مکمل راستہ
برج
ثور
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ اپریل تا 21 ؍ مئی نشان ۔۔۔۔۔۔ بیل حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ عنصر ۔۔۔۔۔۔ مٹی موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ اور ہفتہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، مرجان ، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا، اورنج اور گلابی موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4 موافق دھات ۔۔۔۔۔۔ پیتل اور تانبہ
ثور افراد کا نفسیات جائزہ
ذیلی زمرے
متعلقہ صفحات
12 صفحاتمثبت خصوصیات
محنتی، ذہین، بااصول، مضبوط جسم، خوب صورت،با اعتماد، اصول پسند، قول کے پکے، ذمہ دار، مدد گار، ہمدرد، مستقبل کے لئے فکر مند، قوت برداشت کے مالک، مستقل مزاج، اچھے منتظم، دوستوں کے لئے قربانیاں دینے والے، با ہمت، دور اندیش
منفی خصوصیات
عاشق مزاج، سرکش، ضدی، تنگ نظر، حاسد، خود غرض، شرمیلے، دروغ گو، طاقت کا ناجائز استعمال کرنے والے، منشیات کی طرف راغب، حاکمانہ انداز اختیار کرنے والے، بے راہ رو، دل پھینک، جلد باز، فضول خرچ، تنقید برداشت نہ کرنے والے، بے صبرے، خشک مزاج
مشہور شخصیات
کارل مارکس، ہٹلر، چارلی چپلن، ملکہ الزبتھ دوم، سقراط، گیری کوپر
برج ثور سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات
برج ثور سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات
گزشتہ صفحات پر ہم نے ثور مردوں کی خصوصیات لکھی ہیں، اب ہم برج ثور سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات تحریر کریں گے۔ ویسے تو ثور خواتین کی اکثر خصوصیات ثور مردوں سے ملتی جلتی ہیں لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی کچھ خصوصیات ہیں جو درج ذیل ہیں
برج ثور کے موافق پتھروں کے خواص
ثور بچوں کی خصوصیات
دنیا کے تمام بچوں کی اپنی خصوصیات ہوتی ہیں، اسی طرح ثور بچے بھی اپنی الگ خصوصیات رکھتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔ * یہ بہت خوب صورت ہوتے ہیں۔ * اچھی صحت کے مالک اور مضبوط جسم کے ہوتے ہیں۔ * پیار کرتے ہیں اور اس کے جواب میں پیار مانگتے ہیں۔ * یہ خاصے شرمیلے ہوتے ہیں لیکن ہر وقت ایسا نہیں کرتے۔ * تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں اور مصوری، اداکاری اورگلوکاری وغیرہ کی جانب ان کا خاصا جھکاؤ ہوتا ہے۔ * اکثر انہیں بزدلی کا طعنہ سننا پڑتا ہے کیونکہ یہ کئی معاملات میں شش وپنج کا مظاہرہ کرتے ہیں جسے بزدلی سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ * یہ بچے زیادہ محنت مشقت نہیں کر سکتے ہیں۔ * تعلیم میں اگر ان کی حوصلہ افزائی نہ کی جائے تو یہ پیچھے رہ جاتے ہیں اس لئے والدین کو ہر قدم پر ان کی ہمت افزائی کرنی چاہئے۔ * ویسے تو یہ بہت زیادہ شرارتیں نہیں کرتے ہیں لیکن اکثر یہ ایسی بڑی بڑی شرارتیں کر جاتے ہیں جو ان کے اور دوسروں کے لئے پریشانی کا باعث بنتی ہیں اس لئے ان بچوں پر نظر رکھنی چاہئے۔ * منصوبہ سازی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ * یہ بہت صفائی پسند ہوتے ہیں۔ * زیادہ دوست نہیں رکھتے لیکن ان کے جو بھی دوست ہوں ان کے لئے بہت مخلص ہوتے ہیں۔ * کھیلوں کی طرف ان کا رجحان ہوتا ہے۔ * یہ خود کو دوسروں سے نمایاں اور ممتاز رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ * اگر ان بچوں پر توجہ نہ رکھی جائے تو یہ سست اور کاہل ہو جاتے ہیں۔ * یہ بچے دوسرے بچوں کے مقابلے میں تیزی سے پروان چڑھتے ہیں۔ * ان بچوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے کاموں کو سراہا جائے۔ * یہ بچے تمام معاملات میں اعتدال کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ * بڑوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ ان بچوں کی دوستی ایسے بچوں سے کرائیں جو کامیاب اور تیز طرار ہوں تا کہ یہ ان کے ساتھ رہ کر آگے بڑھنے کی کوشش کریں۔ * یہ بچے جلد غصے میں آ جاتے ہیں۔ * اگر ان کی مخالفت کی جائے تویہ سخت رد عمل ظاہر کرتے ہیں۔ * ان سے پیار محبت سے ہر بات منوائی جا سکتی ہے جبکہ سختی، دھونس اور دھمکی کو یہ پسند نہیں کرتے۔ * یہ اکثر عمل سے زیادہ خیالی پلاؤ پکانے لگتے ہیں۔
برج ثور کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی تاریخ وار خصوصیات
ثور افراد کی اپنے اور دوسرے برج والے افراد سے شادیاں
ثور افراد کے لئے خصوصی ہدایات
* خشک مزاجی کا مظاہرہ نہ کریں۔ * تنقید برداشت کرنا سیکھیں، اس طرح آپ اپنی خامیوں سے آگاہ ہو سکتے ہیں۔ * جلد بازی نہ کریں۔ * دوسروں پر سوچ سمجھ کر اعتماد کریں۔ * ہٹ دھرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔ * خود نمائی نہ کریں۔ * منشیات سے گریز کریں۔ * اپنی جھجک کو دور کریں۔ * حاکمانہ انداز اختیار نہ کریں۔ * جو لوگ آپ کے ہمدردانہ رویے سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہیں ان پر نظر رکھیں۔ * انتہا پسندانہ رویہ اختیار نہ کریں۔ * کسی سے حسد کرنا آپ کی پر وقار شخصیت کے لئے مناسب نہیں۔ * لالچ نہ کریں۔ * درگزر کریں، انتقام نہ لیں۔ * جھوٹ نہ بولیں۔ * زیادہ تخیل پرستی مناسب نہیں ہے۔ * خود کو مستحکم رکھنے کے لئے مناسب رقم پس انداز کریں۔ * کامیابیوں کے لئے غلط راستوں کا انتخاب نہ کریں۔ * بے صبرا پن آپ کے لئے بہتر نہیں ہے۔ * فضول خرچی ترک کر دیں۔ * عشق مزاجی ترک کر دیں۔ * دوسروں کے معاملات میں ٹانگ نہ اڑائیں۔ * اپنی صحت کی طرف خصوصی توجہ رکھیں۔ * بے راہ روی نہ کریں۔ * سرکشی چھوڑ دیں۔ * مرغن غذاؤں کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ * تنگ نظری کا مظاہرہ نہ کریں۔ * خود غرضی سے بچیں۔ * اپنی طاقت کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ * شرمیلا پن چھوڑ دیں۔
مناسب پیشے
فوج ۔۔۔ پولیس ۔۔۔ وکالت بینکنگ ۔۔۔ مصور ۔۔۔ اداکار گلو کار ۔۔۔ موسیقار ۔۔۔ الیکٹریشن ٹی وی مکینک۔۔۔ بیکری ۔۔۔ ٹیلرنگ الیکٹریشن ۔۔۔ حکمت ۔۔۔ ڈاکٹر اسٹیشنرز ۔۔۔ پبلشر ۔۔۔ بک سیلر سیلز مین ۔۔۔ جنرل اسٹور۔۔۔ سوئیٹ مرچنٹ کلاتھ مرچنٹ ۔۔۔ فوٹو گرافر ۔۔۔ نرسنگ آئرن ورکس۔۔۔ میڈیکل اسٹور۔۔۔ ہوٹلنگ ہئیر ڈریسر۔۔۔ بیوٹی پارلر ۔۔۔ ٹیکسٹائل ڈیزائنر آرکیٹیکٹ۔۔۔ نقشہ نویس۔۔۔ خطاطی کمپیوٹر آپریٹر۔۔۔ موبائل فون مکینک۔۔۔ فرنیچر سازی مرغبانی ۔۔۔ رپورٹنگ ۔۔۔ کالم نویس افسانہ نگاری۔۔۔ پرنٹنگ پریس۔۔۔ موٹر مکینک ڈرائیونگ۔۔۔ فروٹ مرچنٹ۔۔۔ ماہی گیری
مناسب غذائیں
گندم ۔۔۔ دودھ ۔۔۔ پنیر مچھلی ۔۔۔ مرغی ۔۔۔ دہی دال مسور ۔۔۔ چاول ۔۔۔ پالک گوبھی ۔۔۔ آلو ۔۔۔ مٹر دھنیا ۔۔۔ شلغم ۔۔۔ مولی گاجر ۔۔۔ پیاز ۔۔۔ ہری مرچ انڈے ۔۔۔ سیب ۔۔۔ انار کیلے ۔۔۔ سنگترہ ۔۔۔ لیموں لیچی ۔۔۔ آڑو ۔۔۔ گنا چینی ۔۔۔ بادام ۔۔۔ پستے اخروٹ ۔۔۔ کشمش ۔۔۔ انجیر مکئی ۔۔۔ کالی مرچ ۔۔۔ لونگ زیرہ ۔۔۔ سونف ۔۔۔ چنے لہسن ۔۔۔ ادرک ۔۔۔ پودینہ بکری کا گوشت۔۔۔ پائے ۔۔۔ کلیجی
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینبرج حمل کے تحت پیدا ہونے والے افراد کی تاریخ وار خصوصیات
حمل افراد کی دیگر بر جوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں
برج جوزا سے تعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات
مشہور شخصیات
میکسیکن ملکہ شارلیٹ، لائیس کیرول، عالمی شہرت یافتہ مصنف سر آرتھر کانن ڈائل، جان بیری مور، معروف موسیقار سر ایڈورڈ الیگر، باب ہوپ۔
حوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں