حمل عورت اور اسد مرد

تفصیل

یہ ایک کامیاب جوڑا ہے ۔ اس گھرانے پر مرد حکمران رہتا ہے چونکہ اسد مرد کی فطرت یہی ہے کہ وہ اپنی ذہانت اور طاقت سے حکمرانی کرنے کا خواہش مند ہوتا ہے۔ اسے معاشرے میں تو یقیناً اپنی فطرت کے مطابق زندگی گزارنے میں خاصی دشواری پیش آتی ہے کیونکہ اس کے سامنے بہت سے لوگ مزاحمت کرتے ہیں لیکن اہنے گھر میں وہ آسانی سے اپنی بیوی پر حاوی ہو جاتے ہیں ۔ یہ صرف طاقت کے زور پر ایسا نہیں کرتے بلکہ اس میں ان کہ ذہانت اور وفاداری کا بھی دخل ہوتا ہے ۔ یہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی کیا کیا ضروریات ہیں جنہیں یہ پورا کرتے ہیں ۔ یہ اپنی بیوی سے شدید محبت کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی بیوی ان کی اسیر ہو کر رہ جاتی ہے۔ اس کے باوجود کہ دوسری عورتیں ان میں دلچسپی لیتی ہیں یہ ان میں دلچسپی نہیں لیتے ، صرف اپنی بیوی پرا کتفا کرتے ہیں۔ ان دونوں میں اختلافات بہت کم ہوتے ہیں اور یہ اپنے بچوں پر بھر پور توجہ دیتے ہیں ۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ : * حاسدوں سے ہو شیار رہیں۔ * دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل اندازی کا موقع نہ دیں۔ *ایک دوسرے کو پوری طرح سمجھنے کی کوشش کریں

متعلقہ صفحات

22 صفحات

حمل مرد اور حمل عورت

حمل مرد ، حمل عورتوں کے ساتھ اچھی زندگی گزارتے ہیں ، ان کے درمیان اچھی ہم آہنگی ہوتی ہے ۔ یہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں ۔ عورت کو اس بات کا پورا پورا خیال ہوتا ہے کہ جب اس کا شوہر دن بھر کام کاج کر کے آئے تو اسے ایک اچھا اور پر سکون ماحول درکار ہو ۔ اس لئے یہ عورت گھر صاف ستھرا رکھتی ہے ۔ اور جب شوہر گھر آتا ہے تو اس سے بڑی خوش اخلاقی اور محبت سے ملتی ہے ، یوں شوہر کو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے اس کی دن بھر کی تھکان اتر گئی ہو۔ یہ جوڑا اپنے معاملات میں دوسروں کو دخل اندازی کی اجازت نہیں دیتا ۔ اگر کوئی دخل اندازی کی کوشش کرے تو یہ اس سے بڑی سختی سے نمٹتے ہیں۔ * یہ ایک دوسرے کے اچھے رفیق ہوتے ہیں۔ * ایک دوسرے کے جذبات کو ٹھیس نہیں پہنچاتے۔ * گھر کو جنت بنا دینے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ؂ * بچوں پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ * اپنے گھر کی خوشحالی کے لئے کو شش کرتے رہتے ہیں

مزید پڑھیں

حمل مرد اور ثور عورت

حمل مرد اور ثور عورت کے درمیان مجموعی طور ہر ہم آہنگی رہتی ہے لیکن بعض مراحل پر ان میں اختلافات بھی پیدا ہو جاتے ہیں ۔ حمل مرد میں چونکہ تیزی ہے اس لئے یہ مرد ہمیشہ ہر کام تیز رفتاری سے کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں ۔ ان کی بیوی ان کی تیز رفتاری میں اکثر ان کا ساتھ نہیں دے پاتی ، وہ اپنی فطرت کے مطابق بہت سوچ سمجھ کر چلنا چاہتی ہے جبکہ مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ کام فوراٌ ہو جائے اس طرح دونوں میں اختلاف رائے پیدا ہو جاتا ہے۔ ، اس کے علاوہ بھی ان میں اکثر کھٹ پھٹ چلتی رہتی ہے لیکن یہ بات کو زیادہ بڑھنے نہیں دیتے ۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ ان کے اختلاف بہت زیادہ بڑھ جائیں ۔ اکثر یہ معالات کو تھوڑی سی گرما گرمی کے بعد سنبھال لیتے ہیں۔ دراصل یہ دونوں اپنے گھرانے سے مخلص اور محبت کرنے والے ہوتے ہیں اس لئے ایسے مسائل پیدا نہیں ہونے دیتے جو ان کے لئے مصیبت کا با عث اور جن کا اثر ان کے گھر کی خوشحالی اور سا لمیت پر پڑے۔ *اکثر یہ ایک دوسرے کا مزاج سمجھ جائیں تو اچھی زندگی گزارتے ہیں ۔ * ثور عورت سچی محبت کی خواہش مند ہوتی ہے۔ گھر کی سا لمیت کے لئے مرد کو اس بات کا خیال رکھنا ہے۔ * یہ جوڑا خوشحال اور کامیاب رہتا ہے۔ * یہ لوگ بچوں پہ خاص توجہ دیتے ہیں

مزید پڑھیں

حمل مرد اور جوزا عورت

حمل مرد کے لئے جوزا بیوی بڑی اچھی ثابت ہوتی ہے ۔لیکن کبھی کبھار مرد اس کی طرف سے مختلف پر یشانیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ جوزا خواتین بھی چونکہ تیز رفتاری پر یقین رکھتی ہیں اس لئے حمل مردوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہیں لیکن ان کے تیز رفتاری اکثر مردوں سے بھی زیادہ ہے جاتی ہے اس لئے یہ مرد جو کہ خود کو بہت تیز رفتار سمجھتے ہیں ۔ پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں۔یوں سمجھ لیں کہ جیسے ایک ڈرائیور اپنی گاڑی ڈرائیو کرتے ہوئے یہ سوچ رہا ہو کہ وہ بہت تیز رفتاری کا مظاہرہ کر رہا ہے لیکن اچانک کوئی گاڑی عقب سے آکر اس سے آگے نکل جائے تو اس ڈرائیور کی جو حالت ہوتی ہے، ویسی ہی حالت ایسے اوقات میں ان شوہروں کی بھی ہوتی ہے۔ جب ان کی جوازا بیویاں ان سے آگے نکل جاتی ہیں ۔ بہر حال یہ ایک کامیاب جوڑا ہوتا ہے ۔ اکثر شوہروں کو جوزا بیویوں کی طرف سے بد مزہ کھانے کھانے پڑتے ہیں ہیں ، کیونکہ جوزا خواتین کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ اچھے کھانے نہیں بنا سکتیں۔ یہ بھر پور توجہ اور محنت کے باوجود اپنی اس خامی پر قابو نہیں پا سکتیں۔ یہ لوگ اکثر دوسروں کی باتوں میں آجاتے ہیں۔ لوگ ان کو بہکا کر مختلف فوائد حاصل کر لیتے ہیں ۔ یہ بہت جلد اپنے تمام مسائل پا قابو پا لیتے ہیں۔ کبھی کبھی ان کو توجہ بچوں پر کم ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

حمل مرد اور سرطان عورت

یہ جوڑا درمیانی زندگی گزارتا ہے ۔ ان میں اکثر اختلافات پیدا ہوتے رہتے ہیں ۔ ان کے مزاج آپس میں زیادہ نہیں ملتے اس لئے تکرار کا اندیشہ ہر وقت رہتا ہے ۔ سر طان بیوی حمل مرد کے مزاج اور اس کے خیالات کا زیادہ خیال نہیں کرتی ۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اس کے سامنے بیٹھا اس سے پیار محبت کی باتیں کرتا رہے۔ وہ شوہر پر بے وجہ بھی شک کرتی ہے اور اس وجہ سے شدید پر یشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ بیوی اس شک کی وجہ سے شوہر کی دفتر بھی پہنچ سکتی ہے اور وہاں لوگوں سے شوہر کے بارے میں باز پرس کرے گی ۔ اسے اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ اس کا شوہر اس کی ان حرکتوں کی وجہ سے کتنا پریشان اور بے عزت ہو رہا ہے ۔ ا یسے شہروں کو بہت محتاط طریقے سے چلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ بیوی اپنے شوہر سے بہت مخلص ہوتی ہے اور اس سے بے وفائی کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ۔ اگر اسے اپنے شوہر پر پورا اعتبار ہو تو یہ اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتی اور اگر شوہر بے وفائی کا مرتکب ہو تو اس کی دشمن بن جاتی ہیں اگر شوہر معافی مانگ لے تو اسے کھلے دل سے معاف کر دیتی ہیں۔ یہ جوڑا اگر ایک دوسرے کو سمجھ لے تو اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ انہیں کو شش کرنی چاہے کہ ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں۔ بات بڑھنے کی صورت میں نو بت علیحدگی تک آسکتی ہے اس لئے کو شش کریں کہ بات نہ بڑھائیں ورنہ بچے خوار ہو سکتے ہیں

مزید پڑھیں

حمل مرد اور اسد عورت

اسد خواتین کے ساتھ زندگی بسر کرنا کسی کے بس کی بات نہیں ، خاص طور پر حمل یا حوت مردوں کے لئے تو بڑا ہی کٹھن سفر ہوتا ہے۔ اسد عورت بڑی خوب صورت اور دلکش ہوتی ہے جو ہر کسی کی نگاہ کو اپنے اوپر مرکوز کر لیتی ہے اور مردوں کو اس کی خوب حفاظت کرنی پڑتی ہے۔ ساتھ ہی حمل مرد کے لئے یہ بڑی مشکل ہوتی ہے کہ اس کی اسد بیوی بڑی بے باک ہوتی ہے اور ہر کسی سے گھل مل کر بات چیت کر لیتی ہے اور بے چارا شوہر بے شمار وسوسوں اور اندیشوں کا شکار ہو جاتا ہے حانکہ اس کی بیوی کسی غلط نیت سے کسی سے بات چیت نہیں کرتی اس کے باوجود مرد کا پریشان ہو جانا فطری عمل ہے۔اسد خواتین اکثر بات بے بات جھگڑتی ہیں اور شوہروں پر بھی شک بھی کرتی ہیں۔حمل شوہر ایسی باتوں کو سخت نا پسند کرتا ہے اس لئے تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ حمل مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے معاملات میں کوئی اور نہ بولے لیکن اسد بیوی اپنے معاملات میں دوسروں کہ بھی شامل کر لیتی ہے۔ اسد بیوی اگر گھر کو سنبھالنے کی کوشش نہ کرے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں ۔ اس جوڑے کو ایک دوسرے کو سمجھنے کو کوشش کرنی چاہئے

مزید پڑھیں

حمل مرد اور سنبلہ عورت

سنبلہ خواتین بڑی گہری ہوتی ہیں ۔ ان کے من کی گہرائی کو جان لینا بڑا مشکل کام ہوتا ہے ۔ ان کے شوہروں کو اکثر اس وقت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب وہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ وہ اپنی سنبلہ بیوی کو مکمل طور ہر سمجھ چکے ہیں اور کوئی ایسی بات سامنے آجاتی ہے جو ان کے لئے نئی ہوتی ہے اور یہ ان کی بیوی کے فطرت کا ایک نیا رخ ہوتا ہے۔ سنبلہ بیوی اپنے شوہر سے بڑی وفادار ہوتی ہے۔حمل مرد اکثر اس کے شک کا نشانہ اس لئے بن جاتا ہے کہ وہ اپنی دھن میں رہتا ہے اور اکثر باتوں کو نظر انداز کر دیتا ہے جبکہ اس کی بیوی بہت باریک بین ہوتی ہے اور ہر بات کا گہری نظروں سے جائزہ لیتی ہے۔ یوں اپنے شوہر کی کئی باتوں پر اسے شک کرنے کا موقع مل جاتا ہے۔ اگر اس طرح کے معاملات نہ ہوں تو ان لوگوں کی زندگی بڑی اچھی گزرتی ہے۔ یہ ایک خوشحال گھرانہ بنانے میں کامیاب رہتے ہیں اور اگر ان میں اعتماد کی فضا قائم ہو تو ان کی زندگی قابل رشک گزرتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ : ایک دوسرے کو سمجھنے کی کوشش کریں اور ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں۔ بے وجہ شک و شبہ زندگی کو اجیرن بنا سکتا ہے ، اس سے گریز کریں۔ بچوں کو طرف پوری توجہ رکھیں

مزید پڑھیں

حمل مرد اور میزان عورت

یہ ایک کامیاب ترین جوڑا ہوتا ہے۔ اس کامیابی میں حمل مرد کا نہیں بلکہ میزان عورت کا بڑا دخل ہوتا ہے۔ یہ میزان عورت بہت ذہین ، سلیقہ مند ، وفادارر اور محبت کرنے والی ہوتی ہے۔ یہ اپنے شوہر کے لئے خوشیوں کا سامان کرتی رہتی ہے۔ شوہر کی کوئی پریشانی ہو یہ اس کا بھر پور ساتھ دیتی ہے۔ اس کا حوصلہ بڑھاتی ہے۔ یوں شوہر میں ایک نیا خوصلہ اور ولولہ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہے۔ حمل مرد اکثر اپنی میزان بیوی کی طرف سے پریشان رہتا ہے اس کی وجہ اس کا بے پایاں حسن ہے۔ عورت ایسا طلسماتی حسن رکھتی ہے کہ لوگ اس میں کشش محسوس کرتے ہیں۔ یہ اکثر دوسروں سے گھل مل کر بات کر لیتی ہے جس کی وجہ سے شوہر پریشان ہو جاتا ہے ، ایسے حالات میں شوہر کو پریشان ہونے کی قطعات ضرورت نہیں کیونکہ اس کی بیوی اس کی وفادار ہے اور رہے گی۔ اس کے دل میں کسی اور کا خیال تک نہیں آسکتا۔ یہ اپنے شوہر ، اپنے بچوں اور اپنے گھر کا بہت خیال رکھتی ہے۔ اسے اپنا گھرانہ بے حد عزیز ہوتا ہے جس کے لئے یہ بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہے۔ شوہر کا چاہئے کہ وہ اپنی میزان بیوی کا بہت خیال رکھے۔ شوہر کو گھر کی طرف پوری توجہ دینی چاہئے۔ اس جوڑے کو چاہئے کہ شک کا ماحول پیدا نہ ہونے دے۔ تلخ کلامی اور جھگڑوں سے گریز کیا جائے۔

مزید پڑھیں

حمل مرد اور عقرب عورت

اس جوڑے کی زندگی میں اکثر تلخی رہتی ہے۔ اس کہ وجہ عقرب عورت کا مزاج ہے جو ذرا سی بات پر شدید غصے میں آجاتی ہے۔ یہ شوہر پر شک کرتی ہے اور یہ شک اکثر بے وجہ ہوتا ہے جو شوہر کے لئے ذہنی اذیت کا سبب بنتا ہے ، ایسے میں تلخی ہونا تو فطری امر ہے۔ اگر شوہر ذرا گرما گرمی کا مظاہرہ کرے تو بات بگڑتی چلی جاتی ہے اور شدید نوعیت کے جھگڑے وقوع پذتر ہوتے ہیں۔ جس وقت عقرب بیوی غصے میں ہو تو ایسے میں شوہر کے لئے بہتر ہے کہ خاموشی اور مصلحت سے کام لے کے معا ملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کرے کیونکہ ایسے وقت میں اس کی بیوی اس کی ایک نہیں سنے گی اور اگر شوہر نے بحث مباحثے کی کوشش کی تو یہ عورت بات بگاڑنے میں دیر نہیں لگائے گی۔ ان لوگوں کے جھگڑوں کی وجہ سے ان کے بچے ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں ۔ اس گھرانے کو سنبھالنے کی اصل ذمہ داری مرد کے کاندھوں پر ہوتی ہے ، عقرب عورت تو بات بات پر گھر بگاڑنے پر تیار ہو جاتی ہے۔ اس جوڑے کو چاہئے کہ: آپس میں ہم آہنگی پیدا کرے۔ تلخی اور جھگڑوں کو طول نہ پکڑنے دے۔ اپنے گھرانے کو قائم رکھنے کے لئے صبر اور ضبط سے کام لے

مزید پڑھیں

حمل مرد اور قوس عورت

یہ جوڑا مجموعی طور پر اچھی اور قابل رشک زندگی گزارتا ہے۔ اس گھرانے کی خوشحالی میں قوس عورت کا بڑا دخل ہوتا ہے۔ قوس عورت چونکہ بڑی ذہین اور سلیقہ مند ہوتی ہے اس لئے گھر کے تقریباٌ تمام ہی امور بڑی خوش اسلوبی سے خود ہی نمٹا لیتی ہے۔ یہ اپنے شوہر کو زیادہ سے زیادہ آرام دینا چاہتی ہے۔ اگر شوہر کام سے آئے تو اس کی خدمت بھی کرتی ہے اور اچھی و خوش گوار باتیں کر کے اسے خوش کرتی ہے۔ اس کے کھانے پینے ، کپڑوں اور دیگر ضروریات کا پورا خیال رکھتی ہے۔ یہ عورت اپنے شوہر پر پورا بھروسہ کرتی ہے۔ اگر شوہر دیر سے گھر آئے یا کئی دن کے لئے گھر سے چلا جائے تو یہ اس پر شک نہیں کرتی۔ اگر اس کے دل میں شک آئے تب بھی یہ اس کا گلا گھونٹ دیتی ہے۔ اس کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے یہ بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہے۔ اگر کبھی شوہر بے وفائی کا مرتکب ہو بھی جائے تو یہ ایسی صورت حال بنا دیتی ہے کہ اس کا گھرانہ بگڑتا نہیں ہے۔ یہ شوہر سے ناراض ہو سکتی ہے لیکن گھر کو بگاڑنا پسند نہیں کرتی۔ شوہر اگر جھوٹ موٹ بھی معافی مانگ لے تو اسے فوراٌ معاف کر دیتی ہے۔ یہ بچوں کا بہت خیال رکھتی ہے۔ یہ ایک کامیاب گھرانہ ہے۔ انہیں چاہئے کہ دوسروں کو اپنے معاملے میں نہ بولنے دیں۔ شوہر اپنی بیوی کے جذبات کا خیال رکھے

مزید پڑھیں

حمل مرد اور جدی عورت

اسے بھی ایک کامیاب جوڑا کہا جا سکتا ہے۔ اس کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ مرد گھر پر کتنی توجہ دیتا ہے۔ اگر مرد کی مناسب توجہ گھر پر ہے تو پھر یہ ایک قابل رشک گھرانہ بن سکتا ہے۔ جدی عورت پیار محبت اور توجہ چاہتی ہے۔ یہ اپنے شوہر پر بڑی گہری نظر رکھتی ہے۔ شوہر سے اگر کوئی غلطی سرز ہو جائے تو یہ سر زنش کئے نہیں رہ سکتی ۔ ایسے میں اگر مرد صبر اور حوصلے سے کام لے تو بہتر رہتا ہے ورنہ تلخی ہو جانے میں دیر نہیں لگتی۔ اگر مرد مالی امور کی طرف توجہ نہ دے اور ترقی کرنے کی خواہش کو ترک کر دے تو بیوی بڑی بددل ہوتی ہے۔ وہ اپنے شوہر کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے۔ ناکام اور ناکارہ لوگ اس نا پسند ہوتے ہیں۔ اگر مرد کی توجہ گھر کی جانب ہو اور وہ کامیابی کے معاونت بھی کرتی ہے۔ اسے اچھے مشوروں سے بھی نوازتی ہے اور اس کا پورا پورا خیال بھی رکھتی ہے ۔ بچوں کے ساتھ اس کا رویہ درمیانہ ہوتا ہے۔ اس جوڑے کو چاہئے کہ : *ایک دوسرے کے جذبات کا خیال رکھیں۔ *بیوی اپنے شوہر کو کسی صورت نظر انازنہ کرے۔ * دونوں بچوں پر خاص توجہ دیں۔

مزید پڑھیں

حمل مرد اور دلو عورت

یہ جوڑا درمیانی زندگی گزارتا ہے اور اس میں اکثر تلخی و ترشی کے امکانات موجود رہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے مزاج خاصی حد تک ایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں ۔ بیوی بڑی روشن خیال ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر شوہر شک و شبہ میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ یہ عورت بے وفا نہیں ہوتی لیکن بڑی بے باک ہوتی ہے۔ یہ دوسرے مردوں سے گھل مل کر بات کر لیتی ہے جو حمل مرد کے لئے نا قابل برداشت ہے۔ دلو عورت فطری طور پر آزادی پسند ہے اور ساری زندگی آزادی ہی گزارنا چاہتی ہے ۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس پر حکم نہ چلایا جائے ، روک ٹوک نہ کی جائے اور اس کے معاملات میں مداخلت نہ کی جائے ۔ شادی سے پہلے تو گھر والے اسے کسی نہ کسی طرح برداشت کر لیتے ہیں لیکن شادی کے بعد اس کے حمل شوہر کے لئے ایسی باتیں برداشت کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے میں اس گھرانے کو بچانے کی اصل ذمہ داری مرد کے کاندھوں پر آجاتی ہے ۔ اگر وہ سمجھ کر نہ چلے تو اس کے گھر بگڑ جانے کے امکانات خاصے روسن ہوتے ہیں۔ *دلو عورت اپنے بچوں پر درمیانی توجہ رکھتی ہے۔ *بیوی گھرانے اور اہمیت دے۔ * گھر کی سلامتی کے لئے کوئی معاہدہ کر لیا جائے تو بہتر ہے۔ * بچوں کو بہت اہمیت دیں۔

مزید پڑھیں

حمل مرد اور حوت عورت

یہ بڑا قابل رشک جوڑا ہوتا ہے ۔ ویسے تو حوت عورت جس کے نصیب میں بھی آجائے وہ شخص وہ بڑا خوش قسمت ہوتا ہے اسی طرح یہ خوش قسمتی حمل مرد کے حصے میں آجائے تو اس کا گھر بھی جنت کا نمونہ بن سکتا ہے۔ اس میں مرد کا زیادہ عمل دخل نہیں ہوتا بلکہ حوت عورت کا سارا ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ عورت بڑی محبت کرنے والی اور سلیقہ مند ہوتی ہے۔ یہ اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی اور اس سے کبھی بے وفائی کی امید نہیں کی جاسکتی۔ یہ اپنے گھر کو سجا سنوار کر رکھتی ہے۔ یہ شوہر کے بیرونی معاملات سے دلچسپی نہیں رکھتی لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہے کہ یہ شوہر کر ترقی کی خواہاں نہیں ہے۔ یہ اپنے شوہر کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتی ہے مگر اس سے اس کے کام کے بارے میں زیادہ بات چیت نہیں کرتی ۔ اس کی سب سے بڑی خواہش یہ ہوتی کہ اس کا شوہر اس سے پیار کی باتیں کرے۔ اس کے شوہر کو کبھی یہ شکایت نہیں ہوتی کہ کھانا وقت پر یا ذائقہ دار نہیں ملتا۔ شوہر کو ہر چیز بر وقت ملتی ہے ۔ کیونکہ اس کی بیوی اس طرح کا خیال رکھنا چاہتی ہے، وہ اس سے محبت کرتی ہے اور اس کے لئے ہر قربانی دے سکتی ہے۔ عورت اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتی ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ۔ * مرد ، عورت کے جذبات کا خیال رکھے۔ * اپنے معاملات میں کسی کو نہ بولنے دیں

مزید پڑھیں

حمل عورت اور حمل مرد

ان کی زندگی اکثر بہت اچھی گزرتی ہے اور اکثر ان میں تلخیاں جنم لیتی رہتی ہیں ۔ اچھی زندگی گزرنے کی وجہ ہوتی ہے کہ اگر ان دونوں کی دلچسپیاں ایک ہی ہوں اور ان کا نقطہ نظر ایک ہی ہو تو زندگی کامیابی اور کامرانی کی طرف رواں دواں رہتی ہے لیکن اگر دلچسپیاں مختلف ہوں تو یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے مشکلات پیدا کر دیتے ہیں۔ ایسی خاتون اگر امور خانہ داری سنبھالے تو بہتر رہتا ہے لیکن اکثڑ حمل خواتین امور سے زیادہ گھر کے بیرونی معاملات میں دلچسپی رکھتی ہیں جو کہ بگاڑ کا سبب ہوتا ہے۔ ایسے میں اس گھرانے کی سلامتی ایک ہی صورت میں رہ سکتی ہے کہ دونوں فریقین کوئی معاہدہ کر لیں۔ حمل عورت چونکہ تیز رفتار اور ترقی کی خواہاں ہے اس لئے گھر سے باہر کے معاملات میں دلچسپی لیتی ہے مثلاٌ سوشل ورکنگ ، ملازمت یا کاروبار تو اس کی زیادہ توجہ اس جانب ہو جاتی ہے جس کا اثر گھر کے اندرونی معاملات پر پڑتا ہے اور اکثر تلخیاں ہوتی رہتی ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ : * گھر کی سلامتی کو اہمیت دیں۔ * معاملات کو زیادہ نہ بگڑنے دیں۔ * بچوں کی طرف سے فکر مند رہیں

مزید پڑھیں

حمل عورت اور ثور مرد

یہ جوڑا کامیاب ، خوش حال اور قابل رشک زندگی گزارتا ہے ، اس کی وجہ ثور مرد کا مزاج ہے ۔ مرد بہت ذہین اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے والا ہوتا ہے۔ یہ اندازہ کر لیتا ہے کہ کس کام میں فائدہ ہے اور کس میں نقصان ، یہ اپنے گھریلو معاملات میں بھی دیگر معاملات کی طرح بہت محتاط ہوتا ہے۔ یہ اپنی بیوی کے جذبات و احساسات اور ضروریات کا پورا خیال رکھتا ہے۔ اگر کوئی تلخی ہو جائے تو مرد بڑی ہو شیاری ، ذہانت اور نرم مزاجی سے اسے ختم کرنا جانتا ہے۔ یہ بیوی کی کئی کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔ اکثر خاتون خانہ کو شکایت رہتی ہے کہ اس کا شوہر تیزی سے ترقی نہیں کرنا چاہتا ۔ اس کی وجہ اس عورت کی فطرت ہے ، یہ تیز رفتاری کو پسند کرتی ہے جبکہ شوہر اس کی اس شکایت کو بھی ہنس کر ٹال دیتاہے کیونکہ وہ سست اور دھیمے مزاج کا ہے لیکن اس کا مطلب ہر گز نہیں ہے کہ وہ ترقی کا خواہاں نہیں ہے۔ وہ اپنے حساب سے ترقی کی منزلیں طے کرنا چاہتا ہے ، اسے عجلت پسند نہیں ہے۔ یہ جوڑا بچوں پر خصوصی توجہ دیتا ہے ۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ: * ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔ * دوسروں کو اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں۔ * خاتون تلخ کلامی سے گریز کریں

مزید پڑھیں

حمل عورت اور جوزا مرد

یہ جوڑا اگر ایک دوسرے کو سمجھ کر زندگی کی ڈگر پر گامزن رہے تو خوشحالی ان کا مقدر بنتی ہے ۔ دونوں اگر اپنی اپنی فطرت کے مطابق چلیں تو اکثر مشکلات اور تلخیاں آتی رہتی ہیں ۔ دراصل دونوں کے مزاج میں خاصا فرق ہے ۔ جوزا مرد اکثر خواتین کے دلدادہ ہوتے ہیں اور شادی کے بعد بھی ان کا یہ مزاج بہت کم ہی بدلتا ہے ، ایسے میں اگر بیوی سخت مزاجی کا مظاہرہ کرے تو مشکلات کھڑی ہو جاتی ہیں ۔ یوں بیوی پر گھر کی سلامتی کی زیادہ ذمہ داری آجاتی ہے ۔ اس لئے ضروری ہے کہ وہ شوہر کی غلط حرکتوں کو نظر انداز کرے ، نظر انداز سے مراد یہ نہیں ہے کہ ان حرکتوں کو قبول کرے بلکہ شوہر کو سدھرنے کا موقع دے۔ اسے یہ سمجھائے کہ اس نے اگر اپنی ان حرکتوں کو ترک نہ کیا تو گھر بگڑ بھی سکتا ہے۔ جوزا مرد اتنا بے وقوف اور بے حس نہیں ہے کہ وہ اپنا گھر بگاڑے گا ، اسے اپنے بچوں سے بڑا پیار ہوتا ہے۔ اس گھرانے میں عورت کو زیادہ قربانیاں دینا پڑتی ہیں کیونکہ مرد لا ابالی اور خاصا بے پروا ہوتا ہے ، وہ اکثر نتائج کی پروا نہیں کرتا۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: 5858*مرد گھر کی سلامتی کی اہمیت کو سمجھے۔ *عورت ، مرد کو سدھارنے کی کوشش کرے۔ * دونوں بچوں کو اہمیت دیں

مزید پڑھیں

حمل عورت اور سرطان

یہ ایک دوسرے کے لئے خاصا مشکل جوڑا ہوتا ہے۔ مزاج کے اختلاف کی وجہ سے اکثر ان میں بحث و تکرار ہوتی رہتی ہے۔ یہ دونوں اگر ایک دوسرے کے مزاج کو نہ سمجھیں تو ان کے اختلافات بلکہ ذرا ذرا سی باتیں بڑے جھگڑوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ سب کچھ اس کی مرضی چلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مرد بہت زیادہ حساس ہوتا ہے ، یہ ذرا ذرا سی بات کو محسوس کرتا ہے جبکہ بیوی اپنی تیز رفتار طبیعت کے باعث بہت سی باتوں کو نظر انداز کر دیتی ہے جو مرد کو بری لگتی ہیں ۔ یہ لوگ آپس کے جھگڑوں میں اکثر دوسروں کو بولنے کی دعوت دیتے ہیں جس کی وجہ سے کبھی کبھار معاملات زیادہ بگڑ جاتے ہیں ، دونوں اپنے اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہیں۔ بہت سے لوگ ان کے اختلافات سے نا جائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: *ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں اور گھر کی سلامتی کو اہمیت دیں۔ *دوسروں کو اپنے معاملات میں بولنے کی اجازت نہ دیں۔ * ہٹ دھری کا مظاہرہ کریں۔ * یہ جان لیں کہ ان کی حرکتوں کا اثر بچوں پر پڑتا ہے

مزید پڑھیں

حمل عورت اور سنبلہ مرد

ان کی زندگی اکثر بڑی کٹھن گزرتی ہے اور اس کی وجہ ان کے مزاج میں ہم آہنگی نہ ہونا ہے۔سنبلہ مرد بہت ہی ٹھنڈے مزاج کا ہوتا ہے ۔ یہ کبھی محبت میں جوش و خروش کا مظاہرہ نہیں کرتا جبکہ حمل عورت اس سے توقع کرتی ہے کہ اس سے پر جوش محبت کرے ۔ اس کے علاوہ سنبلہ مرد طنز اور تنقید بھی کرتا رہتا ہے جو حمل بیوی کے لئے بڑی اذیت کا مرحلہ ہوتا ہے۔ مرد ہر وقت صفائی ستھرائی چاہتا ہے ۔ اسے ہر چیز سلیقے سے درکار ہوتی ہے۔ وہ اکثر چھوتی چھوٹی باتوں پر چراغ پا ہو جاتا ہے ، دراصل لوگوں کی نظر میں یہ چھوٹی باتیں ہوتی ہیں لیکن یہ مرد انہیں اپنی باریک بین فطرت کی وجہ سے بہت بڑا تصور کر رہا ہوتا ہے۔ سنبلہ مرد اپنے گھر یلو معاملات اور بچوں کی طرف سے اکثر لا پروائی کا مظاہرہ کرتا ہے ۔ اور جھگڑا کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ : * مرد اپنے گھر کے لئے اہمیت دے۔ *عورت یہ جان لے کہ اگر گھر سلامت رکھنا ہے تو اسے بڑی قربانیاں دینی ہیں

مزید پڑھیں

حمل عورت اور میزان مرد

یہ لوگ اگر آپس میں ایک دوسرے کو سمجھ لیں تو بڑی کامیاب اور قابل رشک زندگی گزار سکتے ہیں ۔ ان میں کچھ الجھنیں تو رہتی ہیں لیکن اگر یہ ایک دوسرے کو سمجھ جائیں تو ان الجھنوں پر قابو پا سکتے ہیں ۔ ان الجھنوں کی وجہ ان کی فطرت کا تضاد ہے۔ حمل عورت تیز رفتار ہے اور میزان سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کا عادی ۔ اپنے اپنے معاملات میں تو یہ ا پنی مرضی چلاسکتے ہیں جب دونوں نے مل کر کوئی کام کرنا ہو تو عورت کی خواہش ہوتی ہے کہ فوراٌ یہ کام کر لیا جائے جبکہ مرد چاہتا ہے کہ پہلے اچھی طرح سوچ لیا جائے جبکہ مرد چاہتا ہے کہ پہلے اچھی طرح سوچ سمجھ لیا جائے ، یوں اختلاف جنم لیتا ہے۔ ایسا مرد بحث مباحثے کو پسند نہیں کرتا ، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ جو وہ چاہتا ہے بس وہ ہو جائے ، اس طرح بھی اختلافات کا پہلو سامنے آجاتا ہے۔ بہر حال یہ دونوں ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں اس لئے اکثر ان میں اختلافات زیادہ طول نہیں پکڑتے۔ یہ اپنے گھرانے کو سنبھالنے اور سنوارنے کو کوشش کرتے ہیں اور بچوں پر خصوصی توجہ رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ: *ایک دوسرے کے مزاج کو اچھی طرح سمجھ لیں۔ * مرد فضول خرچی سے گریز کرے۔ * اختلافات کو طول نہ پکڑنے دیں۔

مزید پڑھیں

حمل عورت اور قوس مرد

یہ جوڑا مجموعی طور پر اچھی زندگی گزارتا ہے ۔ قوس مرد ذرالاابالی سا ہوتا ہے ۔ اسے اپنے گھر سے لگاؤ ہوتا ہے لیکن اس کی خواہش ہوتی ہے کہ گھر کی اندرونی ساری ذمہ داریاں عورت خود ہی سنبھالے ۔، ہاں وہ مالی معاملات میں بڑا مستحکم ہوتا ہے ، اس سلسلے میں خاتون خانہ کو اس کی طرف سے کبھی شکایت نہیں ہوتی۔ یہ مرد عام طور پر اپنے دوستوں میں وقت گزارنا پسند کرتا ہے اور اسے یہ بات بالکل پسند نہیں ہے کہ اس کی بیوی اس کے معاملات میں مداخلت کرے یا اسے روک ٹوک کرے ۔ اگر ایسا ہو تو بیوی سے بڑے جارحانہ انداز میں پیش آتا ہے۔ جذبات اور محبت کے معاملے میں بیوی کو اپنے شوہر کی طرف سے کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا ۔ یہ مرد محبت کے معاملے میں بڑا جذباتی ہوتا ہے۔ اس کی توجہ بچوں پر زیادہ نہیں ہوتی ۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ: * مرد گھریلو معاملات میں بھی دلچسپی لے۔ * عورت مرد سے کوئی بات طاقت سے منوانے کی کوشش نہ کرے بلکہ پیار محبت کی حکمت عملی اختیار کرے۔ * دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔

مزید پڑھیں

حمل عورت اور جدی مرد

ان دونوں کے درمیان اکثر تلخیاں قائم رہتی ہیں کیونکہ ان کے مزاج میں بڑا تضاد ہوتا ہے۔حمل عورت تیز رفتار اور سمجھدار ہوتی ہے جبکہ جدی مرد زیادہ ذہین نہیں ہوتے اور سستی بھی ان کی فطرت کا حصہ ہے۔ یہ مرد خود کو دوسروں سے الگ تھلگ رکھنا پسند کرتا ہے ۔ اسے اپنے خیالوں کی دنیا اور اپنے معاملات سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ محبت کے معاملے میں کبھی گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کرتا، یہ اپنے گھر میں رہنا پسند کرتا ہے اور گھر میں بھی اپنے کمرے میں رہتا ہے۔اس کی دلچسپی کی چیزیں مثلاٌ ٹیپ ریکارڈ ، ٹی وی ، وی سی آر وغیرہ اس کے پاس ہوتے ہیں ، یہ انہی میں مگن رہنا پسند کرتا ہے ۔ ایسے میں گھر کے سارے امور کو نمٹانے کی ذمہ داری خاتون خانہ پر آجاتی ہے۔ عورت کو اکثر اپنے شوہر کی کاہلی ، سستی اور غیر عقل مندانہ باتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایسے جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ: *مرد اپنی فطرت کے خول سے باہر آکر گھریلو ذمہ داریاں سنبھالے۔ * عورت خود ہی زیادہ ذمہ داریاں قبول کرے تو بہتر ہے۔ * دونوں آپس میں ہم آہنگی پیدا کریں۔

مزید پڑھیں

حمل عورت اور دلومرد

یہ ایک کامیاب جوڑا ہوتا ہے۔ ان کی خوشحال زندگی میں دونوں فریقین کا بڑا دخل ہوتا ہے۔حمل عورت تو اپنی خصوصیات رکھتی ہے جس سے گھر کو چار چاند لگ جاتے ہیں لیکن دلومرد کی خصوصیات سونے پر سہا گہ والی بات ہو جاتی ہے۔ یہ مرد بہت ذہین ، محنتی ،محبت کرنے والا اور فرائض کو سمجھنے والا ہوتا ہے۔ اس کی بیوی کو کبھی کسی معاملے میں اس سے کوئی شکایت نہیں ہوتی بلکہ یہ خاتون اکثر یہ سوچتی ہے کہ اس کا شوہر ہر معاملے میں اس سے تیز ہے۔ ان میں چھوٹے موٹے اختلافات جنم لیتے رہتے ہیں لیکن یہ زیادہ طول نہیں پکڑتے کیونکہ دونوں فریقین معاملے کو جلدہی سنبھال لیتے ہیں۔ دلو مرد کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ اکثر مختلف معاملات اور منصوبوں پر غور کرتا رہتا ہے ، اس طرح خیالوں میں کھویا دیکھ کر اس کی بیوی اس شک میں مبتلا ہو جاتی ہے۔ کہ وہ کسی عورت کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ یہ بچوں پر خاص توجہ دیتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: *دوسروں کو اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں۔ * ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔ * جھگڑوں کو طول نہ پکڑنے دیں۔ * حاسد وں سے ہو شیار رہیں

مزید پڑھیں

حمل مرد اور حوت مرد

خوابوں کی دنیا میں رہنے والے حوت مرد کے ساتھ حمل عورت کو گزار کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لیکن اگر عورت چاہے تو حالات کو قابو کر سکتی ہے ، اسے صرف یہ کرنا ہے کہ اسے کاہل آدمی کی عادتوں کو سمجھنا ہے ۔ اس عورت کو یہ ذہن نشین کرنا پڑے گا کہ اس آدمی کے ساتھ اس کی زندگی صرف اس صورت میں اچھی گزر سکتی ہے جبکہ یہ عورت زیادہ ذمہ داریاں خود اپنے کاندھوں پر لے لے۔ یہ آدمی بڑے بڑے منصوبے بنائے گا اور عملی طور پر کوئی خاص پیش رفت کر کے نہیں دکھائے گا ۔ اس کی باتیں بہت حوصلہ افزا ہوں گی۔ وہ باتوں باتوں میں ایسے ہوائی قلعے تعمیر کر دے گا کی سننے والا متاثر ہو جائے گا لیکن اس کی بیوی اس کی اس عادت سے تنگ آجاتی ہے۔ یہ اکثر گھر میں آرام کرتا نظر آئے گا ۔ یہ الگ بات ہے کہ اگر یہ ٹھان لے تو عملی جدوجہد کر کے واقعی اپنے خیالوں کا روپ دے سکتا ہے۔ ایسے جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ : * مرد اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرے۔ *عورت ، مرد کی فطری خامیوں کو نظر انداز کرے۔ * عورت ، مرد کو پیار محبت سے عملی زندگی کی طرف لانے کی کوشش کرے ۔ * لڑائی جھگڑے سے گریز کریں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں