مکمل راستہ
برج
حمل
حمل وہ لوگ ہیں جو جوش اور بہادری سے آگے بڑھتے ہیں، مقصد کے لیے ثابت قدم اور کردار میں پیمائش رکھتے ہیں۔
حمل افراد کے لئے موزوں پیشے
فوج اور پو لیس
تفصیل
اگر یہ فوج ، پو لیس یا س طرح کے دیگر کسی شعبے میں جائیں تو اپنی صلاحیتوں کی وجہ سے جلدی ہی نمایاں ہو جاتے ہیں ۔ یہ اپنی نڈر ، بے باک اور جار حانہ طبیعت کی وجہ سے دشمن کو زیر کر لیتے ہیں۔ مجرم اکثر ایسے افراد کے نام سے گھبراتے ہیں یہ بڑے بڑے مجرموں کو بے نقاب کرتے ہیں اور ان تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کسی جھجک یا خوف کا شکار نہیں ہوتے
متعلقہ صفحات
25 صفحاتصحافت
حمل افراد صحافت سے وابستہ ہو کر اپنی ذہنی صلاحیتوں سے اعلی مقام حاصل کر سکتے ہیں ۔ اگر یہ رپورٹنگ سیکشن میں ہوں تو بڑی اچھی رپورٹنگ کرتے ہیں ، کالم نگاری اور مضموں نویسی کی طرف ہوں تو بہت اچھے ۔ دلچسپ اور مفید کالم اور مضامین لکھتے ہیں۔ اخبار یا رسالے کے مالک ہوں تو بڑے اچھے انداز میں یہ اپنے اخبارات ورسائل پیش کرتے ہیں
سائنسدان
اگر یہ سائنس کے شعبے میں آجائیں تو بڑے بڑے اچھے سائنسدان بنتے ہیں۔ ان کے اندر جستجو اور کھوج لگانے کی خواہش انہیں تجربات اور تحقیق پر مجبور کرتی ہے۔ یہ چیزوں اور امور کا گہری نظروں سے جائزہ لیتے ہیں اور معاملے کی تہہ تک پہنچ جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔
ایئر فورس
اگر یہ ایئر فورس جوائن کر لیں تو اچھے پائلٹ ثابت ہوتے ہیں۔ان کے سینئرز ان کی صلاحتوں کی وجہ سے ان پر خصوصی توجہ دیتے ہیں اور انہیں مشکل ٹارگٹ دئیے جاتے ہیں
مصور
چونکہ ان میں تخلیقی صلاحیتیں بھر پور طور پر موجود ہوتی ہیں اس لئے اگر یہ مصوری کی طرف آجائیں تو ان سے بڑ ے بڑے شاہکار پینٹ ہوتے ہیں ، یہ دور حاضر اور ماضی کے مصوروں سے خود کو کسی انداز میں مختلف رکھتے ہیں ۔ اس وجہ سے ان کے چاہنے والے بہت ہو جاتے ہیں اور ان کے شاہکار اچھے داموں فروخت بھی ہوتے ہیں
سوشل ورکر
اگر یہ سوشل ورکر کے طور پر کام کریں تو لوگوں کے مسائل حقیقی معنوں میں حل کرتے ہیں ۔ ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح لوگوں کو مشکلات و مسائل سے نکالا جائے۔ یہ اپنے علاقے کی بہتری کے لئے بھی بہت کو شش کرتے ہیں ۔ یہ لوگوں کو باتوں سے بہلانے پر یقین نہیں رکھتے بلکہ یہ حقیقی معنوں میں وہ کچھ کرتے ہیں جو یہ کہتے ہیں اور یہ وہی کچھ کہتے ہیں جو دوسروں کی بہتری کے لئے ہو
بلڈرز اور آرکیٹکٹ
ان کے لئے بلڈرز آرکیٹکٹ کا شعبہ بھی بہت موزوں رہتا ہے۔ یہ مظبوط اور نئی طرز کی تعمیرات کرتے ہیں ۔ ان کی تعمیرات میں جدت کے ساتھ ساتھ خوب صورتی اور دلکشی ہوتی ہے یہ اپنی تعمیرات میں مکینوں کے لئے ہوا ، پانی ، روشنی وغیرہ کا بڑا خیال رکھتے ہیں ۔ جو تعمیرات کرتے ہیں وہ کاروباری لحاظ سے تو ہوتی ہی ہیں لیکن ساتھ ہی اس معاملے میں بھی خدمت انسانیت کو مد نظر رکھتے ہیں جس کہ وجہ سے یہ مکینوں کی تمام ضرورت کو مدنظر رکھتے ہیں
بیوٹی پارلرز
حمل خواتین کے لئے بیوٹی پارلرز نہایت منفعت بخش کاروبار رہتا ہے۔یہاں یہ نہ صرف دولت کماتی ہیں بلکہ ان کی تخلیقی طبیعت کو بھی سکون ملتا ہے۔یہ نہایت نئے انداز میں خواتین کی آرائش کرتی ہیں۔ان کی تیا ر کردہ دلہنوں میں خاص قسم کی کشش اور نفاست ہوتی ہے جو ان کے بیوٹی پارلرز کی شہرت کا سبب بنتی ہے اور ان کا کاروبار ترقی کرتا ہے
بوتیک
یہ افراد بوتیک بھی بڑے اچھے انداز میں چلاتے ہیں ۔ ان کے پاس بڑی عمدہ ورائٹی ملتی ہے۔یہ کلائنٹس کا بڑا خیال رکھتے ہیں، ان کی پسند بھی ان کے مد نظر ہوتی ہے اور یہ ان کی پسند کے مطابق ڈیزائن رکھتے ہیں ۔ گاہکوں کو ان کے بوتیکس پر ما یوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ایک بار جو ان کا گاہک بن جاتا ہے وہ ہمیشہ ان کے یہاں سے خریداری کرنا پسند کر تا ہے
ٹیلرنگ
ٹیلرنگ کے شعبے میں بھی یہ افراد اپنی انفرادیت اور نفاست کہ وجہ سے بڑے مشہور ہوتے ہیں ۔ ان کے نئی تراش خراش کے کپڑوں کی شہرت دور دور تک ہوتی ہے۔یہ جب بھی کام کا آغاز کریں ، اپنے دیزائن اور خوبصورت سلائی کی وجہ سے بڑی جلدی شہرت حاصل کر لیتے ہیں ۔ اگر اس شعبے کو یہ ترقی دیں تو کارخانے بھی لگالیتے ہیں
جولرز
جولرز کا شعبہ بھی ان کے لئے بڑا فائدہ مند رہتا ہے۔جس طرح بوتیک اور ٹیلرنگ میں ان کی انفرادیت اور شہرت ہوتی ہے اس طرح جولرز کے شعبے میں بھی یہ لوگ بڑی انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ان کے دیزائن دوسروں سے مختلف ہوتے ہیں اور ان میں بڑی دلکشی ہوتی ہے
انجینئرنگ
انجینئرنگ کا شعبہ بھی ان کے لئے بڑا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔اس شعبے میں بھہ انہیں اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا بڑا موقع ملتا ہے۔یہ بڑی محنت اور لگن سے کام کر کے اپنے شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر لوگوں سے ممتاز ہو جاتے ہیں ۔ ساتھ ہی یہ ترقی کی منازل طے کرتے جاتے ہیں
ڈاکٹر ، حکیم اور دیگر طریقہ علاج کے معالج
یہ لوگ ڈاکٹری ، حکمت اور دیگر طریقہ علاج کے بڑے اچھے معالج ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ اپنے مریضوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں ان کی حوصلہ افزا باتیں مریضوں کو بہت سکون پہنچاتی ہیں۔ یہ مریضوں کے لئے دوا کے علاوہ اضافی فائدہ ہوتا ہے ، مایوس مریضوں کو اپنی متاثر کن باتوں سے نیا حوصلہ دیتے ہیں اور یہ حوصلہ مریضوں کی بیماریوں کے خاتمے میں بڑا معاون ثابت ہوتا ہے
فوٹو گرافر
مصوری کی طرح فوٹو گرافی کے شعبے میں بھی یہ لوگ بڑے کامیاب رہتے ہیں ۔ ان کی تصاویر میں بڑی انفرادیت اور پر فیکشن ہوتی ہے۔یہ فوٹو گرافی کے کسی اصول کو نظر انداز نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی فوٹو بہت متاثر کن ہوتی ہیں۔اکثر لوگ ان کی کوالٹی کی وجہ سے فوٹوز بنوانا پسند کرتے ہیں ۔ اس حوالے سے یہ اچھے مووی میکر بھی ہوتے ہیں ۔ اگر فلمی صنعت میں یا ٹیلی ویژن وغیرہ پر بطور کیمرہ مین کام کریں تو وہاں بھی بڑے کامیاب رہتے ہیں یہ سین اس انداز میں فلم بند کرتے ہیں کہ لوگ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتے
موسیقار
موسیقی ایک ایسا شعبہ ہے جس سے تقریبا تمام انسان ہی متاثر ہوتے ہیں ۔ ہر انسان موسیقی پسند کرتا ہے حمل افراد اچھے موسیقار بھی ثابت ہوتے ہیں ۔ یہ نئی نئی دھنوں کی تلاش میں رہتے ہیں ۔ یہ بڑی مشکل سے اپنی کسی دھن سے مطمئن ہوتے ہیں ۔ یہ ایک ہی دھن پر اسے خوب صورت سے خوبصورت بنانے کے لئے محنت کرتے ہیں اور بلا آخر ایسا شاہکار پیش کرتے ہیں جو لوگوں کے دلوں پر اثر کرتا ہے
گلو کار
موسیقاری کے علاوہ یہ گلو کاری کے شعبے میں بھی بڑا نام پیدا کرتے ہیں ۔ ان کی آوازیں بڑی سریلی ہوتی ہیں ۔ یہ بہت محنت اور ریاضت کرتے ہیں ۔ جس کی وجہ سے ان کی آواز میں ورز بہ روز نکھار پیدا ہوتا رہتاہے جب یہ آتے ہیں تو لوگوں کے دلوں کے تار چھیڑدیتے ہیں ، ان کی آوازوں میں سوز بھی بہت ہوتا ہے
افسانہ نگاری اور شاعری
یہ لوگ چونکہ حساس طبیعت رکھتے ہیں اس لئے افسانہ نگاری اور شاعری میں بہت جلد مقام بنا لیتے ہیں ان کے افسانے اور شعر بڑے متاثر کن ہوتے ہیں ۔یہ اچھی غزلیں لکھتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کی نظمیں بھی بہت خوب ہوتی ہیں ۔ شادی کی دیگر اصناف پر بھی یہ طبع آزمائی کرتے رہتے ہیں اورکامیاب رہتے ہیں ۔ ان کے افسانے بڑے دلگداز اور تاثر انگیز ہوتے ہیں ۔ یہ افسانوں اور شاعری میں اکثر زندگی کے حساس مسائل اور معاملات کو سامنے لاتے ہیں
کالم نگاری
یہ اگر کالم نگاری کریں تو بہت شہرت حاصل کر لیتے ہیں ۔ یہ نہ صرف عوامی مسائل کو موضوع بحث بناتے ہیں بلکہ ملکی اور بین الاقوامی سیاسی ، سماجی اور معاشی صورت حال پر بھی بڑی متاثر کن تحریر پیش کرتے ہیں۔ لوگ ان کے کالم بڑے شوق سے پڑھتے ہیں اور جس اخبار یارسالے وغیرہ میں ان کے کالم چھپتے ہیں ، ان کی سر کولیشن میں روز بروز اضافہ ہوتا جاتا ہے
نرسنگ
نرسنگ کا شعبہ ان کی طبیعت کے عین مطابق ہوتا ہے۔ یہاں ان کے ہمدردی کے جزبے کو بڑا سکون ملتا ہے۔یہ مریضوں کی زیادہ سے زیادہ دیکھ بھال کرتے ہیں ۔ ان کی ہمدردانہ باتیں بھی ان کے لئے دوا کی حیثیت رکھتی ہیں ۔ یہ اس بات کا خیال رکھتے ہیں کہ مریضوں کو کس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ کسی بھی مرحلے پر اپنی جان چھڑانا یا صرف ڈیوٹی کا وقت پورا کرنا پسند نہیں کرتے بلکہ اکثر یہ اپنی ڈیوٹی سے زیادہ وقت دے دیتے ہیں ، ان کے نزدیک ڈیوٹی دینا مقصد نہیں ہوتا بلکہ اصل مقصد انسانیت کی خدمت ہوتا ہے
میجیش اور کھلاڑی
ویسے تو یہ منفرد شعبہ ہے اور اس جانب بہت کم ہی لوگ آتے ہیں لیکن حمل افراد اس طرف آجائیں تو بہت اچھے میجیشن ثابت ہوتے ہیں ۔ ان کی خوب صورت اور ہنسانے والی باتیں بھی لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں اور ان کے پسند کرنے والوں کی تعداد میں روز بروز اضا فہ ہوتا چلا جاتا ہے۔بیشتر نا مورادا کار ، سیاست دان اور اعلی عہدوں پر فائز لوگ شوقیہ ان سے شعبدہ بازی سیکھتے ہیں۔اسکولوں والے بار بار انہیں بلاکر شوکراتے ہیں ۔اس کے علاوہ عام طور پر یہ اپنے شو بھی کرتے رہتے ہیں ۔ٹی وی پر بھی انہیں بڑی مقبولیت حاصل ہوتی ہے ۔ان کے شاگرد ان سے میجک سیکھنے کے بعد نہ صرف اپنا روزگار کماتے ہیں بلکہ بڑا نام بھی پیدا کرتے ہیں اس طرح یہ لوگ اچھے کھلاڑی بھی ہو جاتے ہیں
کارپینٹر
اگر یہ کار پے ٹر ب جائیں تو ا کی ب ائی ہوئی چیزیں بڑی م فرد اور دیہ زیب ہوتی ہیں ۔ یہ اس شعبے میں بھی اپ ی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ ا کی تیار کردہ چیزیں بڑی شہرت حاصل کرتی ہیں اور ا کے گاہک ا سے اس لئے بھی خوش ہوتے ہیں کہ یہ ا کی توقع سے زیادہ اچھی چیزیں ب ا کر دے دیتے ہیں۔ یوں ا کی شہرت دور دور تک پھیل جاتی ہے جو ا کے کاروبار کے وسیع ہو ے کا سبب ب تی ہے
میڈیکل اسٹور
ان افراد کے لئے میڈیکل اسٹور کا شعبہ بھی منا سب رہتا ہے ۔ یہ میڈیکل اسٹور کو بہت اچھے انداز میں چلاتے ہیں ۔ چونکہ ان کے اندر فطری طور پر ہمدردی کا جزبہ موجود ہوتا ہے اس لئے یہ ضرورت مند مریضوں کو کم نرخ پر دوائیں وغیرہ دے دیتے ہیں ، اس کے علاہ اگر کسی ضرورت مند کے پاس رقم نہ ہو تو یہ اسے ادھار دوائیں بھی دیتے ہیں ۔ اس وجہ سے اکثر انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے ۔بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو احسان فراموشی کرتے ہیں اور ان کی رقم انہیں بعد میں نہیں دیتے ورنہ اکثر لوگ ان کے احساس مند ہوتے ہیں اور وقت مقررہ پر ان کی رقم دے جاتے ہیں
ہوٹل
اگر یہ ہوٹل اور ریسٹورنٹ کے شعبے کی طرف آئیں تو اپنے ہوٹل کو بھی بڑی کامیابی سے چلاتے ہیں ۔ سب سے پہلے تو یہ ہوٹل کی سجاوٹ کا اہتمام کرتے ہیں ۔معیاری فر نیچر اور دیگر چیزوں سے اسے آراستہ کرتے ہیں ، اس کے بعد اچھا عملہ بھرتی کرتے ہیں ، بہترین کک لے کر آتے ہیں تا کہ ہوٹل کے کھانوں کے ذائقے پسند کئے جائیں۔ ہوٹل میں صفائی ستھرائی کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ یہ نہ صرف خود گاہکوں سے اخلاق سے پیش آتے ہیں بلکہ اپنے عملے کو بھی سخت ہدایات دیتے ہیں کہ وہ نہ صرف گاہکوں سے اخلاق کا مظاہرہ کریں بلکہ ہر طرح سے خیال رکھیں یوں لوگ ان کے ہوٹل کی طرف آنا پسند کرتے ہیں ۔ ایک بار جوان کا گاہک بن جاتا ہے وہ بڑی مشکل سے کسی اور ہوٹل کا رخ کرتا ہے لوگ بڑی دور دور سے ان کے پاس کھانا کھانے آتے ہیں۔
پبلشنگ
پبلشنگ کے شعبے میں بھی یہ لوگ بہت منفرد ہوتے ہیں اور کامیاب رہتے ہیں۔ یہ اس شعبے میں بڑی نفاست اور خو ب صورتی کا خیال رکھتے ہیں ۔ ان کے ادارے کی کتابیں انفرادیت کی حامل ہوتی ہیں جن کے ٹائٹل بڑے دلکش اور دیدہ زیب ہوتے ہیں۔جو لوگ ان کے ادارے سے اپنی چیزیں شائع کرواتے ہیں وہ ان سے بہت خوش ہوتے ہیں کیونکہ یہ ان کی توقع سے بڑھ کر اچھا کام کرتے ہیں ، ان کی اس انفرادیت کی وجہ سے اکثر انہیں بڑے اداروں اور گورنمنٹ کی پرنٹنگ کا کام بھی ملتا رہتا ہے۔اگر یہ پبلشنگ کے شعبے کو اپنائیں تو تمام کاموں کو خود سیکھنا چاہتے ہیں تا کہ انہیں تمام معلومات ہوں ۔ مارکیٹ میں ان کے بڑے اچھے تعلقات ہوتے ہیں ۔ لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں ۔یہ کسی کی رقم نہیں دباتے۔اگر کسی سے ادھار رقم لیں تو اسے وقت پر لوٹا دیتے ہیں
معلم
درس و تدریس کے شعبے میں بھی یہ بڑے کامیاب رہتے ہیں۔یہ شاگردوں سے بڑے اخلاق اور پیار سے پیش آتے ہیں۔ یہ شاگردوں کو مار پیٹ کے قائل نہیں ہوتے بلکہ یہ پیار محبت سے پڑھانے پر یقین رکھتے ہیں۔یہ شاگردوں کی نفسیات کو خوب اچھی طرح سمجھتے ہیں اور ان سے اسی حساب سے بر تاؤ کرتے ہیں ۔ان کے شاگردان خوش رہتے ہیں۔ اگر اسکول کھول لیں تو بڑے اچھے انداز میں اسے چلاتے ہیں۔یہ اسٹاف کو ہدایت کرتے ہیں کہ بچوں کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے۔جو ٹیچر ان کی ہدایت کے مطابق کام نہیں کرتا یہ اسے سکول سے نکال دیتے ہیں ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے اسکول کے بچے اچھی تعلیم حاصل کریں اور غیر نصابی سر گرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں
آثار قدیمہ
آثار قدیمہ کے شعبے میں بھی یہ لوگ بہت کامیاب رہتے ہیں اور بڑی محنت سے کام کرتے ہیں ان کے اندر موجود پیدائشی جستجو انہیں زیادہ سے زیادہ محنت اور مشقت پر اکساتی ہے۔یہ اعقت کار سے زیادہ کام کرتے ہیں۔اکثر ان کے ساتھی ان کی اس عادت کہ وجہ سے ان سے بیزار بھی ہوجاتے ہیں۔یوں بھی ہوتا ہے کہ ساتھی اپنی ڈیوٹی کرکے چلے جاتے ہیں اور یہ کام کرتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح انہیں بڑی بڑی کامیابیاں ملتی ہیں
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
میزان توازن کا ماہر، حسین منظر اور تعلقات میں ہم آہنگی پسند کرتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں