21 اپریل

تفصیل

21 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت عجیب فطرت کے مالک ہوتے ہیں کبھی تو بہترین با اُصول شخصیت بن جاتے ہیں اور کبھی اپنی اُ منگوں اور آرزوؤں کی تکمیل کی خاطر اُصولوں کو ترک کر دیتے ہیں کبھی نہایت جذباتی ہو جاتے ہیں ارادہ کے مضبوط اور پختہ ہوتے ہیں تحکم پسندی کا عنصر بھی پایا جاتا ہے اگر کسی کام کو ایک مرتبہ کرنے کا عزّم کر لیں تو اس کو پایا تکمیل تک پہنچا کر دم لیتے ہیں۔ ۲۱ ؍ اپریل پر چونکہ کام کرنے کے اندر حکم چلانے اور عمرانہ طریقے پر چونکہ کام کرنے کا رجحان پایا جاتا ہے اس لیے دوستوں اور عزیزوں کی ہمدردیاں کم ہی حاصل ہوتی ہیں۔

متعلقہ صفحات

32 صفحات

مجموعی خوبیاں

اپریل میں پیدا ہونے والے افراد (۱) نہایت بردباد سلجھے ہوئے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ (۲) ایماندار اور مسلسل محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ (۳) ان کی قوت متخیلہ بہت تیز ہوتی ہے۔ (۴) بہت ہی رحم دل ہوتے ہیں۔ (۵) مہمان نواز اور ملنساری کی خصوصیت پائی جاتی ہے۔ (۶) اگر ان کے پاس روپے پیسے کی کمی ہو تب بھی صبر و شکر اور قناعت سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ (۷) جس کو ایک بار دوست بنا لیتے ہیں۔ پھر زندگی بھر ساتھ نبھانے کی کوشش کرتے ہیں۔ (۸) آرام کو بے مقصد سمجھتے ہیں۔ ہمیشہ جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔ (۹) فنونِ لطیفہ کے مشتاق اور سفر کے شیدائی ہوتے ہیں۔ (۱۰) ان میں دور اندیشی بھی پائی جاتی ہے ۔ (۱۱) خوبصورت لباس اور شان و شوکت کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ (۱۲) ان کے اندر ترقی اور عروج پانے کی زبردست خواہش پوشیدہ ہوتی ہے۔ (۱۳) دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھ کر شریک ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

مجموعی خامیاں

(۱) فضول خرچی (۲) فریب کاری (۳) مایوسی (۴) فکر و تردد (۵) ٹال مٹول

مزید پڑھیں

اپریل میں پیدا ہونے والی اہم شخصیات

۲۰؍ اپریل حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۲؍۱پریل اید لف ہٹلر ۴؍اپریل جمال عبد الناصر (صدر مصر)

مزید پڑھیں

یکم اپریل

یکم ؍ اپریل کو پیدا ہونے والے بظاہر تو ایک ایسی تاریخ کو پیدا ہوتے ہیں جسے فرسٹ اپریل فول کے نام سے موصوم کرتے ہیں لیکن علم نجوم کے حساب سے بھی اور میرے ذاتی تجزیے کے مطابق جہاں تک میرا خیال ہے یہ افراد خاصے ذہین ، محنتی اور بہت ہی چالاک قسم کے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

2 اپریل

2 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت بردباد سلجھے ہوئے خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔ اور ہمیشہ اپنی رائے کو موّثر انداز سے ظاہرکرتے ہیں۔ کم گو ہوتے ہیں۔ نہایت ایماندار ہوتے ہیں اور مسلسل محنت کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن غصہ بہت جلد آتا ہے۔

مزید پڑھیں

3 اپریل

یہ افراد ملنسار اور مہمان نواز ہوتے ہیں خوش مزاجی میں بھی ان کا جواب نہیں ۔ محبت کے معاملے میں نہایت رنگین اور دِل پھینک عاشق ثابت ہوتے ہیں۔ مالی حالات میں متوازن ہوتے ہیں۔ اگر ان کے پاس روپے پیسے کی کمی ہو۔ تب بھی صبر و شکر اور قناعت سے زندگی بسر کرتے ہیں۔ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلا کر اپنی غریبی کا رونا نہیں روتے۔

مزید پڑھیں

4 اپریل

4 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد انصاف پسندی اور اچھی شخصیت کے علمبردار ہوتے ہیں۔ یہ افراد کسی حد تک سادہ پسندی اور بعض حالات میں انانیت کے جذبنہ سے کام لیتے ہیں۔ جس کو ایک بار دوست بنا لیتے ہیں۔ بہت جلد دوسروں کو بھروسہ کر لیتے ہیں۔ ضدی بہت زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

5 اپریل

5 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد بہادر جنگ جُو تو ہوتے ہیں لیکن بہت ہی جذباتی بھی پائے جاتے ہیں پل بھر میں بھڑک اُٹھتے ہیں پیٹ کی ہلکے ہوتے ہیں کبھی کوئی راز کی بات نہیں چھپا لیتے جب تک کسی دوسرے کو بتا نہ دیں انہیں چین نصیب نہیں ہوتا۔ انہیں غصہ بہت آتاہے۔ آرام کو بے مقصد سمجھتے ہیں۔ جدوجہد میں مصروف رہتے ہیں۔ یہ افراد اکثر کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ مگر سوائے اتفاق سے جب ان کو ناکامی ہوتی ہے تو یہ مفلوج الذہنی اور بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

6 اپریل

اس افراد اپنی خوش خلقی کی وجہ سے مقبول ہوتے ہیں۔ اچھے اخلاق اور اچھے صفات یا خوبی کی وجہ سے ہر جگہ گرم جوشی سے ان کا استقبال کیا جاتا ہے۶؍اپریل کو پیدا ہونے والے افراد عموماً خوب صورت ہوشیار اور قدرتی مناظر کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ ملنسار ، فنون لطیفہ کے مشتاق اور سفر کے بھی شیدائی ہوتے ہیں۔ موسیقی میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں حساس طبیعت کے مالک ہوتے ہیں فیاضی ، رحم دلی اور محبت میں دوسروں پر سبقت لے جاتے ہیں۔ بے قاعدگی کو نا پسند کرتے ہیں اتنی خوبیوں کے ساتھ ساتھ ایک خامی بھی پائی جاتی ہے وہ یہ کہ دوسروں سیخیالات کا اظہار کھلم کھلا کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

7 اپریل

7 اپریل کو پید اہونے والے افراد دُور اندیش اور فلسفی ہوتے ہیں مستقل مزاجی ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ یہ افراد صلح پسند ہوتے ہیں۔ اور ان چیزوں سے محبت رکھتے ہیں جو جدّت نما اور مسرت بخش ہوتی ہیں۔ زیادہ بات چیت سے پرہیز کرتے ہیں بظاہر اکھڑ مزاج اور لا پرواہ ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں یہ یکسر بدل جاتے ہیں یعنی مختلف ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

8 اپریل

8 اپریل کو پید اہونے والے افراد بے حد سمجھ دار اور عقل مند افراد ہوتے ہیں دوسروں کی مدد کرنا اور غم میں شریک ہونے اپنا فرض سمجھتے ہیں مالی لحاظ سے ان کی حالت بہت مستحکم ہوتی ہے۔ تکالیف سے بالکل نہیں گھبراتے اور اپنی خوشی اور آسائش سے زیادہ دوسروں کی بھلائی اور خوشیوں کو ترجیع دیتے ہیں۔ یہ افراد زیادہ تر سماجی کارکن ، وکیل ، ڈاکٹر اور مذہبی رہنما دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

9 اپریل

9 اپریل کو پید اہونے والے افراد نہایت ٹھنڈے مزاج کے تنہائی پسند افراد ہوتے ہیں ۔ان کی طبیعت میں مذہبی رجحان زیادہ پایا جاتا ہے۔کوئی کام شوق اور دلجوئی سے نہیں کرتے۔ایک کام چھوڑ کر دوسرے کو شروع کو دیتے ہیں۔ایک جگہ جم کر رہنا ان کی عادت کا نمایاں نقص ہے۔غصہ ان کی دوسری بڑی خامی ہے۔

مزید پڑھیں

10 اپریل

10 اپریل کو پید اہونے والے افراد مسکراتا ہوا چہرہ اور اعلیٰ خیالات کے مالک ،۱۰؍ اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت ہنر مند ہوتے ہیں اور اپنے تن وہ ہنر کی بدولت زندگی میں اعلیٰ مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ یہ افراد ہمیشہ خوش گوار زندگی بسر کرتے ہیں پاکیزہ خیالات کے مالک اور حسن پرست ہوتے ہیں۔ ۱۰؍ اپریل کو پید اہونے والے عورتیں بناؤ سنگھار کی شوقین ہوتی ہیں۔ گلابی اور نیلا ان افراد کا پسندیدہ رنگ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

11 اپریل

11 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد خوبصورت لباس اور شان و شوکت کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ اعلیٰ قدروں کے قدر دان موسیقی اور کھیلوں کے دلدادہ ہوتے ہیں۔ امن پسند، انسانیت نواز اور اچھی شہرت کے بھی مالک ہوتے ہیں۔ خوبصورت چیزوں سے محبت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

12 اپریل

یہ افراد جیسے خود خوبصورت ہوتے ہیں ویسی ہی خوبصورت چیزوں کو پسند کرتے ہیں۔ موسیقی میں دلچسپی لیتے ہیں گھبراہٹ اور پریشانی کا جلد شکار ہو جاتے ہیں اپنے سے زیادہ دوسروں پر بھروسہ کرتے ہیں عشق و محبت کی طرف ان کی طبیعت زیادہ راغب ہوتی ہے مہمان نواز ہوتے ہیں۔ اپنے قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی بڑی اچھی طرح مہمان دار کرتے ہیں دوسروں کی مدد اپنی خوشی سے کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔ اس تاریخ کو پیدا ہونے والی عورتیں تڑک بھڑک قسم کے لباس زیادہ پسند کرتیں ہیں اور نئے فیشنوں کی زیادہ مشتاق ہوتی ہیں۔

مزید پڑھیں

13 اپریل

13 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد خاموش طبع اور فلسفیانہ مزاج کے ہوتے ہیں۔ ان کی طبیعت میں بڑی لچک پائی جاتی ہے یہ افراد انصاف اور اعلیٰ اخلاقی قدروں کے قائل ہوتے ہیں اور کبھی کوئی ایسی تجویز پسند نہیں کرتے جو ان کے خیال میں انصاف اور اخلاق کے تقاضوں کو پورا نہ کرتی ہو۔ یہ افراد رجائیت پسند ہوتے ہیں۔ اور ان میں صبر برداشت کا مادّ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

14 اپریل

14 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ان کے اندر ترقی اور عروج پانے کی خواہش پوشیدہ ہوتی ہے ۔ سیرو سیاحت سے بھی ان افراد کو دلچسپی ہوتی ہے ۔

مزید پڑھیں

15 اپریل

یہ افراد نہایت ذہین ، تخلیقی صلاحیتوں کے مالک اور قدرت فکر سے مالا مال ہوتے ہیں سماجی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کسی ذمہ داری سے نہیں گھبراتے بلکہ ہر کام نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیتے ہیں۔ بلکہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

16 اپریل

یہ افراد نہ صرف ذہین ہیں بلکہ ان کی قوتِ تخیل بھی برداشت ہوتی ہے تجارتی معاملات میں خوب کماتے ہیں بلکہ دوسروں کی بہتر راہنمائی کرتے ہیں۔ ضدی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں اور ہمیشہ اپنی من مانی کرتے ہیں اور کبھی کبھار شدید نقصان بھی پہنچاتے ہیں انہیں اپنی یہ عادت ترک کر دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں

17 اپریل

17 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد شریف اور محتاط طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ غوروفکر ہر لمحہ اپنے اُوپر افسردگی اور رنج، غم مسلّط کرنا ان کی فطرت کا ایک خاص پہلو ہے۔ ان کے اندر اعتماد کی کمی ہو جاتی ہے۔ یہ افراد صاحبِ فکر تو ہوتے ہیں لیکن ان کے اندر ثابت قدمی نہیں پائی جاتی۔ زیادہ تر گوشہ نشینی کی زندگی کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

18 اپریل

18 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد کے خیالات میں جہاں بلندی اور ادلعزمی پائی جاتی ہے وہاں ان کی طبیعت میں فتنہ انگیزی بھی کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ نہایت دُور انگیز ہوتے ہیں عموماً تجارت پیشہ سے ہی منسلک دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

19 اپریل

یہ افراد نہایت متوازن دل و دماغ کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کی بصیرت اور واجدانی و صلاحیت بھی اچھی ہوتی ہے۔ دُور اندیشی کی صورت ان میں پائی جاتی ہے نہایت شفیق اور مہربان ہوتے ہیں۔ ان کی شخصیت دلکش اور دلعزیز ہوتی ہے یقیناًان کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا باعث ہوتی ہے یہ افراد جسمانی لحاظ سے نہایت مضبوط اور خوب جدّوجہد کرتے ہیں

مزید پڑھیں

20 اپریل

20 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت عجیب فطرت کے مالک ہوتے ہیں ۔ کبھی تو بہترین بااُصول شخصیت بن جاتے ہیں اور کبھی اپنی اُمنگوں اور آرزوؤں تکمیل کی خاطر اُصولوں کو ترک کر دیتے ہیں کسی کام میں مصلحت اندیشی اور موقع شناسی سے کام نہیں لیتے طبیعت میں ہر لمحہ ہیجان اور بے چینی رہتی ہے ۔

مزید پڑھیں

22 اپریل

22 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد دلکش اور پُر شخصیت کے مالک ہوتے ہیں ان کی مزاج میں عزّم ارادے کے ساتھ ساتھ فیاضی اور دوستی کا مادہ بھی پایا جاتا ہے۔ یہ افراد زندگی میں بہترین صلاحیتوں اور اہلیتوں کی بدولت بہتر مقام بناتے ہیں اور کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ صُلح جُو افراد ہوتے ہیں اور سائنسی نوعیت کا ایسا کام جس میں عقل و شعور کا ہو زیادہ دلچسپی لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

23 اپریل

23 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد خاموش طبع زیادہ وقت سوچ بچار میں رہنے والے نہایت شفیق اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ دوستوں اور عزیزو اقارب میں اپنی انہی خوبیوں کے باعث مقبول ہوتے ہیں دوسری صفت یہ ہے کہ یہ افراد وسیع قلب اور کشادہ دل بھی پائے جاتے ہیں طبیعت میں ضد ہٹ دھرمی اور سر کشی کے جراشیم بھی پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

24 اپریل

یہ افراد شائستہ اور فنکارانہ ذوق کے مالک ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ طبیعت میں خیروخیرات کرنے اور مستحق لوگوں کی مدد کا جذبہ بھی پایا جاتا ہے نرم دل اور حساس ہوتے ہیں خود اعتمادی کی کمی ان کی نمایاں خامی ہے۔

مزید پڑھیں

25 اپریل

25 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد عملی کم سُخن اور محتاط ہوتے ہیں۔ ان میں کام کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ اچھی اور خوبصورت چیزوں کے حصول کے لئے نہایت جوش و خروش اور محنت کا اظہار کرتے ہیں بہت ہی خوش قسمت لوگ ہوتے ہیں۔ کبھی دوسروں کے محتاج نہیں ہوتے ہمیشہ کامیابی ان کے قدم چومتی ہے وکالت کے پیشہ میں ان افراد کو بہت عروج اور کامیابی حاصل ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

26 اپریل

26 اپریل یہ افراد نہایت ضد و فہم دماغ لے کر پید اہوتے ہیں تخیل اور فکر کے لحاظ سے بھی نہایت جریّ ہوتے ہیں۔ ان کی فکر میں قدرت اور اچھوتا پن پایا جاتا ہے یہ فضول خرچی کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں۔ اچھے اور قیمتی ملبوسات کے شوقین ہوتے ہیں۔ اپنے گھر میں مہنگی اور قیمتی اشیاء رکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے برعکس مالی لحاظ سے کمزور ہوتے ہیں۔ بلکہ اکثر پریشانیوں اور اُلجھنوں میں مبتلا رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

27 اپریل

27 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت نرم اور شفیق مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ ہر کام میں حکمتِ عملی اور موقع شناسی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کے اندر گہری بصیرت اور واجدانی صلاحیتیں بھی پائی جاتی ہیں۔ اچھے اچھے کھانوں کے شوقین ہوتے ہیں۔ دوسروں لوگوں کے ساتھ گھل مل کر رہنے کی بجائے تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

28 اپریل

28 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد بہت محبت کرنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ خصوصاً اپنے اہل خانہ سے شدید محبت کرتے ہیں کھانے پینے کا اس حد تک ذوق رکھتے ہیں کہ اعتدال نہیں پایا جاتا اور اس بے اعتدالی کی وجہ سے اکثر نقصان بھی اُٹھاتے ہیں لیکن یہ ان کے بس میں نہیں۔ اپنے شوق کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں۔ خوش مزاجی اور حقیقت پسند ی ان کی خاص صفات ہیں۔ دوسروں کی خوشی کو اپنی خوشی سمجھ کر شریک ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

29 اپریل

29 اپریل کے افراد کو ہمدردی ، وفاداری تحمل اور سنجیدگی جیسی خوبیاں عطاہوتی ہیں لیکن مشکلات سے گھبرا جاتے ہیں مایوسی فکر و تردد ٹال مٹول اور ہوائی قلعے تعمیر کرنا ان کی اہم برائیاں ہیں۔ میدانِ محبت میں یہ افراد محبت پرست ہوتے ہیں۔ اور ہر ایک چیز محبوب پر قربان کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 اپریل

30 اپریل کو پیدا ہونے والے افراد نہایت سمجھ دار اور ذہین ہوتے ہیں۔ ہر قسم کی قید و بند سے نجات چاہتے ہیں۔ دوسروں کی مدد کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ہر فیصلہ دماغ سے کرتے ہیں۔ دور اندیشی میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔ فضول خرچی اور فریب کاری ان کی ذات کے منفی پہلو ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

31 جنوری

31 جنوری کو پیدا ہونے والے افرادضدی اور سرکش ہوتے ہیں۔ اور ان کا ردِّ عمل اضطراری نوعیت کا ہوتا ہے۔ بے حد ذہین اور سمجھ دار لوگ ہوتے ہیں۔ خصوصاً کاروبار ی میدان میں خوب ترقی کرتے ہیں۔ اپنے عقل و دانش اور سمجھ داری کی بناء پر خوب ترقی کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 جنوری

یہ افراد ہمدردی اور بے چین طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ لیکن بعض اوقات مزاج کے بے حد سخت بھی ہو جاتے ہیں اگر کسی منصوبے میں ناکام ہو جائیں تو بے حد چڑچڑے اور اکھڑ نظر آنے لگتے ہی۔ بہترین کاریگر ہوتے ہیں۔ کسی بھی فن میں مہارت حاصل کر لینا ان کے لئے مشکل نہیں۔

مزید پڑھیں

28 فروری

28 فروری کو پیدا ہونے والے افراد دُور اندیش ،محتاط اور سمجھ دار افراد ہوتے ہیں۔ صاف بیانی اور سنجیدگی سے کام لیتے ہیں۔ فہم و فراست ، آزاد خیال ، عالی ہمّت اور سوجھ بوجھ پائی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

27 فروری

27 فروری کو پیدا ہونے والے افراد مستحکم اور فولادی کے انسان ہوتے ہیں ۔ ان کا حلقہ احباب بہت وسیع ہوتا ہے۔ احساسِ برتری کا شکار ہوتے ہیں۔ دوست بنانے کے بمشکل کامیاب ہوتے ہیں۔ صحت اتنی اچھی نہیں ہوتی۔ آزاد خیال بلکہ ان کے مزاج میں آوارگی کا عنصر بھی شامل ہوتا ہے۔ بلکہ دوستی ان کے مقدر میں ہوتی ہی نہیں۔

مزید پڑھیں

31 مارچ

31 مارچ کو پیدا ہونے والے افراد بے حد سادہ نیک نیت لوگ ہوتے ہیں دوستی کے معاملے میں ان کا جواب نہیں۔ جس کے یہ دوست ہوتے ہیں خوش نصیب ہوتے ہیں جن کو یہ دوست بنا لیں زندگی بھر ان کا ساتھ دیتے ہیں۔ نیک نیتی ، محبت اور اعتماد کا حتی الامکان ثبوت پیش کرتے ہیں رہتے ہیں۔ یہ افراد اعلیٰ عہدوں پر فائز دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں

30 مارچ

یہ افراد مہمان نواز، نمائش کے دلدادہ آزاد خیال خوش اخلاق ہوتے ہیں۔ ہر کسی سے محبت سے مِلنا اِن افراد کا شیوہ ہوتا ہے۔ بلکہ دشمن سے اس قدر محبت سے پیش آتے ہیں۔ عاشق مزاج اور دل پھینک بھی خوب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں