مکمل راستہ
برج
جوزا
نشان ۔۔۔۔۔۔ جڑواں بچے تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 22؍ مئی تا 21 ؍ جون حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ عطارد عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا موافق دن ۔۔۔۔۔۔ سوموار، بدھ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، زمرد موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سبز، بنفشی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔ تانبہ پیتل
جوز اافراد کی اپنے اور دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادیاں
جوزا مرد اور دلو عورت
تفصیل
دلو خواتین کے ساتھ جوزا مرد کے لئے زندگی گزارنا بڑا مشکل ہوتا ہے کیونکہ: * یہ خواتین پیچیدہ مزاج کی مالک ہوتی ہیں۔ ان کا مزاج ذرا سی دیر میں بدل جاتا ہے۔ * یہ سیرو تفریح اور مہم جوئی کی شوقین ہوتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے گھریلو امور متاثر ہوتے ہیں۔ * یہ شوہر کی ذرا سی غلطی کو بھی برداشت نہیں کرتیں اور ان کی زبان قینچی کی طرح چلنے لگتی ہے۔ * یہ اکثر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں۔ جوزا شوہر اگر دلو بیوی کے ساتھ ایک اچھی اور مستحکم زندگی گزارنا چاہتا ہے تو اس کی ناخوش گوار باتوں کو در گزر کرے۔ اس مرد کو یہ جان لینا چاہئے کہ اس کی بیوی اس سے بہت مخلص ہے اور وہ ذہانت سے بھی بھر پور ہے لہٰذا اگر یہ اس کی سخت مزاجی کو برداشت کر کے اس کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھائے تو بہت فائدہ ہو گا۔ دلو عورتیں اپنے بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ہر طرح سے پر سکون اور آرام دہ زندگی گزاریں اور بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کریں
متعلقہ صفحات
23 صفحاتجوزا عورت اور حمل مرد
یہ جوڑا اچھی اور خوشحال زندگی بسر کر سکتا ہے بشرطیکہ دونوں فریق ایک دوسرے کا گہرا مشاہدہ کر لیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ: * دوسرے کی ضرورتیں کیا ہیں؟ * ساتھی کو کیسے خوش رکھا جا سکتا ہے۔ * ایک دوسرے کی دل شکنی کے پہلو کیا ہیں۔ ان دونوں میں ویسے تو خاصی ذہنی ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً یہ لوگ ذہین، پر جوش اور ولولہ انگیز طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ بہت اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ خود بھی آزادی پسند ہوتے ہیں اور جیون ساتھی کو بھی یہ حق دیتے ہیں کہ وہ آزادی سے رہ سکے۔ ان کی فطرت متجسس ہوتی ہے جس کی وجہ سے مختلف تخلیقی کاموں میں مصروف رہتے ہیں۔ اگر یہ دونوں ایک دوسرے کی چھوٹی موٹی باتوں کو نظر انداز کر دیں تو بہت اچھی زندگی گزار سکتے ہیں۔
جوزا عورت اور ثور مرد
اس جوڑے کی زندگی زیادہ خوش گوار نہیں گزرتی۔ ان کے مزاج میں بہت زیاہ ہم آہنگی نہیں پائی جاتی ہے۔ جوزا خواتین کے لئے بہتر تو یہی ہوتا ہے کہ وہ ثور مردوں سے شادی نہ کریں لیکن اگر ایسا ہو جائے تو پھر دونوں فریقین مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں۔ * ثور مرد تیز رفتار زندگی نہیں گزارتے جبکہ جوزا خواتین کی عادت ان کے بر عکس ہوتی ہے اس لئے دونوں ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں۔ * ثور مرد دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے مردوں کی طرح اپنے پیار و محبت کا اظہار والہانہ انداز میں نہیں کرتے، اس رویے سے ان کی شریک حیات کو کسی غلط فہمی میں مبتلا نہیں رہنا چاہئے کیونکہ ثور مرد دل سے چاہنے کے قائل ہوتے ہیں اور وہ بہت کم ہی اپنے کسی عمل سے اپنی چاہت کا اظہار کرتے ہیں۔ * ثور مرد صاف گو اور سکون پسند ہوتے ہیں لہٰذا ان کی اس عادت کو مد نظر رکھا جائے۔ * ثور مرد بے شمار ذمہ داریاں اپنے سر لے سکتے ہیں لیکن ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ورنہ وہ دل برداشتہ ہو جاتے ہیں۔
جوزا عورت اور جوزا مرد
جوزا عورت اور سرطان مرد
اس جوڑے کے لئے زندگی خاصی دشوار ہوتی ہے۔ مزاج کو ہم آہنگی ان دونوں کے درمیان اختلافات پیدا کرتی ہے۔ سرطان مرد بہت حساس ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ان میں حاکمیت پسندی بھی ہوتی ہے، یہ چاہتے ہیں کہ ا ن کی بات سنی اور مانی جائے۔ جوزا خواتین چونکہ آزاد طبع ہوتی ہیں اس لئے بلاوجہ احکامات کی زد میں آ کر پریشان ہو جاتی ہیں۔ سرطان مرد کبھی کبھی اس حد تک خود غرض ہو جاتے ہیں کہ وہ بیوی کے جذبات کا بالکل خیال نہیں کرتے۔ ایسے میں یہ بیوی سوچنے لگتی ہے کہ اس کے شوہر کو اس سے پیار نہیں ہے لیکن حقیقتاً ایسا نہیں ہوتا بلکہ یہ مرد دل سے اپنی بیوی کو چاہتے ہیں مگر اس کا اظہار ان کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے۔ سرطان مرد تنہائی پسند ہوتے ہیں اور اکثر خاموش رہتے ہیں جبکہ جوزا خواتین کا مزاج ان سے مختلف ہے، یہ محفلوں اور مجلسوں میں جانا پسند کرتی ہیں اور خاموش رہنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔ سرطان مرد بہت ذہین اور سمجھدار ہوتے ہیں۔ جوزا خواتین کو چاہئے کہ ان کے مزاج کے مطابق خود کو ڈھال لیں کیونکہ یہ مرد ایک اچھا گھرانہ تشکیل دے سکتے ہیں۔
جوزا عورت اور اسد مرد
اس جوڑے کی زندگی اچھی گزرتی ہے، اس کی بڑی وجہ دونوں کے مزاج ملنا ہے، دونوں آزاد طبع ہوتے ہیں۔ آزاد طبع سے یہ مراد نہیں لی جانی چاہئے کہ منفی راہوں کا انتخاب کرنے والے بلکہ اس سے یہ مراد ہے کہ یہ دونوں بہت اچھی فطرت کے مالک ہوتے ہیں اور خلوص و پیار ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ ان کی مندرجہ ذیل عادتیں ایک جیسی ہوتی ہیں۔ * تقریبات کے شوقین * والہانہ محبت کرنے والے * ہمدرد اور ملنسار * ترقی کے خواہش مند * عملی اور اچھے منصوبہ ساز * لوگوں میں مقبول * صاف گو اور بے باک * پر خلوص اس کے علاوہ یہ دونوں اپنے گھر کے استحکام ااور خوش حالی کے لئے کام کرتے ہیں، بچوں کے معاملے میں دونوں حساس ہوتے ہیں، ان کی بہترین پرورش اور نگہداشت کرتے ہیں۔
جوزا عورت اور سنبلہ مرد
ان کی زندگی زیادہ خوش گوار نہیں گزرتی کیونکہ سنبلہ مرد، جوزا خواتین سے الگ مزاج رکھتے ہیں۔ یہ بہت کم گوہ ہوتے ہیں۔ گھر سے باہر ان کی مصروفیات بہت زیادہ ہوتی ہیں اس لئے وہ گھر کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتے، یوں گھر والوں کو ان سے شکایت رہتی ہے۔ یہ مرد خاصے شکی مزاج ہوتے ہیں۔ اس حوالے سے بھی ان کے شریک حیات ذہنی دباؤ کا شکار رہتی ہے۔ یہ اکثر اس سے الٹے سیدھے سوال کرتے رہتے ہیں جس سے اس کی دل آزاری ہوتی ہے۔ سنبلہ مرد حقائق پسند ہوتے ہیں لہٰذا ان میں تخلیقی کام کرنے کی صلاحیت بہت کم ہوتی ہے۔ مثلاً یہ مصوری، موسیقی اور دیگر آرٹس سے بہت دور ہوتے ہیں جبکہ جوزا خواتین ایسے آرٹس کی دیوانی ہوتی ہیں، جب یہ خواتین ان کاموں کی طرف توجہ دیتی ہیں تو ان کے شوہر کو یہ بات بہت نا گوار گزرتی ہے، ان کے خیال میں ان کی بیوی وقت کا ضیاع کر رہی ہوتی ہے۔ ایسے گھرانے کے لئے ضروری ہے کہ: * بیوی شوہر کی عادتوں کو خود ڈھا لے۔ * شوہر اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کا خیال کرے۔ * باہم صلاح مشورے سے اختلافی امور ختم کئے جائیں۔
جوزا عورت اور میزان مرد
اس جوڑے کی زندگی آرام دہ اور خوشحال گزرتی ہے۔ میزان مرد بہت ذہین ہوتے ہیں۔ ان کی گھر سے باہر بہت مصروفیات ہوتی ہیں لیکن وہ گھر میں بھی بہت وقت دیتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ اس لئے یہ بیوی اور بچوں پر خصوصی توجہ دیتے ہیں لیکن ان کے کچھ نفسیاتی پہلو ہیں جس پر ان کی شریک حیات کو غور کرنا چاہئے اور انہیں در گزرکرنا چاہئے۔ مثلاً * یہ مرد اچانک اپنا موڈ بدل لیتے ہیں۔ اگر یہ ابھی خوش گوار موڈ میں ہیں تو ذرا دیر بعد ان کا موڈ بگڑ سکتا ہے۔ * اگر یہ ابھی کی بات کو اہمیت دے رہے ہیں تو ذرادیر بعد اسے بالکل اہمیت نہیں دیں گے۔ * یہ جوزا بیوی کی ذات اور حسن کی بہت تعریف کرتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ اس کے بغیر ایک لمحہ بھی نہیں رہ سکتے لیکن اگلے لمحات میں میں ان کا رویہ یکسر بدل سکتا ہے۔ * ان مرودں میں قوت فیصلہ کی بہت کمی ہوتی ہے۔ یہ اکثر فیصلہ کرنے میں بہت دیر لگا دیتے ہیں اور وقت گزر جاتا ہے۔ میزان افراد کی جوزا بیوی اگر اپنے شوہر کی مندرجہ بالا باتوں اور ایسی ہی دیگر باتوں کو سمجھے اور نظر انداز کرے تو ان کی زندگی اچھی گزر سکتی ہے۔
جوزا عورت اور عقرب مرد
یہ جوڑا بہت زیادہ اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ عقرب مرد بہت زیادہ سخت مزاج ہوتے ہیں۔ یہ کسی کے جذبات و احساسات کا خیال نہیں کرتے۔ ذرا ذرا سی بات پر کسی کی بے عزتی اور توہین کر دینا ان کے لئے مسئلہ نہیں ہوتا۔ عقرب مردوں کو گھر سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی، یہ اکثر سے باہر رہتے ہیں جہاں ان کی کاروباری مصروفیات ہوتی ہیں یا پھر یہ اپنے دوستوں اور دلچسپیوں میں وقت گزارتے ہیں۔ اگر ان لوگوں نے اچھی زندگی گزارنی ہے تو: * بیوی کو یہ سمجھ لینا ہو گا کہ اپنے شوہر کی بد مزاجی برداشت کرنی ہے اور گھر کی بیشتر ذمہ داریاں سنبھالنی ہیں۔ * یہ خاتون کبھی شوہر سے یہ توقع نہیں رکھتی کہ وہ اس کی کسی معاملے میں تعریف کرے گا۔ * بچوں کی نگہداشت بھی خاتون خانہ نے خود کر نی ہے کیونکہ عقرب مرد اپنے بچوں کی طرف بھی زیادہ توجہ نہیں دیتے، خاص طور پر ایسے حالات میں جبکہ انہیں یہ معلوم ہو کہ ان کی بیوی کی پرورش اور نگہداشت کے لئے ان کی بیوی موجود ہے۔
جوزا عورت اور قوس مرد
قوس مرد بہت اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کا رویہ ہمدردانہ، مخلصانہ اور نرم ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان کی بیوی کے علاوہ دیگر لوگ بھی ان سے بہت خوش رہتے ہیں۔ قوس مرد تخلیقی کاموں میں دلچسپی لیتے ہیں اور انہیں گھر سے بھی خاصی دلچسپی ہوتی ہے اور یہ باتیں ان کی بیوی کو پسند ہوتی ہیں۔ یہ مرد جوزا خواتین کی طرح تقریبات وغیرہ میں جانا پسند کرتے ہیں اور لوگوں میں گھلنا ملنا انہیں بہت پسند ہوتا ہے اس لئے دونوں میاں بیوی ایسے امور پر بھی ہن آہنگی رکھتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ: * دوسروں کو اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں۔ * اپنے اختلافات کو طول نہ دیں۔ * بیوی اپنے شوہر کی ناگوار باتوں کو نظر انداز کر دے کیونکہ اسے یہ یقین کر لینا چاہئے کہ اس کا شوہر اسے دل سے چاہتا ہے۔ ان لوگوں کو سیرو سیاحت سے بھی بڑی دلچسپی ہوتی ہے اس لئے یہ اکثر دوسرے شہروں میں جاتے رہتے ہیں، بلکہ اگر انہیں موقع مل جائے تو یہ دوسرے ملکوں میں بھی تفریحی دورے کرتے رہتے ہیں۔
جوزا عورت اور جدی مرد
اس جوڑے کے لئے زندگی گزارناخاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ جدی مرد بہت زیادہ خشک مزاج ہوتے ہیں۔ انہیں تخلیقی کاموں سے کوئی شغف نہیں ہوتا۔ یہ نکتہ چینی کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ یہ اپنے آپ میں مگن رہنے والے لوگ ہوتے ہیں اس لئے اکثر خاموش اور کھوئے کھوئے رہتے ہیں، بظاہر یہ سب کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں لیکن اس جانب ان کی توجہ نہیں ہوتی، یہ اپنے خیالوں میں کھوئے ہوتے ہیں۔ گھریلو امور سے ان مردوں کو زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ بادل نخواستہ گھر کے کچھ امور سر انجام دیتے ہیں جن میں سے اکثر غلط ہو جاتے ہیں خاتون خانہ کو زحمت و تکلیف ہوتی ہے۔ اس لئے اس خاتون کے لئے ضروری ہے کہ: * یہ جان لے کہ گھر کی بیشتر ذمہ داریاں اسے سنبھالنی ہیں۔ * اگر اس کا شوہر گھر کے مالی اخراجات برداشت کر رہا ہے اسے غنیمت جانے ورنہ اسے ذہنی طور پر تیار رہنا چاہئے کہ اس کے گھر کے مالی معاملات شوہر کے کام نہ کرنے کی وجہ سے کسی بھی وقت بگڑ سکتے ہیں۔ شوہر کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے گھر کی طرف مناسب توجہ دے۔
جوزا عورت اور دلو مرد
یہ جوڑا ایک اچھی زندگی بسر کرتا ہے۔ دلو افراد بہت اچھے مزاج کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ خود خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھنا جانتے ہیں۔ یہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے ہیں۔ ان مردوں کو اپنی ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے اس لئے یہ نہ صرف گھر سے باہر اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں بلکہ گھریلو ذمہ داریوں کی طرف بھی ان کی بھرپور توجہ ہوتی ہے۔ انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کسی وقت کس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ مرد یہ جانتے ہیں کہ ان کی بیوی تخلیقی ذہن کی مالک ہے۔ اگر وہ مصورہ، شاعری یا کسی اور آرٹ میں دلچسپی رکھتی ہے تو یہ اس کے کاموں میں روڑے اٹکانے کی بجائے اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ دلو مرد ہنسنے ہنسانے والے ہوتے ہیں اس لئے دیگر لوگوں کے علاوہ ان کی بیوی بھی ان سے خوش رہتی ہے۔ یہ مرد بہت ذہین ہوتے ہیں اور زندگی کے حوالے سے خاصے فکر مند بھی ہوتے ہیں اس لئے اپنے مالی معاملات کو سنبھال لیتے ہیں۔ یہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا پسند نہیں کرتے اس لئے بہت محنت کرتے ہیں۔ یہ اپنے بچوں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، ان کی پرورش اچھے انداز میں کرتے ہیں
جوزا عورت اور حوت مرد
ایسے گھرانے میں خاصی غلط فہمی رہتی ہے کیونکہ حوت مرد کافی سست اور لاپروا نظر آتے ہیں ان کے اس رویے سے ان کی بیوی اکثر دل برداشتہ رہتی ہے لیکن درحقیقت یہ مرد اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہیں اس لئے ان کی بیوی کے لئے ضروری ہے کہ * اپنے شوہر کی لاپروا طبیعت کا خاص نوٹس نہ لے۔ * یہ جان لے کہ اس کا شوہر تخلیقی ذہن کا مالک ہے اس لئے وہ اس کے تخلیقی کاموں میں اس کی مد کر سکتا ہے۔ * بیشتر گھریلو ذمہ داریاں خاتون خانہ کو خود سنبھالتی ہیں کیونکہ اس کا شوہر بہت سے کام سر انجام نہیں دے گا البتہ وہ اسے مالی پریشانیوں میں مبتلا ہونے نہیں دے گا۔ اس گھر کو اگر سنبھالنا ہے تو پھر بیوی کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کا شوہر جس قدر کام کر رہا ہے وہ غنیمت ہے۔ حوت مرد بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی پرورش بہتر انداز میں کرتے ہیں۔ گھر کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے دونوں فریقین کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے جذبات و احساسات کا خیال رکھیں۔
جوزا مرد اور حمل عورت
یہ جوڑا ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے کیونکہ حمل خواتین ایسے مردوں کو پسند کرتی ہیں جو خوش مزاج ہوں اور مردانہ وجاہت رکھتے ہوں۔ یہ خواتین بہت خوب صورت ہوتی ہیں، ساتھ ہی ذہانت سے بھی بھر پور ہوتی ہیں، اگر جوزا مرد سے ان کی دوستی ہو جائے تو وہ اس کی تخلیقی او دیگر صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے ذہن میں جو آئیڈیل بنا رکھا ہوتا ہے جوزا مرد اس پر پورا اترتے ہیں اس لئے یہ خواتین اس میں دلچسپی لینے لگتی ہیں۔ جوزا افراد دوستی کے قائل ہوتے ہیں اور محبت کے معاملے میں بہت کم سوچتے ہیں اس لئے وہ بہت کم ہی کسی خاتون سے اظہار محبت کر پاتے ہیں، اگر کسی حمل خاتون کو جوزا مرد سے محبت ہوتی ہے تو اسے خود ہی اپنی محبت کا اظہار کرنا پڑے گا اس کے بعد اگر مرد کو بھی اس سے محبت ہوگی تو اس سے مائل ہو گا ورنہ صاف کہہ دے گا کہ وہ اس سے دوستی رکھنا چاہتا ہے۔ اگر کسی جوزا مرد اور حمل عورت کی شادی ہو جاتی ہے تو پھر وہ مرد اپنی بیوی کو ٹوٹ کر چاہتا ہے، اسے اپنی گھریلو ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے۔ یہ ایک اچھا باپ ہوتا ہے اور اپنے بچوں کی بہتر انداز میں پرورش کرتا ہے۔
جوزا افراد اور ثور عورت
ایسے جوڑے کو اپنے مزاج کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ ثور عورتیں بہت سنجیدہ ہوتی ہیں جبکہ جوزا مرد ایسی عورتوں کو پسند کرتے ہیں جو شوخ اور ہنس مکھ ہوں، انہیں اس وقت بڑی مایوسی ہوتی ہے جب وہ اپنی بیوی سے کسی بات پر ہنسنے کی توقع کرتے ہیں اور ان کی بیوی اس بات میں بھی سنجیدگی کا پہلو نکال لیتی ہے۔ اس طرح ان مردوں کو اپنی بیوی کی جانب سے یہ تکلیف بھی سہنی پڑتی ہے کہ وہ ان پر ذرا ذرا سی بات پر شک کرتی ہے۔ تمام اخلاقی امور کے باوجود جوزا مرد کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اس کی بیوی بہت مخلص ہے۔ یہ عورتیں ہر اچھے برے وقت میں اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہیں۔ انہیں گھریلو امور سے بھرپور دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ اپنے گھر کو خوشحال اور مستحکم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔ یہ خواتین کفایت شعار ہوتی ہیں اس لئے بہت سوچ سمجھ کر رقم خرچ کرتی ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم پس انداز کرتی رہتی ہیں۔ یہ خواتین بچوں کے معاملے میں بہت حساس ہوتی ہیں، ان کی پرورش اور نگہداشت بڑے اچھے انداز میں کرتی ہیں۔
جوزا مرد اور جوزا عورت
ایسا جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ: * دونوں آزاد طبع ہوتے ہیں۔ * ان کا ذہن تخلیقی ہوتا ہے۔ * یہ تخلیقی کاموں میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ * خاتون گھریلو امور کی طرف توجہ دیتی ہے۔ * مرد اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ * یہ تقریبات میں آنا جانا پسند کرتے ہیں۔ * ایک دوسرے پر شک نہیں کرتے۔ * اپنی ملنسار اور نرم طبیعت کی وجہ سے لوگوں میں مقبول ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو چاہئے کہ ان حاسدوں سے ہوشیار رہیں جو ان کی خوش و خرم زندگی سے جلتے ہیں اور ان کا گھر برباد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے گھر کی خوش حالی اورسلامتی کے لئے ایک دوسرے کی ناگوار باتوں کو نظر انداز کرنا چاہئے۔ ان کی ذاتی اور گھر سے باہر کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر ان کے بچوں کو ان کی مناسب توجہ نہیں ملتی، جس وجہ سے وہ خود سر ہو سکتے ہیں، لہٰذا یہ لوگ اس بات کو مد نظر رکھیں۔
جوزا مرد اور سرطان عورت
ایسے جوڑے کی زندگی میں اکثر اختلافات رہتے ہیں کیونکہ * سرطان عورت بہت پیچیدہ نفسیات رکھتی ہے۔ * ایسی عورت کو بات بات پر غصہ آجاتا ہے جس کا اظہار وہ بہت بھڑکیلے انداز میں کرتی ہے۔ * ان خواتین کو قابو میں رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ شوہر انہیں ہر وقت اپنی محبت کا یقین دلائیں۔ * بد مزاجی ان خواتین کی فطرت کا حصہ ہے۔ * یہ خواتین ذرا ذرا سی بات پر ناراض اور غضبناک ہو جاتی ہیں۔ * سرطان عورت بہت کنجوس ہوتی ہے۔ اس گھرانے کی خوش حالی کے لئے ضروری ہے کہ: * مرد حوصلے سے اپنی بیوی کی تلخ باتوں کو برداشت کرے۔ * اسے یہ توقع کرنی چاہئے کہ اس کی بیوی کسی برے وقت میں اس کے ساتھ رہے گی۔ لیکن عام حالات میں وہ اس کے لئے کسی عذاب سے کم نہیں ہو گی۔ * بچوں کے معاملے میں یہ مرد بے فکر ہو سکتا ہے کیونکہ سرطان خواتین اچھی مائیں ہوتی ہیں اور بچوں کی بہترین پرورش کرتی ہیں۔
جوزا مرد اور اسد عورت
یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ * دونوں فریقین آزاد طبع ہوتے ہیں۔ * یہ تخلیقی ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ * تخلیقی کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں۔ * دونوں فضول خرچ ہوتے ہیں اس لئے اکثر مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن اپنی ذہانت کی وجہ سے جلد ہی ان مسائل پر قابو پا لیتے ہیں۔ دونوں تقریبات میں آنا جانا پسند کرتے ہیں اور سیرو تفریح کے بھی شوقین ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی ناگوار باتوں کو درگزر کریں اور دوسروں کو کبھی اپنے معاملات میں نہ بولنے دیں کیونکہ شر پسند لوگ ان کے درمیان نفرت کا بیج بو سکتے ہیں۔ یہ دونوں اپنی باہر کی مصروفیات کی وجہ سے اکثر گھریلو معاملات میں غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں اس لئے انہیں اس خامی پر قابر پانا چاہئے۔ ان کے بچے کبھی کبھار ان کی مصروفیات کی وجہ سے عدم توجہی کا شکار ہوتے ہیں لہٰذا انہیں بچوں پر بھرپور توجہ رکھنی چاہئے۔
جوزا مرد اور سنبلہ عورت
سنبلہ عورت بہت خاموش طبع ہوتی ہے۔ یہ اپنے دل کی باتوں کو دل ہی میں رکھنا پسند کرتی ہے حتیٰ کہ یہ ایسی باتوں کا تذکرہ اپنے شوہر سے کرنا بھی پسند نہیں کرتی۔ سنبلہ خواتین کو یہ زعم ہوتا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ ذہین ہیں اور باقی لوگ ان کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہیں، یہی رویہ جب وہ اپنے شوہر کے ساتھ اپناتی ہیں تو اختلافات جنم لیتے ہیں یہ خواتین شکی مزاج ہوتی ہیں۔ شوہر پر بلا وجہ بھی شک کرتی ہیں جس کی وجہ سے شوہر ذہنی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں۔ اس گھرانے کی خوش حالی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ: * شوہر اپنی بیوی کے مزاج کو سمجھے اور اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرے۔ * شوہر بیوی کی ناگوار باتوں کو در گزر کرے۔ * بیوی اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے سمجھے اور یہ جان لے کہ دنیا میں صرف وہی ذہین نہیں ہے اور اگر اس نے اپنے شوہر پر شک کیا اور اسے تنگ کیا تو ان کا گھرانہ برباد بھی ہو سکتا ہے اور اس طرح ان کے بچوں پر منفی اثرات پڑیں گے
جوزا مرداور میزان عورت
یہ جوڑا اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ: * میزان عورت بہت محبت کرنے والی اور پر خلوص ہوتی ہے۔ * یہ اپنے گھر کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوتی ہے اور اس کی خوشحالی و استحکام کے لئے ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ * اگر کوئی اس کے گھر میں نفاق ڈلوانے کی کوشش کرے کہ اس سے بہت سختی سے نمٹ سکتی ہے۔ * شوہر کو بہت اچھے مشورے دیتی ہے۔ * ذہانت سے بھر پور ہوتی ہے۔ * امور خانہ داری سے بے حد دلچسپی رکھتی ہے۔ * صفائی پسند ہوتی ہے۔ * دور اندیشی میں اپنی مثال آپ ہوتی ہے۔ اس گھر کے استحکام کے لئے ضروری ہے کہ مرد اپنی بیوی کا پورا پورا خیال رکھے۔ اپنی باہر کی مصروفیات کے باوجود گھر کو وقت دے۔ میزان خواتین اپنے بچوں کو نمایاں اور کامیاب دیکھنا چاہتی ہیں اور اس لحاظ سے وہ ان کی پرورش نگہداشت کرتی ہیں۔
جوزا مرد اور عقرب عورت
اس جوڑے کی زندگی میں اکثر ناخوش لمحات آتے رہتے ہیں کیونکہ: * عقرب عورت بد مزاج ہوتی ہے۔ * یہ بات بات پر غصے کی وجہ سے بے قابو ہو جاتی ہے اور اسے اپنی زبان پر قابو نہیں رہتا۔ * یہ اپنے اوپر ذرا سی بھی تنقید برداشت نہیں کر سکتی۔ * یہ شوہر کی غلطیوں کو درگزر نہیں کرتی۔ * یہ خواتین بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں اور ان کی اچھی نگہداشت کرتی ہیں۔ اس گھرانے کی خوشی اور استحکام کے لئے ضروری ہے کہ: * مرد اپنے اندر قوت برداشت پیدا کرے۔ * وہ یہ سوچ لے کہ اس کی زندگی میں تلخیاں بہت آئیں تھی۔ * بیوی کے رویے پر اس سے لڑنے جھگڑنے کے بجائے در گزر کا رویہ اپنائے اس طرح وہ ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہو گا۔ * گھر کی تلخیوں سے بچنے کے لئے ایسے کاموں میں خود کو مصروف کرے جو اسے سکون بخشیں۔ * ایسے مردوں کے لئے سیرو تفریح اور دوستوں کی محفلیں بہت معاون ثابت ہوتی ہیں۔
جوزا مرد اور قوس عورت
یہ جوڑا بہت اچھی زندگی گزارتا ہے کیونکہ: * قوس عورت بہت ملنسار اور پر خلوص ہوتی ہے۔ * یہ دوسروں کے دکھ درد میں ان کے کام آتی ہے۔ * یہ صاف گو ہوتی ہے لیکن کسی کی دل شکنی سے گریز کرتی ہے۔ * یہ ذرا باتونی ہوتی ہے لیکن اس کی باتیں دلچسپ ہوتی ہیں۔ * یہ سیرو تفریح کی شوقین ہوتی ہے اور اس کے شوہر کا مزاج بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔ * اس میں تخلیقی صلاحیت ہوتی ہے۔ * امور خانہ داری میں بہت دلچسپی لیتی ہے۔ * شوہر کو اچھے مشورہ سے نوازتی ہے۔ * یہ شکی مزاج نہیں ہوتی۔ * بچوں کی اچھی نگہداشت کرتی ہے۔ شوہر کو چاہئے کہ بیوی کی کچھ ناگوار باتوں سے در گزر کرے، کسی کو اپنے گھریلو معاملات میں نہ بولنے دے، امور خانہ داری میں اگر یہ بیوی کا ساتھ دے گا تو زندگی مزید خوش گوار ہو جائے گی۔
جوزا مرد اور جدی عورت
جدی خواتین کے ساتھ زندگی گزارنا جوزا مردوں کے لئے خاصا مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ خواتین مالی طور پر مستحکم لوگوں کو پسند کرتی ہیں اور جوزا مرد مال و دولت کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں۔ یہ خواتین بہت زیادہ تخلیقی صلاحیتوں کی مالک نہیں ہوتیں اس لئے ان کے شوہر کو ان سے ایسے کاموں میں حوصلہ افزائی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ یہ خواتین امور خانہ داری میں خاصی دلچسپی لیتی ہیں، گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں، اچھی میزبان ہوتی ہیں۔ یہ تخیلات کی دنیا میں رہنا پسند نہیں کرتی۔ یہ کفایت شعار ہوتی ہیں اور کبھی کبھار کفایت شعاری کرتے کرتے کنجوسی کی حدود میں داخل ہو جاتی ہیں۔ انہیں اپنے ماں، باپ، بہن بھائیوں سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔ شوہر اگر چاہے توبیوی کے مزاج کو سمجھ کر اپنے گھرانے کو بہت خوش حال اور مستحکم بنا سکتا ہے؟ ویسے اکثر جوزا شوہر ایسا کرنے میں کامیاب بھی ہو جاتے ہیں کیونکہ یہ افراد بہت ذہین ہوتے ہیں۔
جوزا مرد اور حوت عورت
حوت خواتین بہت اچھی عادت کی حامل ہوتی ہیں۔ یہ نرم دل اور شگفتہ مزاج رکھتی ہیں۔ اپنے گھر سے انہیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنے شوہر کو بہت چاہتی ہیں اور اس کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھتی ہیں۔ یہ خواتین بہت خوب صورت اور نازک نین و نقش کی مالک ہوتی ہیں۔ امور خانہ داری میں یہ خواتین بہت دلچسپی لیتی ہیں۔ یہ عورتیں بہت حساس ہوتی ہیں اس لئے ذرا ذرا سی بات کو دل پر لے لیتی ہیں۔ اگرکوئی بات انہیں ٹھیس پہنچا دے تو یہ بہت دیر تک غم زدہ رہتی ہیں۔ یہ توقع کرتی ہیں کہ ان کا شوہر ان کی تعریف کرے ۔ یہ اپنے فرائض کی ادائیگی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتیں۔ جوزا مرد اپنی بیرونی مصروفیات کی وجہ سے اگر گھر کو زیادہ وقت نہ دیں تب بھی ان کی حوت بیوی برا نہیں مانتی۔ ایسے شوہر کو چاہئے کہ اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کاخیال رکھے اورایسی باتوں سے گریزکرے جس سے اس کی دل شکنی ہوتی ہے۔ حوت عورتیں بہت اچھی مائیں ہوتی ہیں۔ یہ اپنے بچوں کی بڑے اچھے طریقے سے پرورش کرتی ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
میزان توازن کا ماہر، حسین منظر اور تعلقات میں ہم آہنگی پسند کرتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں