مکمل راستہ
تاریخ پیدائش کی تفصیلات
جنوری
جب ہوتا ہے تری یاد کا خورشید طلوع دھوپ آکر میرے آنگن میں بِکھر جاتی ہے (۱) مجموعی طور پر جنوری میں پیدا ہونے والے افراد مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں (۲) خوبصورت اور پرکشش ہوتے ہیں۔ (۳) وفادار اور ہمدرد ہوتے ہیں۔ (۴)محبت پرست اور محبوب پر اپنا سب کچھ قربان کر دینے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ (۵)تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔ خامیاں: بے ہودگی، قدامت پرستی، فضول خرچی، خود نمائی اور مطلق انسانی کے علاوہ مایوسی، فکر و تردود اور ٹال مٹول سے کام لینا بھی ان کی زندگی کے منفی پہلو ہیں
24 جنوری
تفصیل
24 جنوری کو پید اہونے والے افراد میں خود اعتمادی ، شائستگی، خوبصورتی، غرور، فضول خرچی، حسد یہ تمام ملی جلی خوبیاں اور خامیاں پائی جاتی ہیں ۔ قوتِ ارادی کا بھی فقدان ہوتا ہے۔ ان افراد میں بے پناہ کشِش ہوتی ہے۔ لوگ خود بخود ہی ان کی جانب مائل ہوتے ہیں۔
متعلقہ صفحات
32 صفحاتجنوری میں پیدا ہونے والی شخصیات
علامہ ابن تیمینہ۔ نصیر الدین طوسی۔ بابر۔ شاہ فاروقی۔ کیری گرانٹ۔ مارٹن لوتھرلنگ۔ رچرڈنکس
خامیاں
بے ہودگی، قدامت پرستی، فضول خرچی، خود نمائی اور مطلق انسانی کے علاوہ مایوسی، فکر و تردود اور ٹال مٹول سے کام لینا بھی ان کی زندگی کے منفی پہلو ہیں۔
یکم جنوری
یکم جنوری کو پیدا ہونے والے مضبوط کردار خوبصورت بے پناہ محبت کرنے والے دل کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں مجموعی طور پر کشش ہوتی ہے۔ ان لوگوں کی جسمانی ساخت عام طور پر نازک ہوتی ہے۔ اس لئے انہیں زیادہ محنت اور مشقت کی طرف راغب نہیں ہونا چاہیئ ۔ خواہ یہ جسمانی ہو یا دماغی۔ یہ لوگ پچھلے تجربوں سے جتنا فائدہ اٹھائیں گے اتنی ہی کاان کی ذہنی صلاحیتوں کو جلا ملے گی۔ ان کی زندگی میں بار بار نشیب و فراز آ سکتے ہیں۔ اور اس کا بھی امکان ہے کہ وہ کسی دھوکے اور فریب کا شکار ہو کر نقصان اٹھائیں گے اِن لوگوں کو زندگی کا گہرا اور عمیق مطالعہ کرنا چاہیے۔ بے ہودگی، قدامت پرستی، فضول خرچی، خود نمائی اور مطلق انسانی ان کی زندگی کے منفی پہلو ہیں۔
2 جنوری
یہ لوگ خوبصورت اور دلکش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ وفاداری اور باصلاحیت ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کے اندر مختلف کام سیکھنے کی بھرپور صلاحیت ہوتی ہے۔ یہ اپنی زندگی کو اگر چاہیں تو کم سے کم محنت اور جدوجہد سے زیادہ سے زیادہ بہتر بنا سکتے ہیں۔ ان لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ارادی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ محبت کے میدان میں محبت پرست ہیں ہر چیز محبوب پر قربانی کر دیتے ہیں۔ اور منظورِ نظر بننے کی توقع رکھتے ہیں۔ منفی پہلو ، مایوسی، فکرو تردد او رٹال مٹول سے کام لینا
3 جنوری
یہ لوگ انتہائی چارمنگ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں جسمانی طور پر مضبوط اور صحت مند، کبھی کبھار بیمار نہیں پڑتے۔ اگر کبھی بیمار ہو جائیں تو جلد صحت یاب ہو جاتے ہیں۔ چونکہ ان کے اندر خود کو بیماریہوں سے محفوظ رکھنے کی بھر پور قوت ہوتی ہے۔ ڈاکٹروں کے چکروں سے گھبراتے ہیں۔ اپنا علاج عموماً پرہیز اور غذا سے کرتے ہیں۔
4 جنوری
4 جنوری کو پیدا ہونے والے کو پہل کرنے اور سبقت لے جانے کی صلاحیت کے علاوہ تخلیقی صلاحیت بھی دولیعت کی گئی ہے وہ ذہنی طور پر بڑے ذکی حس اور سوجھ بوچھ والے ہوتے ہیں ان کے اندر ایسے رجحانات بھی کم و بیش جگہ پا سکتے ہیں جو اُن کے لئے نقصان دہ ہوں ۔ ان میں تجارت کرنے کی صلاحیت اور کاروباری سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔ یہ صلاحیت ان کے لئے بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اور وہ اس سے کام لے کر تجارتی معاملات میں کامیابیوں پر کامیابیاں حاصل کرتے یہں۔ ان کے مزاج میں ہمدردی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ اور وہ ضرورت مند اور مستحق لوگوں کو زیادہ سے زیادہ مدد کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ لیکن ان کی یہ خواہش ان کے لئے مایوسی کا باعث بھی ہو سکتی ہے۔ اس تاریخ کو پیدا ہونے والے لوگ رومانسس اور محبت کے لئے موزوں ہیں۔
5 جنوری
5 جنوری کو پیدا ہونے والے راجدانی اور فنکارانہ صلاحیت کے مالک ہوتے ہیں۔ اور حساس اور جذباتی ہونے کے باوجود عملی قسم کے آدمی ہوتے ہیں۔ اس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد خود مختارانہ انداز سے کام کرتے ہیں اور پابندیاں گوارا نہیں کرتے۔ وہ اپنے کاموں کو دوسروں سے مدد لئے بغیر یا کم سے کم مدد سے سر انجام دینے اور ان کی کامیابی سے مکمل کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتے یہں۔ ان کے اندر قدرت نے بصیرت اور دور اندیشی کی جو صلاحیت ودیعت کی ہے۔ اپنے معاملات میں صرف اس پر بھروسہ کریں تو کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں۔
6 جنوری
6 جنوری کو پیدا ہونے والے ثابت قدم ہوتے ہیں۔ وہ جو بھی فیصلہ کریں ان کا یہ فیصلہ اٹل ہوتا ہے۔ اس کے باوجود ان کے مزاج میں لچک بھی پائی جاتی ہے۔ اور وہ ہر کام کو نہایت ہوشیاری کے ساتھ ایک خاص ضابطہ کے مطابق آہستہ آہستہ انجام دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ با اثر لوگوں اور دولت مند دوستوں کا تعاون حاصل کر کے زندگی میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ یہ ایسے کاموں کی تعلیم و تربیت کے لئے موزوں نیہں جو ان کے نقطہ نظر سے ناجائز اور غلط ہوں۔ یہ اپنی عقل اور سمجھ پر ضرورت سے زیادہ بھروسہ کر کے بھی بات کا فوری طور پر نہیں کرتے۔
7 جنوری
7 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد شائشتہ ، فنکارانہ ذوق رکھتے ہیں ان میں لوگوں کی مدد کا جذبہپ بھی پیدا ہوتا ہے اور طبیعت کے بخیر ہوتے ہیں۔ علاوہ ازیں نہایت شریف، مصلحت اندیش اور حساس بھی ہوتے ہیں۔ لیکن ان میں اعتماد کی کمی پائی جاتی ہے۔ یہ اپنی ذات پر زیادہ بھروسہ نہیں کرتے۔ طبیعت اور مزاج کے لحاظ سے یہ لوگ دلآویز اور شفقت آمیز ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے گھروں کے جذبات اور خیالات کا بہت احترام کرتے ہیں۔
8 جنوری
8 جنوری کو پیدا ہونے والے لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے بہت اچھا دماغ دیا ہے۔ اور وہ طبعاً سنجیدہ مزاج ہوتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے احساسات اور جذبات کا احترام کرتے ہیں۔ ان کی دوستی پائیدار اور مستحکم ہوتی ہے۔ زندگی کی آسائشوں اور لذتوں کے حصول کے لئے یہ لوگ بڑی جدوجہد کرتے ہیں۔ اور کامیابی زیادہ تر اپنی اسی بھاگ دوڑ اور کوشش ہی کے ذریعے حاصل کرتے ہیں۔
9 جنوری
یہ لوگ ذہنی طور پر چوکنا، چوکس اور بیدار رہتے ہیں حیرت انگیز ذہانت کے مالک ہوتے ہیں اور حق و انصاف کے معاملے میں بے لاگ ہوتے ہیں۔ چونکہ خوش مزاج ہوتے ہیں۔ اور دل آویزی اور دلنوازی ان کی خصوصیت ہوتی ہے۔ اس لئے مجلسی سرگرمیوں میں ہمیشہ ہر دلعزیز ثابت ہوتے ہیں۔ خاصے آتش مزاج ہوتے ہیں اور غصّہ پر قابو پا لینا ان کی بہترین خوبی ہے۔ دَھن کے پکّے ہوتے ہیں اور اپنے کام میں زیادہ سے زیادہ مہارت اور سمجھ بوجھ کا ثبوت دیتے ہیں۔ ان تمام خوبیوں کی وجہ سے یہ لوگ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔
10 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والوں کی قوتِ تخیّل بہت زبردست ہوتی ہے۔ ان کو اپنے علم میں اضافہ کرنے اور اپنی ذات کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہر وقت دُھن سوار رہتی ہے۔ ان کی اِن ہی خصوصیات کی وجہ سے ان کو تجارت اور کاروبار میں اچانک کامیابی حاصل ہو سکتی ہے۔ ان لوگوں میں اسراف اور فضول خرچی کا مادہ ہوتا ہے۔ یہ اچھے لباس کے دیوانے ہوتے ہیں۔
11 جنوری
یہ افراد چالاک اور ہوشیار ہوتے ہیں۔ تنقید اور نکتہ چینی کے بھی عادی ہوتے ہیں۔ مزاج ہمدردانہ رکھتے ہیں۔ لیکن ان میں ضد اور ہٹ دھرمی کا مادّہ بھی پایا جاتا ہے۔ ادب اور فنون سے گہرا لگاؤ ہوتا ہے ۔ اگر اپنی صلاحیتوں کو پروان چڑھائیں تو ان میدانوں میں خود کو نمایاں کر سکتے ہیں۔ فطری طور پر حساس ہوتے ہیں۔
12 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد بڑے ہوشیار اور سوچ سمجھ سے مالک ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ لوگ دُھن کے پکے ہوتے ہیں۔ اور اپنے ارادہ میں مخلص ہوتے ہیں۔ مطالعہ کے شوقین ہوتے ہیں اور دماغ پر ضرورت سے زیادہ بوجھ ڈالتے ہیں۔
13 جنوری
13 جنوری کو پیدا ہونے والے جارحانہ مزاج کے مالک ہوتے ہیں اس کے علاوہ یہ تلا شِ حقیقت کے لئے سلوک و تصّوف کے لئے بھی رجحان رکھتے ہیں اور دوسرے مثبت علوم میں مثلاً امراض چشم کے علاج کی طرف بھی مائل ہوتے ہیں۔ ان افراد میں یہ صلاحیت بھی پائی جاتی ہے کہ خدمتِ خلق اور انسان دوستی کی سرگرمیوں کے ذریعے نیک نامی اور شہرت حاصل کرتے ہیں۔
14 جنوری
14 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد نہایت پرکشش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے مزاج میں شفقت اور محبت کے جذبات پائے جاتے یں۔ یہ افراد موسیقی اور فنون لطیفہ کے رسیا ہوتے ہیں۔ یہ ہر خوبصورت چیز اور خوشنما منظر سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ حتٰی کہ خوش اخلاقی شائستگی اور حسن سلیقہ سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عیش و آرام کی زندگی پر مشقت کی زندگی پر ترجیع دیتے ہیں۔
15 جنوری
ان افراد میں تخلیقی صلاحیت پائی جاتی ہے صرف جذباتی ہی نہیں ہوتے بلکہ اپنے جذبات کے اظہار میں بھی بہت عجلت سے کام لیتے ہیں۔ یہ لوگ دور اندیش ہوتے ہیں اور ان کا ضمیر آنیوالے امکانات اور خطروں سے انہیں پہلے خبر کر دیتا ہے۔
16 جنوری
اس تاریخ کو پیدا ہونے والے افراد صنعت کارانہ فنکارانہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں۔یہ افراد بہت ذہین اور تخلیقی صلاحیتوں کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ طبعی طور پر ۱۶؍ جنوری کو پیدا ہونے والے لوگ بہت حساس ہوتے ہیں۔ اور ان کی ضرورت سے زیادہ حساست ان کو احساسِ کمتری میں مبتلا کر سکتی ہے۔ یہ افراد پیشے کے لحاظ سے کاروبار کے لئے بہت مفید ثابت ہوتے ہیں۔
17 جنوری
جو افراد 17؍ جنوری کو پیدا ہوئے ہیں وہ عزم و صمیم کے مالک اور ثابت قدم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی بات زور دے کر منوانے والے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کا مزاج کچھ اس قسم کا ہوتا ہے کہ یہ کسی بھی وقت جذبات کی رو سے بہہ کر بھڑک سکتے ہیں اور ان کا غصّہ ہر چیز کو درہم برہم کر سکتا ہے۔ لہذا ان لوگوں کو ضبط نفس اور صبر و تحمل کی قدرو قیمت پہنچاننا چاہیء۔ یہ افراد سلیم الطبع ہوتے ہیں۔ چونکہ یہ افراد نہایت محنتی اور حوصلہ مند ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر ان کے دِل میں رکاوٹ پڑ جائے۔ یا ان کے احکام میں مشکل آ جائے جس کی وجہ سے ان کے لئے آگے بڑھنا ممکن نہ رہے۔ تو پھر اِن میں ناکامی کا شدید ردِّ عمل ہوتا ہے۔ اور یہ پھر ضداور بغاوت پر اُتر آتے ہیں۔
18 جنوری
یہ لوگ اپنے مزاج کے لحاظ سے خلوت پسند اور شرمیلے ہوتے ہیں۔ غورو فکر اور سوچ بچار کے عادی ہوتے ہیں پسندیدہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن ان تمام خصوصیات کے ساتھ یہ محنتی اور مستعد ہوتے ہیں۔ یہ افراد برداشت قوتِ ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ اور زندگی میں پیش آنے والی بہت سی رکارٹوں پر قابو پا لیتے ہیں۔
19 جنوری
19 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد خلیق، خوش مزاج اور ملنسار ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت میں مقناطیسی کشش ہوتی ہے۔ اور ان کی اس خوبی کی وجہ سے لوگ انہیں پسند کرتے ہیں۔ ان میں یہ رجحان بھی پایا جاتا ہے۔ کہ یہ زندگی کا صرف تاریک پہلو دیکھتے ہیں اور ان یہ خامی نہیں انہیں قنوطی بھی بنا دیتی ہے۔
20 جنوری
20 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد ہر کام کو سلیقے سے کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ بہت ہی با اصول لوگ کہلاتے ہیں۔ ان کی یادداشت اچھی ہوتی ہے۔ یہ افراد اگر مقنا طیسی قوت کو ترقی دیں تو بڑے بڑے کارنامے انجام دے سکتے ہیں۔
21 جنوری
اِن افراد میں دوسروں کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ اس لمحے انہیں انتہائی مایوسی ہوتی ہے۔ جب یہ دیکھتے ہیں کہ کسی کی مزید مدد نہیں کر سکتے یہ لوگ اپنی مشکلات کا خود ہی مقابلہ کرتے ہیں۔ اور دوسروں کو اپنی پریشانیوں اور مسائل میں نہیں اُلجھاتے۔
22 جنوری
22 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد تخلیقی قوتوں کے مالک ہوتے ہیں اور خوب ترقی کرتے ہیں لیکن بعض ایسے افراد اپنی غیر ذمہ داری کی وجہ سے ناکامیاب بھی دیکھے گئے ہیں۔ چونکہ وہ اپنی تخلیقی خوبیوں سے فائدہ نہیں اُٹھاتے ان کی شخصیت پر کشش ہوتی ہے۔
23 جنوری
یہ افراد بے وفا اور مغرور ہوتے ہیں اس کے علاوہ نکتہ چینی کی عادت بھی خوب پائی جاتی ہے۔ قوتِ متخلیہ بہت تیز ہوتی ہے ایک وقت میں کئی معاملہ کے دو پہلو دیکھ لینے کی قابلیت بھی پائی جاتی ہے۔ روزِ تقریر اور روزِ تحریر میں بھی لا جواب اور بے مثال ہوتے ہیں۔ اگر چاہیں تو اپنی اس خوبی کے پیشِ نظر بہت سے مسائل ایک منٹ میں حل کر سکتے ہیں۔
25 جنوری
یہ افراد پر اسرار ، دِل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ غورو فکر اور ایثار ان کی ذات کے خاص پہلو ہیں۔ ضبط اور تغیر پذیری منفی پہلو ہیں۔
26 جنوری
یہ افراد بے حد محنتی ہوتے ہیں۔ کسی پر بھروسہ نہیں کرتے۔ اپنی ذاتی کوشش سے ہی اپنے مقاصد پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ افراد کفایت شعاربھی ہوتے ہیں اور ہوشیار بھی، جان جوکھوں میں ڈال کر ہر مشکل کام کی سعی کرتے ہیں۔
27 جنوری
27 جنوری کو پیدا ہونے والے لوگ اتنے زیادہ باوقار حوصلہ مند، اتنے صاحب وجدان اور اتنے زیادہ دریا دِل ہوتے ہیں بعض اوقات ان کی خوبیاں ، کمزوریاں بن کر انہیں نقصان پہنچاتی ہیں۔ یہ لوگ دولت سے مالا مال ہوتے ہیں
28 جنوری
28 جنوری کو پیدا ہونے والے افراد اعلیٰ صلاحیتوں اور مضبوط کردار کے مالک ہوتے ہیں یہ لوگ ضرورت سے زیادہ جسمانی اور دماغی کام کرنے کی وجہ سے زیادہ صحت مند نہیں ہوتے۔ یہ افراد بے حد ہوشیار اور چالاک ہوتے ہیں۔ اور اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے ہیں۔
29 جنوری
29 جنوری کو پیدا ہونے والے افرادحوصلہ مند عزم و استقلال ، ارادہ کے پختہ ، استدلال کے ساتھ بات کرنے والے ہوشیار، چالاک، اور دنیا وی معاملات میں بہت ہی سمجھ دار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر سے بے پناہ محبت ہوتی ہے۔ ازدواجی زندگی عموماً بے حد خوشگوار اور سرپرست ہوتی ہے۔
30 جنوری
یہ افراد ہمدردی اور بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات مزاج کے بے حد سخت بھی ہو جاتے ہیں اگر کسی منصوبے میں ناکام ہو جائیں تو بے حد چڑچڑے اور اکھڑ نظر آنے لگتے ہی۔ بہترین کاریگر ہوتے ہیں۔ کسی بھی فن میں مہارت حاصل کر لینا ان کے لئے مشکل نہیں۔
31 جنوری
31 جنوری کو پیدا ہونے والے افرادضدی اور سرکش ہوتے ہیں۔ اور ان کا ردِّ عمل اضطراری نوعیت کا ہوتا ہے۔ بے حد ذہین اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ خصوصاً کاروبار ی میدان میں خوب ترقی کرتے ہیں۔ اپنے عقل و دانش اور سمجھ داری کی بناء پر خوب ترقی کرتے ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامین28 فروری
28 فروری کو پیدا ہونے والے افراد دُور اندیش ،محتاط اور سمجھ دار افراد ہوتے ہیں۔ صاف بیانی اور سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ فہم و فراست ، آزاد خیال ، عالی ہمّت اور سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔
27 فروری
27 فروری کو پیدا ہونے والے افراد مستحکم اور فولادی کے انسان ہوتے ہیں ۔ ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے۔ احساسِ برتری کا شکار ہوتے ہیں۔ دوست بنانے کے بمشکل کامیاب ہوتے ہیں۔ صحت اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ آزاد خیال بلکہ ان کے مزاج میں آوارگی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ بلکہ دوستی ان کے مقدر میں ہوتی ہی نہیں۔
31 مارچ
31 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد سادہ نیک نیت لوگ ہوتے ہیں دوستی کے معاملے میں ان کا جواب نہیں۔ جس کے یہ دوست ہوتے ہیں خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو یہ دوست بنا لیں زندگی بھر ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ نیک نیتی ، محبت اور اعتماد کا حتی الامکان ثبوت پیش کرتے ہیں رہتے ہیں۔ یہ افراد اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھے گئے ہیں۔
30 مارچ
یہ افراد مہمان نواز، نمائش کے دلدادہ آزاد خیال خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ ہر کسی سے محبت سے مِلنا اِن افراد کا شیوہ ہوتا ہے۔ بلکہ دشمن سے اس قدر محبت سے پیش آتے ہیں۔ عاشق مزاج اور دل پھینک بھی خوب ہوتے ہیں۔
30 اپریل
30 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت سمجھ دار اور ذہین ہوتے ہیں۔ ہر قسم کی قید و بند سے نجات چاہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر فیصلہ دماغ سے کرتے ہیں۔ دور اندیشی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ فضول خرچی اور فریب کاری ان کی ذات کے منفی پہلو ہیں۔
29 اپریل
29 اپریل کے افراد کو ہمدردی ، وفاداری تحمل اور سنجیدگی جیسی خوبیاں عطاہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں مایوسی فکر و تردد ٹال مٹول اور ہوائی قلعے تعمیر کرنا ان کی اہم برائیاں ہیں۔ میدانِ محبت میں یہ افراد محبت پرست ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک چیز محبوب پر قربان کر دیتے ہیں۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں