انفرادی شخصیت
۱۳اگست
یہ افراد اعلیٰ خیالات کے مالک محنتی اور کسی حد تک لاپرواہ بھی خیال کئے جاتے ہیں۔ فضول خرچی ان کی عادت ہوتی ہے۔ دوستی کے تقاضے نبھانا جانتے ہیں۔ آزاد خیال اور باغی ذہن کے ہوتے ہیں۔ بہت بے باک اور بے تکلف ہوتے ہیں جس کے بارے میں محسوس کرتے ہیں کہ اسے مدد کی ضرورت ہے بے دریغ مدد فراہم کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ محتاط روی کے فن سے آشنا ہوتے ہیں اور اس کے مطابق رنگ بدلتے رہتے ہیں۔ اپنی تعریف سن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔
گیارہ سے بیس اگست تک پیدا ہونے والی خواتین خود پسند ہوتی ہیں اگر تنہائی میں دیکھا جائے تو یہ آئینے کے سامنے اپنے آپ کو دیکھنے میں مصروف ہوتی ہیں یا بناؤ سنگھار میں مصروف نظر آتی ہیں۔ بچوں سے محبت کرتی ہیں۔ کسی حد تک خوشامد پسند بھی ہوتی ہیں۔ ان افراد میں اداکاری کی بھرپور صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔ کسی بھی مشغلے کو اپنی زندگی کا محور بنا لیتی ہیں اور اس شہرت اور ترقی حاصل کرتے ہیں۔ ادب اور مصوری سے لگاؤ ہوتا ہے۔ شعبہ تدریس سے بھی یہ افراد وابستہ دیکھے گئے ہیں۔
انسانی ہمدردی کا جذبہ دوسرے افراد کی نسبت زیادہ ہوتا ہے۔ لہذا میری رائے کے مطابق انہیں ڈاکٹر یا نرسنگ کا پیشہ اپنانا چاہئیے تاکہ دکھی انسانیت کو صحیح خدمت گار میسر آسکیں
تعبیرخواب
رحم نیچے گرنے کا رحجان پیدا ہو جائے گا
مفید دوا :
پلسٹیلا 200-30 Pulsatilla
آج کا دن کیسا گزرے گا
دلو
معاملات عشق و محبت کی طرف توجہ رہے گی۔ قانون شکنی سے باز رہیں۔ اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ ہمت شجاعت پیدا ہو گی۔ مال کے لین دین میں احتیاط کریں،دھوکے کا خدشہ ہے۔
آپ کا ہفتہ کیسا گزرے گا
ثور
اولاد جوان ہے یا قابو سے باہر ہے تو ان سے معاملہ کرتے وقت دھیان کریں، ورنہ بات بڑھ جائے گی اور بدمزگی میں اضافہ ہو گا۔ حکومتی عہدیداروں کو خوش رکھیں اور ان سے ملنا جلنا رکھیں، کیونکہ آپ کو ان سے اس ہفتہ میں کام پڑے گا۔ انعامی سکیمیں، میچ اور بانڈ وغیرہ میں اپنا وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں، کیونکہ آپ کوئی بڑا انعام حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکیں گے۔ پرانے دوست سے ملاقات کے امکانات ہیں اور نئے دوست بھی بنائیں گے۔ شادی بیاہ میں شرکت کم رہے گی جس کی وجہ سے خاندان کے لوگ گرمی کھائیں گے۔ انشورنش کے اُمور میں آپ کی دلچسپی رہے گی اور آپ اپنی کئی قیمتی اشیاء کی انشورنش بھی کرواسکتے ہیں۔ سواری یا گھر خریدنے کے حوالے سے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔
سوالات کے جوابات
سوال
ایک مقدمہ میں پھنس گیا ہوں جو کہ ناجائز ہے۔ کیا چھوٹ جاؤں گا؟
جواب
میرے حساب کے مطابق بس تھوڑی بہت پریشانی ہے۔ باقی قید وغیرہ کا امکان نہیں۔ تاہم مئی جون سے قبل جان پھنسی رہے گی۔