مکمل راستہ
برج
جوزا
نشان ۔۔۔۔۔۔ جڑواں بچے تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 22؍ مئی تا 21 ؍ جون حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ عطارد عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا موافق دن ۔۔۔۔۔۔ سوموار، بدھ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، زمرد موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سبز، بنفشی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔ تانبہ پیتل
برج جوزا سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات
قارئین! گزشتہ صفحات پر ہم نے برج جوزا سے متعلق رکھنے والے مردوں کی خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ ان میں سے بیشتر خصوصیات جوزا خواتین کی بھی ہوتی ہیں، لیکن خواتین ہونے کی وجہ سے ان کی اپنی کچھ الگ خصوصیات بھی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔
الجھا ذہن
تفصیل
ان خواتین کا ذہن اکثر مختلف باتوں میں الجھا رہتا ہے اور کئی خدشات اور خطرات انہیں گھیرتے رہتے ہیں۔ یہ کبھی ہنسنے لگتی ہیں اور بہت خوش و خرم نظر آتی ہیں اور پھر ذرا دیر بعد ہی بہت سنجیدہ ہو جاتی ہیں۔ اچانک انہیں اگر کوئی خوفناک اور خطرناک خیال آ جائے تو گھبراہٹ ان کے چہرے سے عیاں ہوتی ہے۔ اس طرح کا رویہ ان خواتین کے لئے مناسب نہیں ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ: * بلا وجہ غیر حقیقت پسندانہ خیالات کی وجہ سے خوف زدہ نہ ہوں بلکہ ان پر قابو پائیں، ان کا مقابلہ کریں اور انہیں شکست دیں، اگر آپ اس طرح کوشش کریں گی تو اس طرح کے خیالات سے جلد نجات حاصل کر لیں گی۔ * مختلف خدشات کو اپنے ذہن سے نکال دیں۔ * اچانک رویہ نہ بدلیں اس طرح آپ کی شخصیت متاثر ہو گی۔ * بہت زیادہ سنجیدہ ہونے کی ضرورت نہیں، اس طرح لوگ آپ سے بور اور بیزار ہونے لگیں گے۔ * اپنے ذہن کی دیگر الجھنوں کو سمجھ کر ان پر قابو پائیں۔
متعلقہ صفحات
5 صفحاتامور خانہ داری
یہ بڑی عجیب بات ہے کہ یہ خواتین امور خانہ داری میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیتیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کا رجحان تخلیقی جانب ہوتا ہے۔ امور خانہ داری تو ایک جیسے ہی ہوتے ہیں اور ان میں کوئی خاص تخلیقی گنجائش نہیں ہوتی اس لئے یہ خواتین مصوری، شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر فنون کی طرف زیادہ توجہ رکھتی ہیں۔ اس کی وجہ سے ان کے گھریلو معاملات متاثر ہوتے ہیں۔ ان کے شوہر اگر سمجھدار ہیں اور ان میں صبر کا مادہ ہے تو وہ ان کی ایسی باتوں کو در گزر کر دیتے ہیں ورنہ اکثر ان کے گھر میں تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ ایسی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ اپنے گھریلو معاملات میں اتنی دلچسپی ضرور لیں کہ ان کے بچے اور شوہر مطۂن رہ سکیں۔ انہیں اپنے تخلیقی کاموں کے لئے مخصوص وقت مقرر کرنا چاہئے
بے شمار صلاحیتیں
یہ خواتین اگر خود پر ذرا سا غور کر لیں تو انہیںیہ بات واضح طور پر سمجھ آ جائے گی کہ ان کے اندر بے شمار صلاحیتیں ہیں۔ اس لئے ماہرین نفسیات کہتے ہیں کہ جوزا عورت کئی عورتوں کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔ ان خواتین کو سب سے پہلے تو یہ بات جاننی ہے کہ ان میں بے شمار صلاحیتیں ہیں، اس کے بعد انہیں اپنا تجزیہ کرنا ہے کہ ان میں کون کون سی صلاحیتیں ہیں، یقیناًاسی طرح یہ بات سامنے آئے گی کہ یہ * ہر ماحول میں ڈھل سکتی ہیں۔ * تیز زبان اور طنز کرنے والی ہیں۔ * گھریلو امور سے زیادہ دلچسپی نہیں ہے۔ * بہت زندہ دل ہیں۔ * اچھی میزبان ہیں۔ مندرجہ بالا باتوں کو سامنے رکھ کر آپ فیصلہ کر سکتی ہیں کہ اب آپ کی اپنی زندگی میں کن باتوں کا خیال رکھنا ہے۔ تیز زبان ہونا اور گھر کے امور میں دلچسپی نہ لینا منفی باتیں ہیں لیکن آپ انہیں خامیاں جان کر دور کر سکتی ہیں اور ان کی وجہ سے مثبت پہلوؤں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں مثلاً تیز زبان کسی اہم وقت استعمال کریں اور آرٹ وغیرہ میں نام پیدا کریں۔
فضول خرچ
جوزا مرد اتنے فضول خرچ نہیں ہوتے جتنی جوزا خواتین ہوتی ہیں۔ شاید قارئین یہ سمجھیں کہ اس کی وجہ یہ ہو گی کہ انہیں باپ، بھائیوں یا شوہر کی طرف سے رقم ملتی ہے اس لئے یہ بے دھڑک خرچ کرتی ہیں ایسی بات نہیں ہے۔ یہ خواتین اگر خود جاب یا کاروبار کرتی ہیں تو تب بھی اپنی رقم کو پانی کی طرح بہاتی ہیں اور یہ عام سی بات ہے کہ اگر سارا پانی بہہ جائے گا تو دریا بھی خشک ہو سکتا ہے، اسی طرح اگر یہ خواتین اپنی اس عادت پر قابو نہ پائیں تو انہیں خاصی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ: * رقم کو بے دریغ استعمال نہ کریں۔ * ہر چیز خریدنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ان کی خریدی ہوئی اشیاء میں بیشتر ان کے لئے فضول ہوتی ہیں اور یہ شوقیہ طور پر انہیں خریدتی ہیں۔ * یہ سمجھ لیں کہ اگر موجودہ رقم وہ خرچ کر دیتی ہیں تو کیا اس کے بعد ان کے پاس مزید رقم آنے کا امکان ہے؟ * برے وقت کا خیال کریں جس کے آتے دیر نہیں لگتی،اس وقت کے لئے کچھ نہ کچھ پس انداز کر کے رکھیں۔
دلکشی اور شوخی
ان خواتین میں بہت دلکشی ہوتی ہے۔ ان میں سے اکثریت ایسے نین و نقش کی مالک ہوتی ہے جسے دیکھ کر لوگوں کے دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہو جاتے ہیں۔اکثرمرد ان سے بات چیت کے خواہاں ہوتے ہیں اور ان کی یہ خواہش اکثر پوری بھی ہو جاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ خواتین خاصی شوخ او گفتگو کی دلدادہ ہوتی ہیں، ایسے لوگوں سے بات کرنے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوتا جو خود بات کرنا چاہیں، اس لئے اکثر ان خواتین پر یہ الزام آ جاتا ہے کہ یہ بڑی بے باک اور کشادہ ذہن کی ہیں، انہیں اپنی اس خامی کا احساس اس وقت ہوتا ہے جب ان کی شادی کا مسئلہ ہوتا ہے، مرد ایسی خواتین سے بات چیت کر کے اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزار کر تو بہت خوش ہوتے ہیں لیکن ایسی خواتین سے شادی کرتے ہوئے اکثر کتراتے ہیں، انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ اگر شادی کے بعد بھی ان خواتین کا یہی رویہ رہا تو کیا ہو گا؟ ایسی خواتین کو چاہئے کہ اپنی اس عادت پر قابو پا ئیں۔ اور یورپ وغیرہ میں تو ایسی خواتین میں یہ عادت بہت نقصان دہ نہیں ہوتی لیکن ایشیا کی خواتین کو بہرحال اس عادت کا خمیازہ بھگتنا پڑتا ہے لہٰذا اپنے بہتر حال و مستقبل کے لئے اس عادت پر قابو پائیں۔
بطور بیوی
یہ خواتین بطور بیوی بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں۔ قطع نظر اس کے کہ یہ امور خانہ داری میں بہت زیادہ دلچسپی نہیں لیتی ہیں لیکن بہر حال یہ اپنے گھر میں اس قدر کام ضرور کرتی ہیں کہ کسی کو بہت زیادہ برا نہ لگے، یہ ذہانت سے بھرپور ہوتی ہیں اس لئے اپنے شوہر کو بیشتر قیمتی مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔ کسی بھی گھر کو قائم رکھنے کے لئے ایک اہم پہلو شوہر اور بیوی کی وفاداری ہے، اس حوالے سے یہ خواتین بہت شاندار کردار رکھتی ہیں۔ یہ اپنے شوہر کی بہت زیادہ وفادار ہوتی ہیں۔ ان کے شوہر کی غیر موجودگی میں بھی انہیں کوئی برا نہیں کہہ سکتا۔ یہ اپنے شوہر کی کوتاہیوں کو درگزر کرتی ہیں اور اس کی خامیوں کا دوسروں کے سامنے ڈھنڈورا نہیں پیٹتی ہیں۔ اگر کبھی ان کے شوہر پر برا وقت آ جائے تو پھر یہ اس کی مدد کے لئے میدان عمل میں کودنے سے بھی دریغ نہیں کرتی۔ یہ اس بات سے بخوبی واقف ہوتی ہیں کہ باہر کے لوگ ان کے گھر کے معاملات کو بگاڑ سکتے ہیں اس لئے اپنے معاملوں میں یہ کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتیں اور اگر کبھی شوہر سے تلخ کلامی یا جھگڑا ہو جائے تو اسے گھر میں یہ نمٹانے کی کوشش کرتی ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
میزان توازن کا ماہر، حسین منظر اور تعلقات میں ہم آہنگی پسند کرتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں