غیر مستقل مزاجی

تفصیل

ہم نے ان لوگوں کے بارے میں لکھا ہے کہ یہ مستقل مزاج ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ غیر مستقل مزاجی کا شکار بھی ہوجاتے ہیں۔ در اصل جب کبھی کوئی ایسا معاملہ آ جائے جس میں ان کے لئے سوچنے سمجھنے کا زیادہ وقت نہ ہو تو یہ اس میں ہاتھ تو ڈال دیتے ہیں لیکن جلد ہی اس سے اکتا کر اسے چھوڑ دیتے ہیں۔ اس طرح لوگ انہیں غیر مستقل مزاج کہنے لگتے ہیں لیکن در اصل یہ ان کی غیر مستقل مزاجی نہیں ہوتی بلکہ ان کی غلط حکمت عملی ہوتی ہے۔ اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں اور اپنی عادت کے مطابق ہر کام سوچ سمجھ کر کریں۔

متعلقہ صفحات

25 صفحات

مضبوط جسمانی ساخت

یہ لوگ مضبوط جسمانی ساخت کے مالک ہوتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہی اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ طاقت سے بھرپور ہیں۔ یہ لوگ عموماً اپنی طاقت کا استعمال نہیں کرتے لیکن بوقت ضرورت یہ ایسا کرتے ہیں۔ یہ بات تو سمجھ میں آتی ہے کہ ضرورت کے وقت طاقت کا استعمال کر لیا جائے لیکن یہ لوگ اکثر غرور اور مختلف ایسی ہی باتوں میں ملوث ہو کر اپنی طاقت کا ناجائز استعمال بھی شروع کر دیتے ہیں، یہ انسانی فطرت کا ایک پہلو ہے کہ جب اسے اندازہ ہو جائے کہ وہ دوسروں سے زیادہ طاقت ور ہے تو اس کا مزاج حاکمانہ ہو جاتا ہے، ثور افراد بھی اکثر اس نفسیاتی مسئلے سے دو چار ہو کر اپنی طاقت کا غلط استعمال شروع کر دیتے ہیں۔ یہ ان کے لئے کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ اس طرح لوگوں پر جو ان کے اچھے انسان ہونے کا تاثر قائم ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔ لوگ انہیں مغٖرور اور گھمنڈی کہنے لگتے ہیں۔ جہاں انہیں اپنی شخصت کے متاثر ہونے کا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے وہیں کئی لوگ ان سے متنفر ہو کر ان کی مخالفت میں آ جاتے ہیں اور یہ مخالفت بعض اوقات بڑھ کر اشتعال کا روپ دھار لیتی ہے اب ایسے میں یہ لوگ گھمنڈ میں ہوتے ہیں اور دوسرا فریق اشتعال میں، اس طرح جھگڑوں کا امکان پیدا ہو جاتا ہے جو سنگین بھی ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خود نمائی

خود نمائی ایک ایسا نفسیاتی مسئلہ ہے جس سے دنیا کے قریباً تمام انسان ہی متاثر ہوتے ہیں۔ کچھ لوگوں میں خود کو نمایاں کرنے کی خواہش زیادہ ہوتی ہے اور کچھ لوگوں میں کم، یہ در اصل ایک پیدائشی مسئلہ ہے، آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ چھوٹے بچے بھی یہ چاہتے ہیں کہ لوگ ان پر توجہ دیں۔ اگر آپ ایک بچے کو پیار کرنے لگیں تو دوسرے بچے چاہیں گے کہ انہیں بھی پیار کیا جائے۔ اس سلسلے میں اکثر بچے تو شور بھی مچانے لگتے ہیں۔ اس طرح یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ خود کو نمایاں اور تو جہ کا مرکز رکھنے کی خواہش انسان میں پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ اس طرح ثور افراد بھی اس نفسیاتی مسئلے سے محفوظ نہیں ہوتے۔ یہ لوگ بہت ذہین ہوتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ یہ ظاہر نہ ہو کہ وہ خود کو ممتاز کرنا چاہتے ہیں لیکن بہر حال وہ اپنی ایسی کوششوں میں پورے طور پر کامیاب نہیں ہو پاتے۔ اس طرح لوگوں پر عیاں ہو ہی جاتا ہے کہ وہ خود کو دوسروں سے نمایاں رکھنا چاہتے ہیں۔ بات صرف نمایاں رکھنے کی خواہش ی اپھر اس سلسلے میں مثبت کوششوں کی ہو تو ٹھیک ہے لیکن یہ لوگ اکثر ایسی خواہشات کی تکمیل کے لئے غلط راستوں کا انتخاب بھی کر لیتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہے، اس طرح یہ خود کو برتر ثابت کرنے کے لئے دوسروں پر طنز اور تنقید بھی کرتے ہیں اور اگر اس رو میں زیادہ ہی بہک جائیں تو یہ دوسروں کی تذلیل بھی کر دیتے ہیں اس طرح یہ خود کو کسی مثبت حوالے سے تو نمایاں نہیں کر پاتے البتہ بد تمیز اور بد اخلاق بن کر ضرور نمایاں ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کامیابی کے لئے جدوجہد

ان لوگوں میں ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ ایک کامیاب اور مستحکم زندگی گزارنا چاہتے ہیں یہ خواہش دنیا کے دیگر افراد بھی رکھتے ہیں۔ ثور افراد کامیابی حاصل کرنے کے لئے بہت جدو جہد کرتے ہیں۔ یہ لوگ خاصے دور اندیش بھی ہوتے ہیں اور ایسے منصوبے بناتے ہیں جن پر عمل کر کے یہ بڑی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ بات صرف مثبت جدوجہد کی ہو تو ان کی تعریف کی جا سکتی ہے لیکن ایک انسان ہونے کے ناطے یہ انسان منفی خصوصیات سے بھی محفوظ نہیں رہ سکتے ہیں اس لئے اکثر یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے منفی عمل شروع کر دیتے ہیں، یہ ان کے لئے نقصان دہ بھی ہو سکتا ہے اور اس طرح ان کا دل بھی مطئن نہیں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

غصہ

یہ لوگ عام حالات میں ٹھنڈے مزاج کے مالک ہیں۔ یہ معاملات کو جذبات سے زیادہ عقل کی کسوٹی پر پرکھتے ہیں اور بے شمار باتوں کو در گزر کر دیتے ہیں لیکن بہر حال یہ بھی غصے کی کیفیت سے محفوظ نہیں رہ سکتے۔ جب انہیں غصہ آتا ہے تو یہ آپے سے باہر ہونے لگتے ہیں ان کا جی چاہتا ہے کہ یہ غصے میں تمام حدیں عبور کر جائیں لیکن بہر حال یہ نہ تو ان کے لئے مناسب ہے اور نہ ہی کسی اور کے لئے اس لئے ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ جب انہیں غصہ آئے تو ہر حال میں اس پر قابو پانے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں

منشیات کا استعمال

انسان کی زندگی میں نشیب و فراز آتے ہی رہتے ہیں۔ کچھ لوگ سخت حالات کا بڑی مضبوطی اور حوصلے کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان کے سامنے ہتھیار ڈال دیتے ہیں اور مایوس ہو جاتے ہیں۔ ثور افراد ویسے تو اچھی قوت برداشت اور قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں اور ناکامیوں کا خوب ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں لیکن یہ بھی اکثر گھبرا جاتے ہیں اور ہاتھ پیر چھوڑ دیتے ہیں۔ ایسے میں ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے کا عزم کرنے کی بجائے راہ فرار اختیار کرتے ہیں اور منشیات کی طرف بھی راغب ہو جاتے ہیں۔ اس طرح یہ امکان تو بہرحال رہتا ہی ہے کہ حالات کسی نہ کسی طرح بہتر ہو ہی جائیں گے لیکن ان کے لئے منشیات سے چھٹکارے کا کوئی راستہ نہیں رہتا۔

مزید پڑھیں

غلط فہمی

ویسے تو یہ لوگ بہت ذہین اور معاملہ فہم ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ کسی طرف سے بدگمان ہو جاتے ہیں، اس کی وجہ یا تو کوئی غلط فہمی ہوتی ہے یا پھر کسی کی شرارت۔ ان کا ایک نفسیاتی مسئلہ یہ ہے کہ جب یہ کسی کی طرف سے بد گمان ہو جائیں تو اس کی طرف سے ان کا دل بڑی مشکل سے صاف ہوتا ہے اور اگر معاملہ رفع دفع ہو بھی جائے تو تب بھی یہ اس پر مکمل اعتماد نہیں کرتے ہیں۔ اس طرح اگر وہ ان کا مخلص دوست ہو تو یہ اس کی دوستی سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہیں اس طرح کے معاملات میں فہم و فراست سے کام لینا چاہئے۔

مزید پڑھیں

گہرا مشاہدہ

یہ لوگ تمام معاملات کا گہرا مشاہدہ کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ یہ کسی بھی چیز کی تمام جزئیات کا جائزہ لینا چاہتے ہیں۔ اس طرح یہ جہاں یہ فائدہ حاصل کرتے ہیں کہ انہیں زیادہ سے زیادہ اور مکمل معلومات حاصل ہوتی ہیں، وہاں ان کا یہ نقصان ہوتا ہے کہ یہ وقت بہت ضائع کر دیتے ہیں۔ اگر کسی بارے میں کوئی نتیجہ جلدی چاہئے تو یہ بروقت نتیجہ بر آمد نہیں کر پاتے یا کوئی فیصلہ نہیں دے پاتے، اس طرح لوگ ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ سست اور کاہل ہیں۔ یہ لوگ اکثر ایسے معاملات میں بھی وقت ضائع کر دیتے ہیں جن سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ یہ صرف اپنی تسکین کے لئے اس مسئلے پر غور کر رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بحث و مباحثہ

یہ لوگ اپنی ذہانت اور تحمل مزاجی کی وجہ سے کسی بھی طرح بحث و مباحثے میں نہیں پڑنا چاہتے۔ اگر کوئی ان کے ساتھ ایسا کرنا چاہے تو بات ختم کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اسے ٹال دیتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ بے اختیار ہو کر بحث و مباحثہ کرنے لگتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ایک تو ان کا وقت ضائع ہوتا ہے اور دوسرے یہ کہ ان کی شاندار شخصیت متاثر ہوتی ہے اور جس سے یہ بحث کر رہے ہوتے ہیں اس سے گرما گرمی کے امکان بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دوسروں کے معاملات

ان لوگوں میں ایک خامی یہ ہے کہ یہ اکثر دوسروں کے معاملات میں ٹانگ اڑا دیتے ہیں۔ اس کی وجہ اکثر ان کا ہمدردانہ رویہ ہوتا ہے۔ یہ کسی بھی معاملے کے مظلوم فریق کی مدد پر فوراً آمادہ ہو جاتے ہیں اور یہ معاملے کی تفصیل جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتے، یہ جاننا نہیں چاہتے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ جسے یہ مظلوم سمجھ رہے ہیں وہی ظالم ہو، وہ مظلوم آدمی ظالم ثابت ہو جائے تو یہ بہت شرمندہ ہوتے ہیں اور اکثر مختلف مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ان لوگوں کو اپنی اس خامی پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

اعتماد

ذہین، دور اندیش اور معاملہ فہم ہونے کے باوجود ان میں ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ دوسروں پر اکر بلا سوچے سمجھے اعتماد کر لیتے ہیں۔ یہ اپنے طور پر ان کا جائزہ تو لیتے ہیں اور ان پر اعتبار کرنے سے قبل اپنی مکمل تسلی کر لیتے ہیں لیکن دوسرا فریق چونکہ انہیں دھوکا دینا چاہتا ہے اس لئے وہ خود کو ان کے معیار کے مطابق بنا کر پیش کرتا ہے اور اپنے آپ کو ایک اچھا انسان ثابت کرتا ہے، اس طرح یہ لوگ اس پر اعتماد کر لیتے ہیں لیکن بعد میں جب اس کی اصلیت سامنے آتی ہے تو یہ پچھتاتے ہیں اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ کسی پر اعتماد کرنے سے قبل اس کے بارے میں معلومات بھی حاصل کریں۔

مزید پڑھیں

تنہائی پسند

ثور افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو تنہائی پسند ہوتے ہیں۔ ان جیسے ذہین اور منصوبہ ساز لوگوں کے لئے یہ کسی طرح مناسب نہیں ہے کہ وہ تنہائی میں بیٹھ جائیں اور دنیا سے قطع تعلق کر لیں، اس طرح وہ اپنا بڑ ا نقصان کر لیتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ یہ لوگوں سے ملنا جلنا ترک نہ کریں بلکہ لوگوں سے ملتے جلتے رہیں اور ایسے منصوبوں پر عمل کریں جو انہیں ہر لحاظ سے فائدہ دے سکیں۔ تنہائی ان کے لئے کسی بھی طرح درست نہیں ہے۔ اس طرح جہاں انہیں مالی نقصانات ہوتے ہیں وہیں یہ حالات سے بے خبر بھی رہتے ہیں اور تنہائی کئی طرح کے نفسیاتی مسائل بھی پیدا کر دیتی ہے۔

مزید پڑھیں

عجلت

یہ لوگ کوئی بھی کام عجلت میں کرنے کے عادی نہیں ہوتے۔ ہر کام سوچ سمجھ کر کرنا ان کی عادت ہوتی ہے لیکن بعض اوقات یہ کسی معاملے میں جلد بازی کر جاتے ہیں۔ اس طرح ان کا بڑا نقصان ہوتا ہے کیونکہ انہیں جلدی میں کوئی کام کرنے کا تجزیہ تو ہوتا نہیں ہے۔ جب یہ اپنا نقصان کر لیتے ہیں تو ان کے پاس سوائے پچھتائے کے اور کوئی راستہ نہیں رہتا۔ ایسے میں اکثر یہ اپنے آپ سے عہد کرتے ہیں کہ پھر کبھی جلد بازی کا مظاہرہ نہیں کریں گے لیکن بعد میں پھر کبھی نہ کبھی یہ جلد بازی کر جاتے ہیں اور اپنے آپ سے کیا گیا عہد بھول جاتے ہیں

مزید پڑھیں

ہٹ دھرمی

یہ لوگ اپنی تمام تر ذہانت اور سمجھداری کے باوجود اکثر ایک خامی کا شکار رہتے ہیں اور وہ خامی ہے ہٹ دھرمی۔ اپنے مؤقف پر قائم رہنا تو کوئی بری بات نہیں ہے کیونکہ جو کوئی بھی اپنے مؤقف پر قائم رہتا ہے، وہ یقیناًخود کو درست ہی سمجھ رہا ہوتا ہے اور درست سمجھنے کی اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ اس کے پاس ایسی معلومات ہوتی ہیں جو درست ہوتی ہیں۔ یہاں تک تو بات ٹھیک ہے لیکن ثور افراد اکثر ایسی باتوں پر اڑ جاتے ہیں جن کی درست معلومات ان کے پاس نہیں ہوتیں اس لئے انہیں اپنی اس ہٹ دھرمی کی خامی پر قابو پانا چاہئے ورنہ ان کی پر وقار شخصیت متاثر ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

غذا

غذاتو ہر جان دار کے لئے ضروری ہے۔ ہم ثور افراد کے لئے یہ تو نہیں کہیں گے کہ انہیں غذا سے اجتناب کرنا چاہئے لیکن ان کے لئے یہ ہدایت ضرور ہے کہ مرغن غذاؤں سے دور رہیں۔ یہ لوگ مرغن غذائیں بہت پسند کرتے ہیں اور انہیں دیکھ کر ہاتھ نہیں روک سکتے۔ اس طرح یہ خود کو فربہ کر لیتے ہیں جن سے انہیں بے شمار مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ضروری ہے کہ یہ لوگ مرغن غذاؤں سے اجتناب کریں اور انہیں مناسب مقدار میں استعمال کریں۔

مزید پڑھیں

خود غرض

ویسے تو یہ لوگ ہمدرد اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ ان سے توقع نہیں کی جا سکتی کہ یہ کبھی خود غرضی کا مظاہرہ کریں گے لیکن زندگی میں بہت سے نازک اوقات آتے رہتے ہیں جب انسان کے قدم ڈگمگا جاتے ہیں اور وہ اپنے مفاد کو دوسروں کے مفادات پر مقدم سمجھنے لگتا ہے۔ ایسے ہی اوقات کا شکار ثور افراد بھی ہو جاتے ہیں اور یہ اپنے کسی مفاد کی خاطر خود غرضی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان کی نظر صرف اور صرف اپنے فائدے پر ہوتی ہے انہیں اس طرح کے رویے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اس طرح یہ بدنام ہو سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تنقید

یہ لوگ دوسروں پر بہت کم تنقید کرتے ہیں بلکہ اگر ان کا دل چاہے کہ کسی پر طنز یا تنقید کریں تو یہ زبان سے الفاظ ادا کرنے کی بجائے اپنے دل ہی میں کچھ کہہ لیتے ہیں لیکن جہاں ان میں کسی پر تنقید نہ کرنے کی عادت ہوتی ہے وہیں یہ کسی کی تنقید برداشت بھی نہیں کر سکتے۔ اگر کوئی ان پر تنقید کرے تو یہ غصے میں آ جاتے ہیں۔ یہ ان کا ایک نفسیاتی پہلو ہے اور اس پر انہیں توجہ دینی چاہئے۔ اگر یہ تنقید برداشت کرنے کی عادت ڈال لیں تو انہیں اپنی خامیوں کا علم ہو سکتا ہے اور ان خامیوں کو دور کر کے یہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھ سکتے ہیں بس اس کے لئے ذرا حوصلے کی ضرورت ہے

مزید پڑھیں

اعتدال

اعتدال پسندی ان کے مزاج کا ایک حصہ ہے۔ یہ زندگی کے تمام شعبوں میں معتدل رہتے ہیں اور اس کے بہترین نتائج بھی حاصل کرتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ اپنی اس عادت کو چھوڑ دیتے ہیں اور کسی بھی معاملہ میں غیر معتدل ہو جاتے ہیں۔ خاص طور پر کسی شغل یا سیر و تفریح میں یہ اپنا وقت ضائع کر دیتے ہیں اسی طرح ان کا کافی نقصان ہو جاتا ہے اس طرح کھانے پینے کے معاملے میں بھی کبھی کبھی یہ اعتدال کا رویہ ترک کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خشک مزاج

ان کے بارے میں ہم یہ تحریر کر چکے ہیں کہ یہ بہت خوش مزاج اور خوش گفتار ہوتے ہیں لیکن یوں کہنا چاہئے کہ کبھی کبھار انہیں خشک مزاجی کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے اور جب یہ دورہ پڑا ہو تو یہ اندازہ نہیں کر سکتے کہ یہ وہی خوش اخلاق لوگ ہیں۔ ایسے میں یہ کسی سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے، یہ بھی ان کا ایک نفسیاتی پہلو ہے۔ در اصل یہ کبھی کبھی ایسی کیفیت کا شکار ہو جاتے ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً کسی کام میں ناکامی، کاروباری نقصان یا گھریلو جھگڑے وغیرہ جو لوگ ان کے قریب رہتے ہیں وہ تو ان کی اس کیفیت کو سمجھ سکتے ہیں لیکن جو لوگ انہیں اچھی طرح نہیں جانتے وہ ان کے بارے میں غلط رائے قائم کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کم گو

ان لوگوں کو دوسرے لوگوں کے ساتھ مل جل کر اور ہنستے کھیلتے رہنے کی عادت ہوتی ہے لیکن جس طرح انہیں خشک مزاجی کا دورہ پڑتا ہے اسی طرح کبھی کبھی انہیں کم گوئی کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے۔ یہ خاموش رہتے ہیں۔ ایسے میں اگر ان سے خاموش رہنے کی وجہ پوچھی جائے تو یہ ہنس کر کہہ دیتے ہیں کہ کوئی درجہ نہیں ہے اور اکثر حقیقت بھی یہی ہوتی ہے، بس یہ ان کی وقتی کیفیت ہوتی ہے

مزید پڑھیں

منصوبہ ساز

ان کے بارے میں یہ لکھا جا چکا ہے کہ یہ ذہین، سمجھدار اور منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ یہ تمام جزئیات کا جائزہ لینے کے بعد بہت اچھا منصوبہ تیار کر لیتے ہیں اور اس پر عمل بھی کرتے ہیں اور عمل کرتے وقت یہ دوسروں کو ساتھ بھی ملا لیتے ہیں لیکن آگے چل کر انہیں احساس ہوتا ہے کہ جس طرح انہوں نے سوچا تھا، نتائج اس طرح کے نہیں آ رہے ہیں۔ ایسے میں ان کا پارٹنر ان سے شکایت کرتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کو چاہئے کہ جب یہ ایسے منصوبوں کے بارے میں سوچیں جن میں دوسروں کو ملانا ہو تو انہیں سوچتے وقت بھی شامل کر لیں اور ان سے مشورے لیں۔

مزید پڑھیں

جدت پسند

جدت پسندی بھی ان کا فطرت کا ایک حصہ ہے۔ یہ ہر چیز میں جدت چاہتے ہیں۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ اکثر اچھی خاصی چیزوں کا حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔ مثلاً یہ کسی تصویر میں کوئی خامی نکال کر اسے درست کرنے کی کوشش میں اسے خراب کر سکتے ہیں۔ اس طرح کسی ٹی وی سیٹ میں کسی چیز کا اضافہ کرنے کے لئے ٹی وی کھول لیں گے اور اس میں کوئی نیا پرزہ لگا کر ٹی وی خراب کر دیں گے۔ یاد رکھیں کہ اس طرح کی جدت پسندی سے صرف نقصان ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

پر جوش

ہم ان کے بارے میں یہ بھی لکھ چکے ہیں کہ یہ خاصے پر جوش لوگ ہوتے ہیں۔ یہ جب کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں تو یہ اس کی تکمیل کے لئے بڑے جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ ان کا جوش مثبت کاموں کے لئے تو ٹھیک ہے لیکن کبھی کبھی یہ جب کسی سے انتقام لینے پر آ جائیں یا کسی کو نقصان پہنچانے کی ٹھان لیں تو تب بھی یہ بڑے پر جوش ہو جاتے ہیں اور ایسے وقت میں ان کا جوش ان کے اور ان کے مخالف کے لئے بہت نقصان دہ ہوتا ہے، ایسے میں انہیں جوش کے بجائے ہوش سے کام لینا چاہئے اور یہ جان لینا چاہئے کہ اگر انہوں نے صرف جوش سے کام لیا تو نقصان ہی ہوگا۔

مزید پڑھیں

مستقبل کی فکر

ان لوگوں کو اپنے مستقبل کی بہت فکر ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خود کو مالی طور پر مستحکم رکھنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ کبھی بھی کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلائیں۔ اس حوالے سے یہ بہت محنت کرتے ہیں اور اکثر یہ محنت اس قدر زیادہ ہو جاتی ہے کہ ان کی توجہ دیگر معاملات سے ہٹ جاتی ہے، خاص طور پر جب ان کی توجہ غذا کی طرف سے ہٹتی ہے تو ان کی صحت متاثر ہو نے لگتی ہے اس لئے انہیں اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

ہمدرد

ہم نے ان کے بارے میں یہ بھی لکھا ہے کہ یہ ہمدرد فطرت کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ لوگ کسی کو تکلیف میں دیکھ کر اس کی تکلیف فوری طور پر دور کرنا چاہتے ہیں۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں اور جب وہ کافی فائدے اٹھا لیتے ہیں تو تب ان ثور افراد کو پتہ چلتا ہے اور یہ ان سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ یہ جب کسی کے ساتھ ہمدردی کریں، اس کی مدد کریں تو کسی نہ کسی طرح اس بات کی تصدیق ضرور کر لیں کہ واقعی وہ مستحق ہے یا نہیں؟

مزید پڑھیں

عاشق مزاج

اکثر ثور افراد عاشق مزاج ہوتے ہیں۔ صنف مخالف کی جانب ان کا خاص جھکاؤ رہتا ہے۔ شادی سے پہلے تو ایسی باتوں کی گنجائش نکل آتی ہے لیکن یہ افراد شادی کے بعد بھی اپنی اس روش پر چلتے رہتے ہیں۔ اس طرح ان کے گھریلو ماحول میں خرابی پیدا ہو جاتی ہے۔ بعض اوقات معاملہ اتنا سنگین ہو جاتا ہے کہ علیحدگی کی نوبت آ جاتی ہے اس لئے ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ کوشش کریں کہ شادی سے پہلے ہی اپنی اس خامی پر قابو پالیں ورنہ شادی کے بعد تو ضرور اس سے چھٹکارا حاصل کرلیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں