نتھنے سے خارج کریں اور جس نتھنے سے ہوا خارج کریں پھر اسی سے ہوا پھیپھڑوں میں بھریں اور دوسرے کو بند کر لیں اور آتھ کی گنتی تک ایسا کریں اور اس تمام عرصہ میں اپنی آنکھیں بند رکھیں۔
علاج۔
سانس کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہونے سے زکام ، گلے کی خرابی ، کھانسی اور اس نوعیت کی تمام بیماریاں اس آسن سے رخصت ہوتی ہیں۔