یوگا اور حسُن

بوڑھوں کیلئے چند ورزشیں

پر سکون رہنے کے لئے آہستہ و لمبا سانس لینے کی جو اہمیت ہے اسے کسی صورت میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔مکمل سانس لے کر آپ دن بھر کی تھکن کو منٹوں میں دور کر سکتے ہیں۔اور یہ مشقیں کسی بھی وقت اور کسی بھی جگہ کر سکتے ہیں۔ان کا حسن یہ ہے کہ غیر معمولی تاثیر کی حامل ہیں اور آپ کو ان سے حقیقی معنوں میں سکون میسر آتا ہے آپ یوگا کی ان ورزشوں پر عمل کریں اور صحیح طمانیت و آرام حاصل کریں۔گولیاں کھانا یو دوسرے ذرائع اختیار کرنا غیر فطری اور عمومی صحت کے لئے نقسان دہ ہے۔جب تک بہت زیادہ کمزوری واقع نہ ہو جائے۔ ادویات کے استعمال سے احتراز کرنا صحت کی حفاظت کے لئے ضروری ہے کیونکہ قدرت نے بدن کا اپنا دفاعی نظام کو مظبوط تر بنانے کا نام ہے۔عمر کے بڑھے سے بلا شبہ بعض قویٰ میں اضمحلال اور کمزوری کے آثار نمایاں ہو جاتے ہیں۔لیکن ایشیائی ممالک میں بد قسمتی سے تیس ، چالیس کے بعد ہی لوگ اپنے آپ کو بوڑھا تصور کرنے لگتے ہیں جو کسی صورت میں درست نہیں۔صحت قدرت کا عطیہ ہے س کی حفاظت آپ کا فرض ہے بہرحال عمر رسیدگی کی کیفیت میں اگر تھکن اور بوریت کا غلبہ ہو تو مندرجہ ذیل آسنوں کو عمل میں لائیں آپ منٹوں میں چاک و چوبند ہا جائیں گے اور بدن میں مخفی قوتیں فوراً بیدار ہو کر اپنا کام شروع کر دیں گی لیجیے ان کو آزمائیے