مکمل راستہ
برج
حمل
حمل وہ لوگ ہیں جو جوش اور بہادری سے آگے بڑھتے ہیں، مقصد کے لیے ثابت قدم اور کردار میں پیمائش رکھتے ہیں۔
حمل افراد کے لئے خصوصی ہدایات
حمل افراد میں جہاں بہت سی خوبیاں ہوتی ہیں وہیں ان میں بے شمار خامیاں بھی پائی جاتی ہیں۔اگر یہ افراد ان خامیوں پر قابو پا لیں تو کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں ۔ہم ان کے لئے ذیل میں خصوصی ہدایات درج کر رہے ہیں جن سے یہ استفادہ کر سکتے ہیںخود غرضی سے گریز کریں۔ اگر کسی پر احسان کریں تو اسے جتائیں نہیں۔ کبھی کبھار آپ دوسروں پر اندھا اعتبار کر لیتے ہیں ، اس معاملے میں محتاط رہیں۔ شوہر بیوی یا کسی اور پر بلا وجہ شک زندگی کو تلخ بنا سکتا ہے اس سلسلے میں خود پر قابو پائیں۔ خطرناک کاموں میں بہت سوچ سمجھ کر ملوث ہوں ، بے احتیاطی آپ کے کئے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ عجلت سے کام لینے کے بجائے سوچ سمجھ کر کام کرنے کی عادت ڈالیں۔ روحنانیت میں جب تک آپ کا کوئی استاد نہ ہو اس شعبے میں آگے جانے کی کوشش نہ کریں ۔ اس سلسلے میں ذرا سی غلطی آپ کی زندگی کو حیران بنا سکتی ہے اور بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ کبھی کبھار آپ پر معاشرے سے بغاوت یا دوسروں کو نقصان پہنچانے کے خیالات غالب آسکتے ہیں ، ایسے میں محتاط رہیں اور کسی غلط اقدام سے گریز کریں۔ زیادہ بولنے سے آپ کی شخصیت متاثر ہو سکتی ہے اور لوگ آپ کا مذاق اڑا سکتے ہیں اس لئے اس سے گریز کریں۔ ویسے تو آپ بہت اعتماد اور حوصلہ مند ہیں لیکن کسی وقت آپ پر گھبراہٹ طاری ہو جاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آپ کچھ نہیں کر سکتے ، آپ میں کوئی صلاحیت نہیں۔ایسی کیفیت سے پریشان ن ہوں ،وقتی ہوتی ہے اور کچھ دیر بعد آپ اس سے آزاد ہو جائیں گے لیکن اس کیفیت کے دوران کسی غلط حرکت سے اجتناب کریں۔ آپ اکثر دوسروں سے حسد محسوس کرتے ہیں ، حسد کرنا بھی کسی صورت میں مناسب نہیں ہے ، یہ خاصہ آپ کی اچھی خاصی شخصیت کو خراب کر سکتی ہے۔ اس سے بچنا آپ کے لئے بہت بہتر ہے۔ آپ باہمت ، ذہین اور حوصلہ مند ہیں ، خود کو حسد کی آگ میں نہ جلائیں بلکہ اپنی صلاحیتوں پر پھروسہ کریں ، آپ خود کو دوسرں سے زیادہ کامیاب اور ممتاز کر سکتے ہیں
صابر وشاکر
تفصیل
آپ میں یہ خوبی تو ہے کہ آپ بہت زیادہ محنت مشقت کر سکتے ہیں اور ہر وقت مصروف رہ کر وقت کا ضیاع روکنا چاہتے ہیں لیکن اس طرح آپ اپنی استطاعت سے زیادہ محنت کر لیتے ہیں جس سے آپ کی صحت متاثر ہو سکتی ہے ، یوں آپ چڑ چڑے پن اور کمزوری کا شکار ہو سکتے ہیں لہذا اتنی محنت کریں جو آپ کی صحت کو متاثر نی کرے
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
میزان توازن کا ماہر، حسین منظر اور تعلقات میں ہم آہنگی پسند کرتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں