امور خانہ داری

تفصیل

امور خانہ داری کی طرف ان خواتین کا خاصا جھکاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنے گھروں کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ ان کے گھروں میں ہر چیز سلیقے سے رکھی ہوتی ہے۔ بے ترتیبی اور گندگی کو یہ بالکل پسند نہیں کرتی ہیں۔ یہ خود بھی اچھے کھانے پسند کرتی ہیں اور دوسروں کو بھی کھلانا چاہتی ہیں اس لئے نئی نئی ڈشز تیار کرتی رہتی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ لوگوں کو وقتاً فوقتاً اپنے گھر میں دعوت بھی دیتی رہتی ہیں۔ اس کے علاوہ گھر کے دیگر معاملات پر بھی گہری نظر رکھتی ہیں اور کوئی معاملہ بگڑنے لگے تو اسے فوراً سنبھال لیتی ہیں

متعلقہ صفحات

8 صفحات

خوبصورت

یہ خاصی خوب صورت اور پر کشش ہوتی ہیں۔ ان میں بہت زیادہ نسوانیت ہوتی ہے۔ یہ اپنی خوبصورتی اور حسن کی حفاظت ہر حال میں کرتی ہیں۔ یہ کسی صورت برداشت نہیں کر سکتیں کہ ان کے حسن میں کوئی کمی آئے۔ یہ ہر طرح سے حسن قائم کرنا چاہتی ہیں۔ اس کے لئے یہ غذا کا خیال رکھتی ہیں۔ ورزش کرتی ہیں۔ ویسے تو انہیں میک اپ سے زیادہ لگاؤ نہیں ہوتا لیکن اگر انہیں یہ احساس ہو جائے کہ اپنا حسن قائم رکھنے کے لئے میک اپ ضروری ہے تو یہ پھر بھرپور طور پر میک اپ کا سہارا لیتی ہیں یہ کسی عورت کو اپنے سے زیادہ حسین نہیں دیکھ سکتیں۔

مزید پڑھیں

بحیثیت ماں

بحیثیت ماں ثور عورت بہت مہربان اور لاڈ پیار کرنے والی ہوتی ہے۔ یہ اگرچہ اپنے بچوں سے اس حد تک لاڈ پیار کرتی ہے کہ ان کے بگڑ جانے کا اندیشہ ہوتاہے۔ لیکن ایسے وقت میں یہ فوراً سنبھل جاتی ہے اور کچھ سختی کا مظاہرہ بھی کرتی ہے جب تک بچے چھوٹے ہوتے ہیں، اس کا رویہ ان کے ساتھ کافی حد تک نرم ہوتا ہے لیکن جب وہ کچھ بڑے ہو جاتے ہیں تو اس کی نرمی غائب ہو جاتی ہے اور یہ بچوں سے لاڈ پیار کا رویہ ترک کر دیتی ہے، یہ ان کی پرورش بڑے سخت انداز میں کرتی ہے اور کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرتی۔

مزید پڑھیں

بحیثیت بیوی

یہ ایک وفا شعار بیوی ہوتی ہے۔ اس کا شوہر ہی اس کے لئے سب کچھ ہوتا ہے، اس کے علاوہ اس کے ذہن میں کوئی اور مرد نہیں ہوتا۔ یہ اپنے شوہر کے ہر برے وقت میں بھرپور ساتھ دیتی ہے۔ کوئی اس کے شوہر کی غیر موجودگی میں بھی اسے برا نہیں کہہ سکتا۔ یہ اپنے شوہر کو عموماً اچھے مشوروں سے نوازتی رہتی ہے۔ اس کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھتی ہے۔ یہ اپنے گھریلو جھگڑے اور دیگر معاملات اپنے گھر ہی میں نمٹانا پسند کرتی ہے اور کسی بیرونی مداخلت کو پسند نہیں کرتی، یہ شوہر کی بیشتر غلطیوں اور کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

خوشبو اور پھول

جس طرح دنیا کے ہر انسان کی کچھ نہ کچھ کمزوریاں ہوتی ہیں، اسی طرح ثور عورتوں کی ایک کمزوری خوشبو دار پھول ہیں۔ یہ خوشبوؤں کی دلدادہ ہوتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے پاس دنیا بھر کی خوشبوئیں ملیں گی، اسی طرح انہیں پھولوں سے بھی بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ گلدانوں میں پھول سجاتی ہیں۔ اس سلسلے میں گھروں میں گملے بھی رکھتی ہیں اور اگر گھر میں گنجائش ہو تو پھولوں کے پودے لگاتی ہیں۔ یہ پھولوں سے اس حد تک لگاؤ رکھتی ہیں کہ اگر انہیں اصل پھول میسر نہ ہوں تو یہ اپنی تسکین کے لئے نقلی پھولوں سے ہی دل بہلا لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

قابل بھروسہ

یہ خواتین قابل بھروسہ ہوتی ہیں۔ عام طور پر لوگ قابل بھروسہ ہونے کا مطلب شوہر سے وفادار ہونا لیتے ہیں جبکہ یہاں ہم اس لحاظ سے ان خواتین کو قابل بھروسہ کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی معاملہ ہو، یہ اپنے قول کی پکی ہوتی ہیں اور اگر ان سے کوئی بات طے کر لی جائے تو ان پر یہ بھروسہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ اسے ہر حال میں پورا کریں گی، اسی طرح اگر ان کے پا س کوئی چیز بطور امانت رکھوا دی جائے تو یہ اس کی پوری حفاظت کرتی ہیں۔ اگر کوئی کاروباری معاملہ ہو تب بھی ان پر پورا پورا بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

معتدل مزاج

یہ خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں اعتدال رکھتی ہیں۔ عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ دوسری خواتین اکثر معاملات میں انتہا پسندانہ رویہ اختیار کر لیتی ہیں خاص طور پر شوہر کے معاملہ میں تو یہ خواتین انتہا پسند رویہ رکھتی ہیں اور اس پر بے جا شک کر کے اس کا اور اپنا جینا حرام کر لیتی ہیں لیکن ثور خواتین ذرا مختلف ہوتی ہیں۔ اس معاملے میں بھی ان میں اعتدال ہوتا ہے۔ یہ شوہر پر بے جا شک نہیں کرتیں اور نہ ہی اسے کسی عورت سے بات کرنے سے منع کرتی ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ اس پر بھروسہ کرتی ہیں اور شوہر کو بھی چاہئے کہ وہ اس کے بھروسے کو ٹھیس نہ پہنچائے۔

مزید پڑھیں

معاملہ فہم

مزید پڑھیں

کفایت شعار

یہ خواتین خاصی کفایت شعار ہوتی ہیں۔ یہ بہت سوچ سمجھ کر رقم خرچ کرتی ہیں اور کسی بھی قسم کی فضول خرچی نہیں کرتی ہیں۔ اس حوالے سے ان پر اکثر یہ الزام آ جاتا ہے کہ یہ کنجوس ہیں لیکن اس الزام کو یہ ہنس کر قبول کر لیتی ہیں اور برا نہیں مانتی ہیں جبکہ ان پر کنجوسی کا الزام بالکل درست نہیں ہے۔ جو سمجھدار لوگ ہوتے ہیں وہ ان پر ایسا کوئی الزام عائد نہیں کرتے کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ گھر کی بہتری کے لئے رقم احتیاط سے خرچ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں