جاذب نظر شخصیت

تفصیل

چہرے کے علاوہ یہ خواتین بڑی جاذب نظر شخصیت رکھتی ہیں۔ ان کا قد مناسب ہوتا ہے ان کے جسم کے بناوٹ بھی بڑی خوبصورت ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہر طرح کا لباس ان پر خوب جچتا ہے

متعلقہ صفحات

50 صفحات

حسن پرست

دنیا میں کسے بھی علاقے اور کسی بھی برج سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے حسن کے بارے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔یورب کی خواتین ہوں یا ایشیا یا پھر افریقہ کے گھنے جنگلات میں رہنے والی جنگلی خواتین ، یہ سب کی سب اپنے آپ کو حسین سے حسین تر دیکھنے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔مہذب دنیا کی عورت اپنے حسن کو سنوارنے اور نکھارنے کے لئے جہاں ورزش ، غذا اور میک اپ کا سہارا لیتی ہیں۔ افریقہ کی جنگلی عورت اپنے حسن میں اضافے کے لئے دھات وغیرہ کے چھوٹے بڑے کڑے اپنے ہاتھوں ، کانوں، اور ناک میں پہنتی ہیں۔غرض جہاں کا جیسا دستور ہے اس کے مطابق وہاں کی عورت خود کو حسین بنانا چاہتی ہے۔برج حمل سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی حسن کے بارے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔وہ ہر حال میں دوسری خواتین سے زیادہ حسین نظر آنا چاہتی ہیں۔اس سلسلے میں یہ مختلف ورزشیں کرتی ہیں ‘ مناسب غذا کا خیال اور آرائشی اشیا زیر استعمال رکھتی ہیں۔اس سلسلے میں یہ فضول خرچی سے بھی گریز نہیں کرتیں اور اگر کوئی خاتون ان سے زیادہ حسین ہو تو یہ اس سے حسد کرنے لگتی ہیں اور خود کو اس سے زیادہ حسین بنانے کے کئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دتیے ہیں

مزید پڑھیں

ہونٹ

یہ خواتین پیدائشی طور پر حسین اور پر کشش ہوتی ہیں اور ان کی انفرادیت ان کے مسحور کن نقوش ہوتے ہیں۔ان کے ہونٹ دلکش ہوتے ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی مصور نے بڑی فرصت اور محنت سے انہیں تراشا ہے

مزید پڑھیں

آنکھیں

آنکھوں کے معاملے میں بھی خواتین بڑی خوش قسمت ہوتی ہیں ۔ان کی آنکھیں دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے مقابلے میں بڑی منفرد اور دلکش ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی پلکیں بھی بڑی خوبصورت ہوتی ہیں ‘ ان کی آنکھوں کو نشیلی کہا جائے تو بے جانہ ہو گا۔اکثر خواتین ان کی آنکھوں کی تعریف کرتی ہیں ‘ اور بیشتر ان سے جلتی ہیں

مزید پڑھیں

بال

ان کے بال بڑے نرم ‘ ملائم اور چمک دار ہوتے ہیں۔اگر یہ شیمپو وغیرہ کا استعمال کریں تو ان کے بالوں کی خوب صورتی میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔لیکن اکثر یہ خواتین ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہیں اس لئے ان کے بال بھی متاثر ہوتے ہیں اور کمزور ہو جاتے ہیں ‘ ان کی دلکشی ماند پڑنے لگتی ہے۔لیکن یہ خواتین جلد ہی اپنی اس خامی پر قابو پا کر اپنے بالوں کا حسن دوبارہ بحال کر لیتی ہیں۔ ان کی ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ بالوں کا جوبھی انداز اپنائیں ‘ ان پر اچھا لگتا ہے حتی کہ یہ بال کھلے چھوڑیں تو وہ بھی ان پر خوب جچتے ہیں

مزید پڑھیں

پر کشش چہرہ

ان کا چہرہ بڑا پر کشش ‘ روشن اور کتابی ہوتا ہے۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کی ان کے چہرے پر سے نظریں ہٹانا بڑا مشکل ہوتا ہے۔ اگر لوگوں کے لئے کھل کر ان کا چہرہ دیکھنا ممکن نہ ہو تو چوری ضرور دیکھتے ہیں۔اکثر مرد ان کے پر کشش چہرے کی وجہ سے ان کے اسیر بن جاتے ہیں ان سے شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ مصوروں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ان کے چہروں کو پینٹ کر لیں۔اکثر اشتہاری کمپنیاں انہیں اپنی پروڈکٹس کے اشہتارات میں لینا پسند کرتی ہیں

مزید پڑھیں

انداز تکلم

ان کا بات کرنے کا انداز بھی بڑا جداگانہ ہوتا ہے۔نرم لہجے کے ساتھ ساتھ ان کی مسکراہٹ اور ہنسی بھی بڑی دل موہ لینے والے ہوتی ہے۔یہ خوب جانتی ہیں کہ انہیں کہاں کس طرح کا اندازہ تکلم اپنانا ہے۔ یہ جہاں بڑے نرم وملائم انداز میں گفتگو کر سکتی ہیں وہیں اپنے لہجے کو بارعب اور کڑک دار بھی بنا سکتی ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اکثر تقاریر وغیرہ میں یہ بڑے رعب دار اور متاثر کن انداز میں بولتی ہیں اور لوگوں کو بہت متاثر کرتی ہیں

مزید پڑھیں

دلکش مسکراہٹ

اس میں کوئی شک نہیں کہ برج حمل سے تعلق رکھنے والی خواتین بڑی دلکش اور پر اسرار مسکراہٹ رکھتی ہیں ۔ ان کی مسکراہٹ میں جو سحر ہوتا ہے اس سے بڑے بڑے پتھر دل لوگ گھائل ہو جاتے ہیں۔یہ چاہیں تو اس مسکراہٹ کا غلط استعمال کر کے نہ جانے کیا کیا فوائد حاصل کر سکتی ہیں لیکن یہ ایسا کرنے سے گریز کرتی ہیں ۔یہ جو کچھ حاصل کرنے کی خواہش رکھتی ہیں اسے اپنی اہلیت سے حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔غلط راستوں کا انتخاب کرنا ان کی فطرت میں شامل نہیں ہاں کوئی مجبوری ہو تو یہ بادل نخواستہ غلط راستہ کرتی ہیں

مزید پڑھیں

فنون لطیفہ سے لگاؤ

ان خواتین کو فنون لطیفہ سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔شاعری ،مصوری اور افسانہ نگاری وغیرہ کو یہ بہت پسند کرتی ہیں، صرف خود ان فنون کی طرف راغب ہوتی ہیں بلکہ اچھے فنکاروں کی قدر بھی کرتی ہیں اور اکثر ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتی رہتی ہیں

مزید پڑھیں

پختہ ارادے

یہ بڑے پختہ ارادے رکھتی ہیں۔اگر یہ کوئی کام سر انجام دینے کی ٹھان لیں تو ان کا ارادہ کسی چٹان کی طرح مظبوط ہوتا ہے اور یہ پوری قوت ،ذہانت اور ہمت کے ساتھ وہ کام سر انجام دیتی ہیں انہیں ان کے ارادوں سے باز رکھنا بڑا مشکل ہوتا ہے

مزید پڑھیں

مزاح پسند

یہ خواتین مزاح کو بھی بہت پسند کرتی ہیں۔لیکن یہ ایسا مزاح پسند کرتی ہیں جو اخلاقیات سے گرا ہوا نہ ہو۔ان کی گفتگو میں اکثر ایسے مزاحیہ جملے ملتے ہیں جو مزاح سے بھر پور ہوتے ہیں اور انہیں سن کر بے ساختہ ہونٹوں پر مسکراہٹ آجاتی ہے۔مزاحیہ تحریریں بھی بڑے شوق سے پڑھتی ہیں۔مزاحیہ کالم وغیرہ بھی لکھتی رہتی ہیں

مزید پڑھیں

مزاح کی تیزی

چونکہ یہ آتشی طبیعت کے مالک ہوتی ہیں اس لئے فطری طور پر ان کے مزاج میں تیزی ہوتی ہے۔کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ کس وقت کس بات پر مشتعمل ہو جائیں۔اکثر لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہوتے ہیں اس لئے ان سے بہت محتاط رہتے ہیں۔اپنے اس مزاج کی وجہ سے یہ اچھی بات منتظمہ،معلمہ ، وکیل ،سیاسی لیڈر اور سوشل ورکر ثابت ہوتی ہیں

مزید پڑھیں

شکی مزاج

ان میں ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ بات بات پر شک کرتی ہیں۔اس وجہ سے سب سے زیادہ بے چارے ان کے شوہر زیر عتاب آتے ہیں ۔ اکثر جب وہ تھکے ہارے گھر آتے ہیں تو ان پر شکی باتوں کی بوجھاڑ کر دیتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر یا تو ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں پھر اگر جار حانہ رویہ اختیار کریں تو بات بگڑ جاتی ہے

مزید پڑھیں

وفادار

یہ بڑی وفادار خواتین ہیں۔ شوہر ان پر آنکھ بند کر کے اعتبار کر سکتے ہیں۔ یہ ان کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچاتیں۔یہ ان کے دکھ سکھ میں ان کا ساتھ دیتی ہیں۔اگر کبھی شوہر بے وفائی کا مرتکب ہو جائے تو یہ اس سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بجائے در گزر کرتی ہیں لیکن ا س شرط اور یقین پر کہ آئندہ بے وفائی نہیں کرے گا

مزید پڑھیں

سلیقہ مند

سلیقہ مندی بھی ان کی ایک اعلی خصوصیت ہے۔ ان کے گھر صاف ستھرے نظر آتے ہیں ۔ ہر چیز طریقے اور قرینے سے رکھی ہوتی ہے۔یہ نت نئے طریقوں سے گھر کی آرائش کرتی رہتی ہیں۔ان کے لباس اور دیگر امور میں بھی سلیقہ مندی نظر آتی ہے

مزید پڑھیں

کفایت شعار

فضول خرچی ان کی فطرت کا حصہ نہیں ہے۔یہ خالی کفایت شعار ہوتی ہیں ، برے وقت کے لئے یہ رقم پس انداز کر کے رکھتی ہیں ، دوسروں کو بھی کفایت شعاری کی تلقین کرتی ہیں ، لیکن اس وقت یہ ایسی ساری باتیں بھول جاتی ہیں جب انہیں اپنے شوق یا اپنے حسن کو سنوارنے کے لئے کوئی چیز خریدنی پڑے۔ایسے میں اگر کوئی انہیں کفایت شعاری کی تلقین کرے تو یہ مختلف حیلے بہانوں سے اس کی بات کو نظر انداز کر دیتی ہیں

مزید پڑھیں

شرمیلی

دیکھنے میں تو بڑی بے باک ، نڈر اور مظبوط نظر آتی ہیں ،یوں محسوس ہوتا ہے جیسے شرمیلا پن ان میں ہے ہی نہیں لیکن در حقیقت یہ اچھی خاصی شرمیلی ہوتی ہیں اور ان کے اس شرمیلے پن کا اظہار کبھی کبھی ہو بھی جاتا ہے مگر اکثر یہ اپنی اس کیفیت پر قابو پا لیتی ہیں اور ظاہر نہیں ہونے دیتیں کہ اس وقت وہ شرمیلے پن کی کیفیت سے دو چار ہیں

مزید پڑھیں

اناپرست

یہ بڑی انا پرست ہوتی ہیں۔انہیں کسی بھی معاملے میں اپنی ہتک یا بے عزتی برداشت نہیں ہوتی بلکہ یوں کہنا مناسب ہوگا کے یہ عزت کی خاطر جان تک دینے کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔اگر کوئی ان کی انا کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کرے تو یہ اس سے بڑی سختی سے نمٹتی ہیں

مزید پڑھیں

زیادہ بولنے والی

ان خواتین کی ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ اکثر بہت زیادہ بولنے لگتی ہیں،یہ اس بات کو بھول جاتی ہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیا سوچ رہے ہیں۔ایسی کیفیت میں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ لوگوں تک ہر حال میں اب کی بات پہنچ جائے لیکن ایسا نہیں ہے کہ یہ وقت بولنا چاہتی ہیں بلکہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ خاموش رہنا پسند کرتی ہیں۔یوں محسوس ہوتا ہے جیسے کسی نے لبوں پر چپ لگا دی ہو

مزید پڑھیں

عملی

یہ خواتین عملی ہوتی ہیں۔محنت اور مشقت پر یقین رکھتی ہیں ۔خیالی قلعے تعمیر کرنا ان کی فطرت کا حصہ نہیں ہوتا۔یہ ہر کام کو عملی جامہ پہنانا چاہتی ہیں۔فضول خیالوں اور باتوں سے گریز کرتی ہیں

مزید پڑھیں

وقت کی اہمیت

انہیں وقت کی اہمیت کا بڑا احساس ہوتا ہے ۔یہ ہر لمحہ سے نتیجہ کشیدکر لینا چاہتی ہیں۔یہ ایک کام میں مصروف رہنے کے بعد آرام کرنے کے بجائے کسی دوسرے کام میں مصروف ہو جانا پسند کرتی ہیں۔ان کی یہ خصوصیت جہاں ان کے لئے فائدہ مند ثابت ہوتی ہے وہیں انہیں کام کی زیادتی کی وجہ سے اکثر بیماریوں اور ذہنی الجھنوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے

مزید پڑھیں

تحکمانہ انداز

جس طرح حمل مرد تحکمانہ انداز رکھتے ہیں اسی طرح حمل خواتین بھی ایسا ہی انداز رکھتی ہیں۔ اس عادت کی وجہ سے انہیں یہ نقصان ہوتا ہے کہ اکثر لوگ ان سے متنفر ہو جاتے ہیں لیکن انہیں سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ اپنے گھر کا نظام بڑے اچھے انداز میں چلا لیتی ہیں۔ ان کے بچے ان کے رعب میں رہتے ہیں اور شوہر بھی کوشش کرتے ہیں کہ ماحول بہتر رہے۔اس کے علاوہ یہ اکثر لیڈر ، سوشل ورکر،مقرر وغیرہوں تو ان شعبوں میں بھی اپنی اس صفت سے بڑے فوائد حاصل کرتی ہیں

مزید پڑھیں

جلد باز

یہ خواتین خاصی جلد باز بھی ہوتی ہیں۔اگر یہ کوئی کام بغیر کسی منصوبہ سازی کے کریں تو فطری طور پر ان میں جلد بازی پائی جاتی ہے۔ہاں یہ ضرور ہوتا ہے کہ انہیں جب احساس ہوجاتا ہے کہ جلدبازی کا مظاہرہ کر رہی ہیں تو وہ فوراٌ سنبھل جاتی ہیں

مزید پڑھیں

حاضر جواب

چونکہ ذہانت ان میں بہت ہوتی ہے اس لئے یہ حاضر جواب ہوتی ہیں اور اکثر سامنے والے کو لا جواب کر دیتی ہیں ، اپنی اس خاصیت کی وجہ سے یہ مختلف بحث مباحشوں میں حصہ لیتی ہیں۔بیت بازی میں بھی یہ خاصی کامیاب رہتی ہیں اور ہروقت اچھے اشعار پیش کرتی ہیں

مزید پڑھیں

مخلص

فطری طور پر یہ خواتین مخلص طبیعت رکھتی ہیں۔اگر یہ کسی سے دوستی کر لیں تو اس کی برائی اس کی غیر موجودگی میں بھی سننا پسند نہیں کر تیں۔یہ اپنے دوستوں کے لئے بہتر سے بہتر کی تلاش کرتی رہتی ہیں۔ان کے اکثر دوست ان کی اس خصوصیت کی وجہ سے ان کی تیز اور جلی کٹی باتیں بھی سن لیتے ہیں۔یہ جو کچھ اپنے لئے پسند کرتی ہیں ، اپنے دوستوں کے لئے بھی وہی کچھ چاہتی ہیں ، یہ اپنے دوستوں کی بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں۔ان کے لئے بڑی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرتیں

مزید پڑھیں

باکردار

اگر گردش زمانہ میں بھی پھنس جائیں تو یہ بڑی باکردار ہوتی ہیں۔انہیں اپنی عزت بہت پیاری ہوتی ہے۔یہ کسی بھی وجہ سے انگلیاں اٹھائیں۔یہ اپنی ہتک بالکل برداشت نہیں کر سکتیں۔یہ ایسے کاموں سے گریز کرتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں بے عزت ہونے کا خطرہ ہو

مزید پڑھیں

رومان پسند

یہ بڑی رومان پسند ہوتی ہیں۔ان میں ایک کمزوری یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے محبوب کو دل کا سارا حال بتا دیتی ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر مطلبی مردوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہتی ہیں۔یہ اپنے محبوب پر اعتبار کرتی ہیں اور اگر اس سے کوئی بات چھپائیں تو انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اس کے ساتھ مخلص نہیں ہیں۔اسے دل کی ساری باتیں بتا کر انہیں اپنا من بڑا ہلکا پھلکا محسوس ہوتا ہے۔یہ خودوفادارہوتی ہیں اور اپنے محبوب سے بھی وفا کی توقع رکھتی ہیں۔جب ان سے بے وفائی کی جائے تو دل شکستہ ہو جاتی ہیں۔ اگر ایسے میں محبوب ان سے معافی مانگ لے تو یہ اسے کھلے دل سے معاف کر دیتی ہیں ۔ یہ خواتین یہ بھی ہیں سوچتیں کہ جو شخص انہیں ایک بار دھوکا دے چکا ہے ، وہ پھر دھوکا دے سکتا ہے اسی وجہ سے یہ اکثر بار بار فریب کھاتی ہیں

مزید پڑھیں

صابر و شکر

ان خواتین کی ایک اچھی خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ صابروشاکر ہوتی ہیں۔ترقی کی خواہش تو بہر حال انہیں ہوتی ہے لیکن یہ ترقی حاصل کرنے کے لئے دیگر کئی برجوں کی خواتین کی طرح ہر راستے کو اپنانا غلط سمجھتی ہیں۔انہیں ان کی محبت کے بدلے میں جو کچھ مل رہا ہوتا ہے اس پر صبر اور شکر کرتی ہیں۔یہ بات نہیں کہ یہ مزید آگے بڑھنے کی خواہش نہیں رکھتیں بلکہ مسلسل محنت جاری رکھتی ہیں۔یہ اپنی محنت سے بہت کچھ حاصل کرنا چاہتی ہیں اگر محنت کے بغیر کچھ ملے تو اسے ٹھکرا دیتی ہیں۔انہیں بغیر محنت کے حاصل ہونے والی چیزوں سے دلی سکون نہیں ملتا ہے اور بے چینی محسوس کرتی ہیں

مزید پڑھیں

نفاست پسند

یہ بڑی نفاست پسند ہوتی ہیں۔ان کی نفاست کا اندازہ ان کے لباس ،گھر ، دفتر اور رکھ کھاؤ سے لگایا جا سکتا ہے۔بے تربیتی اور شور غل سے انہیں نفرت ہوتی ہے ۔ یہ زیادہ اونچی آواز میں بولنا پسند نہیں کرتیں۔یہ اپنی بات بہت نرم وملائم انداز میں سوچ سمجھ کر کرتی ہیں

مزید پڑھیں

جدت پسند

یہ جدت پسند ہوتی ہیں۔انہیں یکسانیت سے بیزاری ہونے لگتی ہے۔یہ نئے سے نئے ڈیزائن کے جوتے اور کپڑے پہنتی ہیں ۔ اپنے گھر اور دفتر وغیرہ کی ترتیب کو وقتاٌ فوقتاٌ بدلتی رہتی ہیں۔یہ سائنس علوم سے دلچسپی رکھتی ہیں۔تحقیق و تخلیق کے معاملات سے انہیں خاصا لگاؤ ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اچھی مصورہ ، گلوکارہ،محقق ، سائنٹسٹ ، وکیل ،سوشل ورکر ،سیاسی لیڈر ہوتی ہیں۔جستجو ان کی فطرت کا حصہ ہے جس کی وجہ سے ترقی کی منازل طے کرتی ہیں

مزید پڑھیں

ہمدرد

یہ خواتین بہت ہمدرد ہوتی ہیں۔تحکمانہ طبیعت کے باوجود ان میں کسی کو نقصان پہنچانے کے خصلت نہیں ہوتی ۔ اگر یہ کسی کو تکلیف میں دیکھ لیں تو ان کو شدید خواہش ہوتی ہے کہ جلد از جلداس کے تکلیف کو رفع کر دیا جائے۔اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے یہ اکثر ڈاکٹری ، نر سنگ یا پھر سوشل ورکنگ کو اپناتی ہیں۔ان سے حسد رکھنے والے ان کے ہمدردی کے کاموں کو دکھاوا کہتے ہیں لیکن در حقیقت یہ خواتین کسی دکھاوے کی خاطر ایسے کام نہیں کرتیں ، ان میں خود نمائی کی عادت تو ہوتی ہے لیکن ایسے نیک کاموں میں یہ خود نمائی کی قائل نہیں ہوتیں

مزید پڑھیں

منتقم المزاج

یہ مختلف معاملات میں آخری حد تک کمپرومائز کی قائل ہوتی ہیں۔یہ افراتفری ، لڑائی جھگڑے اور تلخ کلامی کو پسند نہیں کرتی ہیں لیکن اگر انہیں اندازہ ہو جائے کہ ان سمجھوتے کی کوئی صورت نہیں ہے تو پھر یہ سخت اشتعال اور بھر پور طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں ۔ایسے میں اکثر لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ کیا یہ وہی خاتون ہے جو خوش مزاج اور نرم و ملائم لہجے والی تھی ؟ اگر ایک بار یہ انتقام لینے کی ٹھان لیں تو پھر اپنے مخالف سے کسی رعایت کی قائل نہیں ہوتیں۔یہ مارو یا مر جاؤ کے اصول پر گامزن ہو جاتی ہیں ۔ اگر کوئی ان کے معاملے کو سنبھال نہ لے تو بڑے نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے

مزید پڑھیں

حساس

یہ خاصی حساس ہوتی ہیں ۔بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ بے پرواسی ہیں اور کسی بات کا اثر نہیں لیتی ہیں۔اپنے احکام دوسروں پر صادر کرنا چاہتی ہیں اور بالکل بھی حساس نہیں ہیں لیکن درحقیقت یہ بڑی احساس ہوتی ہیںیہ اکثر باتوں کا بہت اثر لیتی ہیں لیکن ان میں یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ اپنی کیفیات پر قابو پا سکتی ہیں اس وجہ سے اکثر یہ ظاہر نہیں ہوتا کہ کن باتوں کا انہوں نے اثر لیا ہے

مزید پڑھیں

معصومیت

ان میں پیدائشی طور پر معصومیت ہوتی ہے جو ان کے حسن کو دو آتشہ کر دیتی ہے۔بہت سے لوگ ان کی اس معصومیت پر مرمٹتے ہیں ساتھ ہی ان میں کچھ شوخی بھی ہوتی ہے۔معصومیت ،حسن اور شوخی مل کر ان کی شخصیت میں عجیب سی کشش پیدا کر دیتی ہیں ۔ یہ چہرے سے بھی معصوم دکھائی دیتی ہیں لیکن در حقیقت ایسا نہیں ہوتا ، یہ بہت ذہین اور سمجھ دار ہوتی ہیں

مزید پڑھیں

انتھک محنت

جس طرح حمل مرد بڑے محنتی ہوتے ہیں اسی طرح حمل خواتین بھی محنتی ہوتی ہیں۔یہ ہر کام لگن اور دلجمعی کے ساتھ کرتی ہیں۔اگر یہ کسی کام کا تہیہ کر لیں تو انتھک محنت کرتی ہیں۔ان کی یہ خصوصیت بھی ہوتی ہے کہ یہ درست خطوط میں محنت کرنا جانتی ہیں اس لئے ان کی توقع کے مطابق انہیں نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔ اکثر یہ محنت مشقت میں مردوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیتی ہیں

مزید پڑھیں

جوانی سے محبت

انہیں اپنی جوانی سے بہت محبت ہوتی ہے۔ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ ہمیشہ جوان رہیں ، بہ حال ایسا ہو تو نہیں سکتا البتہ یہ جوانی کو برقرر رکھنے کے لئے ہر طرح کے اقدامات کرتی ہیں۔اپنی صحت کا خیال رکھتی ہیں ، ورزش کرتی ہیں ، غذا کا خیال رکھتی ہیں ، مناسب نیند لیتی ہیں۔خود کو فکروں سے آزاد رکھنے کی کوشش کرتی ہیں ۔حمل سے متعلق اکثر خواتین اپنی جوانی کو برقرار رکھنے کے لئے یوگا کی طرف مائل ہوتی ہیں یوگا ایسی مشقتیں ہیں ۔ جنہیں طریقے کے مطابق کیا جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل ہوتی ہیں

مزید پڑھیں

صحت

جس طرح یہ اپنے حسن اور جوانی کا دھیان رکھتی ہیں اسی طرح انہیں اپنی صحت کا بھی بڑا خیال ہوتا ہے۔ یہ ہمیشہ تنفیدی نظروں سے اپنا جائزہ لیتی ہیں ۔ اگر ذرا سی موٹی ہو جائیں تو دبلی ہونے کی کوشش شروع کر دیتی ہیں اور اگر دبلی ہو جائیں تو جسم کو متناسب کرنے کی کوشش شروع کر دیتی ہیں۔اس سلسلے میں یہ غذا کا بھی بڑا خیال رکھتی ہیں۔صحت کو اچھا رکھنے کی خاطر یہ اچھے اور پسندیدہ کھانوں کی قربانی دے دیتی ہیں اور اکثر ایسی ادویات وغیرہ استعمال کر لیتی ہیں جو انہیں اچھی نہیں لگتیں ، غرض یہ ہر حال میں اپنی صحت اچھی رکھنا چاہتی ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ عام طور پر بیماریوں سے محفوظ رہتی ہیں

مزید پڑھیں

فضولیات سے گریز

یہ خواتین ہر طرح کی فضولیات سے گریز کرتی ہیں۔فضول باتیں ہوں یا فضول محفلیں ، یہ ہمیشہ ان سے اجتناب کرتی ہیں ، ان کے دوست زیادہ تو نہیں ہوتے لیکن جتنے بھی ہوتے ہیں وہ بہت خوش مزاج ، تعلیم یافتہ اور با اخلاق ہوتے ہیں ۔بد اخلاق لوگوں کو خود سے دور رکھتی ہیں۔ا چھے لو گوں کو قریب آنے کا موقع دیتی ہیں۔غلط لوگ اگر کسی طرح ان کے قریب آنے کا موقع تلاش بھی کریں تو انہیں سخت مایوسی ہوتی ہے ، یہ انہیں کسی قسم کا موقع نہیں دیتیں۔یہ ہر قسم کی منفی سر گرمیوں کو نا پسند کرتی ہیں اور اچھی سر گرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔غلط لوگوں کی حوصلہ شکنی اور اچھے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں

مزید پڑھیں

نڈر اور بے باک

یہ بڑی نڈر اور بے باک ہوتی ہیں۔اکثر ایسے لوگوں کے سامنے اظہار خیال سے نہیں گھبراتیں جن کے سامنے جاتے ہوئے لوگوں کی ٹانگیں کانپتی ہیں۔ان کی اس خصوصیت کی وجہ سے اکثر دوسروں کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اکثر انہیں فائدہ بھی حاصل ہوتا ہے۔بہت سے لوگ ان کی بے باکی سے گھبرا کر ان سے اچھی طرح پیش آتے ہیں۔یہ کسی مغرور ہٹ دگرم فرد کو بے عزت کرنے میں بھی وقت نہیں لگاتی ہیں

مزید پڑھیں

بے چین

ویسے تو انہیں بہت سی باتیں بے چین کر سکتی ہیں لیکن ایک بڑی وجہ فرصت بھی ہوتی ہے۔اگر ان کے پاس کوئی کام نہ ہو تو یہ بے چین ہو جاتی ہیں۔یہ کوئی مصروفیت ڈھونڈنے لگتی ہیں اور جب تک کوئی کام ڈھونڈ نہ لیں انہیں چین نہیں آتا۔یہ اگر گھر میں ہوں تو کچن کا کام کرتی رہتی ہیں۔اس سے فراغت ملے تو یہ سلائی کڑھائی یا پھرصفائی میں مصروف ہو جاتی ہیں ۔کوئی کام نہ ہو تو پودوں کو پانی دینے لگتی ہیں اور کام بھی نہ ہو تو کم سے کم اپنی الماری میں کپڑے نئی ترتیب سے رکھنے لگتی ہیں ۔ غرض انہیں ہر وقت کوئی نہ کوئی مصروفیت درکار ہوتی ہے

مزید پڑھیں

خواہشات کی تکمیل

یوں تو ہر انسان چاہتا ہے کہ اس کی تمام خواہشات پوری ہو جائیں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوتا اور انسان ان کی تکمیل کے لئے ودو کرتا رہتا ہے۔اسی طرح حمل خواتین بھی اپنی خواہشات کی تکمیل چاہتی ہیں۔اس کے لئے یہ صرف خیالی پلاؤ نہیں پکاتیں بلکہ عملی جدو جہد کرتی ہیں۔یہ سخت محنت اور مشقت کرتی ہیں بلکہ اکثر یہ جنونی انداز میں کام کرتی ہیں جس کے نتائج اچھے ہوتے ہیں کامیابی ان کے قدم چومتی ہے لیکن بہر حال یہ انسان کے لئے بھی ممکن نہیں ہے کی اپنی تمام خواہشات پوری کر لیں

مزید پڑھیں

بے ساختہ پن

ان خواتین میں اکثر مختلف معاملات میں بے ساختہ پن دیکھنے کو ملتا ہے۔اس وجہ سے یہ کئی بار ناکامی سے بھی دو چار ہوتی ہیں لیکن عام طور پر یہ ہر کام سوچ سمجھ کر کرتی ہیں

مزید پڑھیں

پابندیوں سے نفرت

ان خواتین کو پابندیوں سے سخت نفرت ہوتی ہے۔خاص طور پر ایسی پابندیاں جو بلا جواز ہوں۔اکثر شوہر حمل بیویوں کی اس عادت کو سمجھ جاتے ہیں اور ان پر روک ٹوک نہیں کرتے بلکہ خوش گوار تعلقات رکھنے کے لئے انہیں زیادہ سے زیادہ اختیارات دیتے ہیں ، انہیں یہ احساس دلاتے ہیں کہ ہر کام ان کی مرضی سے ہوگا ، یوں ان خواتین کی کار کردگی بہت اچھی رہتی ہے ، جو شوہر ان پرپابندیاں لگانے کی کوشش کرتے ہیں ، ان گھروں میں جھگڑے جنم لیتے ہیں اور اکثر تلخ کلامی ہوتی رہتی ہے

مزید پڑھیں

شہر ت اور دولت کی متمنی

یہ خواتین شہرت اور دولت بھی چاہتی ہیں لیکن اس سلسلے میں بھی یہ کسی غلط راستے کو پسند نہیں کرتیں، یہ دولت صرف اپنی محنت سے حاصل کرنا چاہتی ہیں اور شہرت بھی جھوٹی اور غلط راستوں سے حاصل کرنا نہیں چاہتیں۔یہ اکثر مصوری ، شاعری اور افسانہ نگاری کرتی ہیں یا کسی اور شعبے میں شہرت حاصل کرنا چاہتی ہیں ، اس سلسلے میں یہ بڑی محنت اور ریاضت کرتی ہیں۔یہ دوسروں کی پیروی کرنا پسند نہیں کرتیں بلکہ اپنی الگ شناخت بنانے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔یہ شہرت حاصل کرنے کے جعلی اور مصنوعی طریقوں کو پسند نہیں کرتیں

مزید پڑھیں

جرأت

ان میں بڑی جرأت ہوتی ہے۔ یہ زندگی کے مسائل کا بڑا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہیں ۔ چونکہ ہر حال میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہیں اس لئے کوئی مسلہ ان کے لئے مشکل پیدا کرتا ، یہ محنت ،مشقت ،لگن اور ذہانت سے اکثر مسائل پر قابو ما لیتی ہیںیہ زندگی کے ان مراحل پر اکثر بڑی جرأت کا مظاہرہ کرتی ہیں جہاں دیگر لوگ بھاگ جانے میں عافیت محسوس کرتے ہیں۔ اگر کوئی مشکل مرحلہ آجائے تو حمل عورت اس کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور دوسروں کو بھی مقابلے کی تلقین کرے گی

مزید پڑھیں

رہنمائی کی عادت

ان خواتین کو دوسروں کی رہنمائی کر کے دلی مسرت محسوس ہوتی ہے ۔ اگر کوئی کسی غلط راستے پر ہو تو یہ انہیں درست راستہ بتانا اپنا فرض سمجھتی ہیں ۔ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے اچھی معلمہ ، وکیل ،سوشل ورکر اور سیاسی لیڈر ثابت ہوتی ہیں۔ جو لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہوتے ہیں وہ اپنے اکثر معاملات میں ان سے راہنمائی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ان سے مشورے لیتے ہیں ۔چونکہ یہ ذہانت سے بھر پور ہوتی ہیں اس لئے ان کے مشورے دوسروں کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیںاگر یہ سیاسی لیڈر ہوں تو لوگوں کو ماضی ، حال اور مستقبل سے اس طرح آگاہ کرتی ہیں کہ لوگ ان سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے ، اگر یہ وکیل ہوں تو اپنے مسائل کلائنٹ کو مقدمہ جیتنے کا بہت اچھا راستہ بتاتی ہیں اگر سوشل ورکر ہوں تو لوگوں کو مسائل سے آگاہ کر کے انہیں بہتری کے بارے میں بتاتی ہیں

مزید پڑھیں

مہم جوئی

ان کی فطرت میں مہم جوئی بھی شامل ہوتی ہے۔یہ ایسے شعبوں میں بھی دلچسپی لیتی ہیں جن میں بڑی جرأت اور ہمت کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے شعبے صرف مردوں کے لئے مخصوص ہوتے ہیں ۔مثلاٌ یہ کوہ پیمائی میں دلچسپی لیتی ہیں ، کشتی رانی کے مقابلے کرنا چاہتی ہیں ،پائلٹ بننا چاہتی ہیں ، یہاں تک کہ یہ محاذ جنگ پر جانے کی بھی خواہش کر سکتی ہیں

مزید پڑھیں

سیرو تفریح

یہ خواتین سیرو تفریح کی شوقین ہوتی ہیں ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ دنیا بھر میں گھومیں پھریں۔مختلف خواتین کے وسائل مختلف ہوتے ہیں جو خواتین زیادہ مال دار ہوتی ہیں وہ اپنی خواہش کو زیادہ حد تک پورا کر لیتی ہیں وہ نہ صرف اپنے ملک کی بلکہ دیگر ممالک کی بھی سیر و تفریح کرتی ہیں اور جو زیادہ مشکل مالی حالات کا شکار ہوں اور اپنے ملک کی سیر بھی نہ کر سکتی ہوں وہ کم سے کم اپنے شہر کی سیر تو ضرور کرتی رہتی ہیں

مزید پڑھیں

ایڈونچر

یہ ایڈونچر بہت پسند کرتی ہیں یوں کہنا چاہے کہ خطرات سے کھیلنے کی عادی ہوتی ہے ، اس کی وجہ ان کی نڈر اور بے باک طبیعت ہوتی ہے۔ کسی بھی خطرناک مرحلے پر پیچھے نہیں ہٹتی ہیں ۔ ہر طرح کے خطرناک کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔یہ اگر گاؤں کی عورت ہوں اور فصلوں میں کوئی سانپ نکل آئے تو دیگر خواتین بھاگ سکتی ہیں لیکن حمل خاتون اس سانپ کو مارنے یا بھگانے کی کوشش کریں گی۔ اگر کہیں سیلاب یا طوفان آجائے تو حمل خواتین ایک جگہ نہیں بیٹھیں گی بلکہ یہ اگر موقعہ مل جائے تو ان چور ڈاکوؤں کا خاتمہ کر دیتی ہیں

مزید پڑھیں

روحنانیت پسند

ان خواتین کا روحانیت کی طرف بھی کافی جھکاؤ ہوتا ہے۔ویسے تو ان کے زیادہ معاملات اور دلچسپیاں مادی دنیا سے وابستہ ہوتی ہیں لیکن اگر یہ روحنیت کی طرف راغب ہو جائیں تو اس دنیا میں بھی بڑی ترقی حاصل کرتی ہیں ۔ ان میں سے اکثر خواتین مراقبہ اور روحانی عملیات کی طرف راغب ہو جاتی ہیں اور اس سلسلے میں یہ بڑی محنت اور ریاضت کرتی ہیں۔ اس وجہ سے ان کا جھکاؤ مذہب کی طرف بھی ہو جاتا ہے۔انہیں دنیا بے معنی نظر آنے لگتی ہے، یہ روحانی دنیا میں آگے سے آگے نکل جانا چاہتی ہیں ۔ماورائی علوم سے بھی ان خواتین میں سے اکثر کو دلچسپی ہو جاتی ہے۔اس حوالے سے یہ اکثر ٹیلی پیتھی ،پناٹزم،پامسٹری اور دیگر اس طرح کے علوم سیکھنے لگتی ہیں

مزید پڑھیں

دور اندیش

یہ اگر سلسلے میں بہت سوچ سمجھ کر بات کریں تو ان کے اندازے اکثر بالکل دوست ثابت ہوتے ہیں۔یہ آنے والے وقت کے بارے میں بڑے درست اندازے لگا لیتی ہیں اور اس حوالے سے ان کے فیصلے بڑے درست ہوتے ہیں لیکن ان کی عجلت پسندی اکثر انہیں زیادہ گہرائی سے سوچنے کا موقع نہیں دیتی

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں