سرطان مرد اور حوت عورت

تفصیل

یہ جوڑا خوش حال اور قابل رشک زندگی گزارتا ہے۔ حوت خواتین اپنے گھر کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ یہ اپنے گھر کو ہی اپنا سب کچھ سمجھتی ہیں۔ سرطان مرد اپنی ذمہ دارانہ طبیعت اور محنت سے گھر کی خوش حالی کے لئے کوششیں کرتے ہیں، ادھر یہ خواتین بھی ایسی ہی کوششیں کرتی ہیں جس کے نتیجے میں ایک خوش و خرم گھرانہ ترتیب پاتا ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ باہر کے لوگ ان لوگوں کی زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر یہ جوڑا دوسروں کی باتوں میںآ جائے تو ان کے لئے سنگین حالات پیدا ہو سکتے ہیں لہٰذا انہیں چاہئے کہ ان لوگوں پر گہری نظر رکھیں جو شر پسند ہوتے ہیں اور کسی کو اپنے معاملے میں مداخلت کا موقع نہ دیں۔ حوت خواتین اپنے شوہر کو بہت اہمیت دیتی ہیں اور ان کا حکم مان کر دلی سکون محسوس کرتی ہیں۔ یہ شوہر پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی قائل نہیں ہوتیں۔ ان کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ ہر طرح کے حالات میں صبر و شکر کرتی ہیں، اگر شوہر پر برا وقت آ جائے تو اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہیں۔ امور خانہ داری میں حوت خواتین بھرپور دلچسپی لیتی ہیں۔ ان کے گھر چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں۔ یہ اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیتی ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کے بچے بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کر لیں۔

متعلقہ صفحات

22 صفحات

سرطان عورت اور حمل مرد

اس جوڑے کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ خوشگوار اور قابل رشک زندگی گزار سکتا ہے لیکن اس کے لئے انہیں کئی مراحل اور قربانیوں سے گزرنا پڑتا ہے ورنہ ان کی علیحدگی کے امکانات بھی خاصے ہوتے ہیں۔ اس برج سے متعلق خواتین کو حمل مردوں میں خالی کشش محسوس ہوتی ہے اور وہ ان کے دام محبت میں الجھنے کے بعد ان سے شادی کی خواہش رکھنے لگتی ہیں جبکہ حمل مرد اکثر سرطان خواتین میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے ہیں، اس کی کئی وجوہات ہیں مثلاً وہ ان خواتین کو زیادہ خوبصورت نہیں پاتے، اس کے علاوہ یہ خواتین ان کی توقعات کے مطابق ان سے باتیں نہیں کر پاتی ہیں ایسی ہی اور بھی کئی وجوہات ہیں اور سب کچھ ان کے ہم مزاج نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور ثور مرد

یہ جوڑا خاصی کامیاب اور خوشحال زندگی گزارتا ہے۔ثور مردوں میں خالی کشش ہوتی ہے اور ان میں ایسی وجاہت ہوتی ہے جسے سرطان عورتیں پسند کرتی ہیں۔ ان عورتوں کو ایک ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جو انہیں پورے طور پر تحفظ دے سکے اور ثور مردوں میں ایسی خصوصیات ہوتی ہیں۔ یہ سنجیدہ، ذہین اور طاقت ور ہوتے ہیں، یہ اچھے معاملہ فہم لوگ ہوتے ہیں اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنا جانتے ہیں، ان میں ایک خصوصیت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ صنف نازک کے سامنے کسی بھی لحاظ سے خود کو گراتے نہیں ہیں۔ یہ اپنی عزت اور شان کو ہر وقت قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ ان کی یہ خصوصیت بھی خواتین کو متاثر کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور جوزا مرد

اس جوڑے کے لئے پر سکون اور خوش حال زندگی گزرنا ذرا مشکل ہوتا ہے۔ کیونکہ ان کا مزاج کافی حد تک ایک دوسرے سے ملتے نہیں ہیں، سرطان خواتین پر سکون اور مستقل مزاج ہوتی ہیں اور فطری طور پر ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا جیون ساتھی بھی ایسا ہی ہو لیکن جوزا مرد اس سے مختلف طبیعت رکھتے ہیں، وہ غیر مستقل مزاج ہوتے ہیں، اگر ابھی ایک کام میں دلچسپی لے رہے ہیں تو ذرا دیر بعد ان کی ساری دلچسپی ختم ہو سکتی ہے اور وہ کسی اور کام کی طرف متوجہ ہو سکتے ہیں۔ سرطان عورتیں چاہتی ہیں کہ ان کے گھر میں اس طرح کا ماحول ہو جیسا کہ ان کے آبا ؤ اجداد سے چلا آ رہا ہے لیکن جوزا مرد کو پرانی روایات سے کوئی سروکار نہیں ہوتا، وہ جدت پسند ہے۔ وہ دنیا کی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی تبدیل کرنا چاہتا ہے جبکہ یہ سب کچھ سرطان عورتوں کے لئے نا ممکن ہے۔ جوزا مردوں میں ایک خاص قسم کی کشش اور وجاہت ہوتی ہے جو سرطان عورتوں کو متاثر کر دیتی ہے اور یہ خواتین ان کے قریب آ جاتی ہیں لیکن جلد ہی انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ انہوں نے غلط شخص کا انتخاب کر لیا ہے۔ اگر ان کے پاس واپسی کا راستہ ہوتو وہ واپس ہو جاتی ہیں لیکن اگر شادی کے بندھن میں بند چکی ہوں تو پھر ان کے پاس سوائے صبر اور شکر کرنے کے کوئی راستہ نہیں ہوتا۔ ایسی صورت میں اکثر اوقات کے جھگڑوں کی وجہ سے ان میں علیحدگی کے امکانات ہوتے ہیں۔ بچوں کے معاملے میں یہ مرد خاصے حساس ہوتے ہیں اس لئے بچوں کی تربیت مناسب طور پر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور سرطان مرد

یہ جوڑا چونکہ ایک ہی بر ج سے تعلق رکھتا ہے اس لئے یہ امکانات زیادہ روشن ہوتے ہیں کہ یہ خوش حال اور پر سکون زندگی گزار سکے البتہ خاتون اور مرد ہونے کی وجہ سے ان کے مزاج بہر حال کہیں نہ کہیں تو مختلف ہوتے ہیں جنہیں اگر یہ دونوں سمجھ جائیں تو زندگی اچھی گزر سکتی ہے۔ سرطان مرد ذہین اور معاملہ فہم ہوتے ہیں۔ یہ جانتے ہیں کہ ان کے گھرانے کے لئے کیا کچھ نقصان دہ ہے اس لئے یہ اس سے اجتناب کرتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ محنتی ہوتے ہیں اور ہر حال میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ان مردوں کا رویہ اکثر بہت سرد محسوس ہوتا ہے لیکن درحقیقت وہ اپنے محبوب یا بیوی کو بہت چاہتے ہیں اس لئے ان سے متعلق خواتین کو ان کے اسی رویے کا خاص نوٹس نہیں لینا چاہئے۔ یہ مرد اپنے گھرانے کے لئے بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ گھر کے سارے معاملات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کے بیوی بچوں پر کبھی برے حالات نہ آئیں اس لئے یہ خوب محنت کرتے ہیں، دولت کماتے ہیں اور اپنے گھر کو خوش حال رکھتے ہیں، ایسے میں ان کی سرطان بیویاں بھی اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ گھر کی خوش حالی کے لئے کوشاں ہوتی ہیں، یوں ایک مثالی گھرانہ تربیت پاتا ہے۔ سرطان مرد اپنے بچوں کی بڑے اچھے طریقے سے تربیت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور اسد مرد

اسد مردوں میں بہت زیادہ کشش اور وجاہت ہوتی ہے اس لئے دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کے ساتھ ساتھ سرطان عورتیں بھی ان سے متاثر ہوتی ہیں لیکن یہ دیگر خواتین کی طرح بے قابو نہیں ہوتیں بلکہ عقل و فراست کا دامن تھامے رہتی ہیں۔ یہ ان مردوں کو پسند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا بغور جائزہ لیتی ہیں، ویسے تو ان خواتین کو اسد مردوں کی بے شمار خصوصیات پسند آتی ہیں لیکن انہیں ان کی یہ عادت بالکل پسند نہیں آتی کہ یہ ذر لا ابالی ہوتے ہیں۔ جب سرطان خواتین اسد مردوں کا جائزہ لیتی رہتی ہیں تو ان کی خامیوں کا پتہ چلتا ہے مثلاً یہ کہ مرد جس طرح طاقتور اور مردانہ وجاہت سے بھرپور نظر آتے ہیں، اسی طرح عملی طور پر نہیں ہوتے یہ اکثر نازک مزاجی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اپنی تعریفیں سننا چاہتے ہیں، بولنے پر آئیں تو بولتے چلے جاتے ہیں اور ان کے منہ سے کئی ایسی باتیں نکل جاتی ہیں جو انہیں بے وقوف ثابت کرتی ہیں اور لوگوں پر ان کی شخصیت کا جو رعب اور اثر ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔ یہ مرد بہت زیادہ دوست رکھتے ہیں اور ان کا زیادہ وقت بھی دوستوں ہی میں گزرتا ہے اس وجہ سے یہ اپنے گھر کی طرف پورے طور پر توجہ نہیں دے سکتے، اس طرح ان کی بیویاں کافی پریشانیوں میں مبتلا رہتی ہیں اور ان خواتین پر ہی گھر کی اکثر ذمہ داریوں کا بوجھ ہوتا ہے۔ اسد مرد بچوں پر بھی خاص توجہ نہیں دیتے۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور سنبلہ مرد

یہ جوڑا مجموعی طور پر خوشحال اور پرسکون زندگی گزارتا ہے۔ سنبلہ مرد ذہین، محنتی او پر کشش ہوتے ہیں اس لئے سرطان خواتین انہیں پسند کرتی ہیں، یہ مرد خاصے ذمہ دار بھی ہوتے ہیں اس لئے یہ جانتے ہیں کہ ان کی گھریلو ذمہ داریاں کیا ہیں۔ یہ اپنے گھر پر پوری توجہ رکھتے ہیں۔انہیں اپنی شریک حیات سے بہت محبت ہوتی ہے اور یہ اسے بہت اہمیت دیتے ہیں، اس کی باتوں کو نظر انداز نہیں کرتے، گھر کے اکثر امور اس کے مشورے سے انجام دیتے ہیں۔ شادی سے پہلے یہ مرد مختلف خواتین میں دلچسپی لے سکتے ہیں لیکن جب یہ شادی کر لیتے ہیں تو اپنی شریک حیات کے ہو کر رہ جاتے ہیں۔ شادی کے بعد یہ مرد خود ہی خواتین سے دوستیاں اور ناطے ختم کر لیتے ہیں تا کہ ان کی گھریلو زندگی پر کوئی نا خوشگوار اثر نہ پڑ سکے اور ان کی شریک حیات ان کی وجہ سے کسی قسم کے شک میں مبتلا نہ ہوں۔ یہ جوڑا ایک دوسرے کے مزاج کو شروع شروع میں تو پورے طور پر سمجھ نہیں پاتا لیکن رفتہ رفتہ یہ ایک دوسرے کو پورے طور پر سمجھ لیتے ہیں اور اپنے گھر کی خوش حالی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے بچوں پر پوری پوری توجہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور میزان مرد

اس جوڑے کی زندگی زیادہ بہتر نہیں گزرتی کیونکہ میزان مرد سرطان عورت کے مزاج میں ہم آہنگی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے۔ میزان مرد لا پروا اور اپنے خیالوں میں مگن رہنے والے ہوتے ہیں جبکہ سرطان عورت حقیقت پسند ہے، وہ زندگی کے معاملات میں خیالی قلع تعمیر کرنے کی قائل نہیں ہے جبکہ میزان مرد خیالوں، خیالوں میں دنیا کو تہہ و بالا کر ڈالتے ہیں۔ یہ جوڑا اس صورت میں اچھی زندگی گزار سکتا ہے کہ خاتون خانہ گھر کی ذمہ داریاں خود اپنے سر لے لے۔ اگر اس نے ذمہ داریوں کا بوجھ اپنے شوہر کے کاندھوں پر ڈالنے کی کوشش کی تو پھر اسے ہر طرح کی تلخ کلامی اور جھگڑے کے لئے تیار رہنا چاہئے کیونکہ اس کے شوہر اس کی توقع کے مطابق کوئی کام کر کے نہیں دینا۔ جو سرطان خواتین اپنے میزان شوہروں کے مزاج کو سمجھ جاتی ہیں اور اس کے طابق زندگی گزارتی ہیں وہ اپنے گھر کو سلامت اور خوش حال رکھنے میں کامیاب رہتی ہیں۔ ایسی خواتین کو یہ بھی یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے شوہر حسن پرست ہیں اس لئے اگر انہیں ان کی نظروں میں جگہ بنانی ہے تو خود کو سنوار کر رکھنا چاہئے۔ اس طرح اپنے شوہر کی صفائی پسندی کی عادت کی وجہ سے گھر ، بچوں اور خود کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔ میزان مرد اپنے بچوں کے لئے متفق تو ہے لیکن بہر حال وہ ان کی طرف پوری توجہ نہیں دے سکتا اس لئے یہ فریضہ بھی خاتون خانہ کو ہی نبھا نا ہے

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور عقرب مرد

اس جوڑے کی زندگی صرف اس صورت میں خوش حال اور کامیاب گزر سکتی ہے کہ جب عورت گھر کی ذمہ داریاں اپنے کاندھوں پر لے لے اور یہ سمجھ لے کہ اسے قدم قدم پر صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ عقرب مرد بہت غصے والے ہوتے ہیں اور بات بات پر جھگڑنے لگتے ہیں۔ وہ جب مشتعل ہو ں تو کسی کے جذبات کا خیال نہیں کرتے۔ چونکہ بیوی اور ان کا زندگی بھر کا ساتھ ہوتا ہے اس لئے ان کے رویے کی زد میں سب سے زیادہ بیوی ہی آتی ہے، ایسے میں اگر یہ عورت اپنے حق کی بات کرنا چاہے تو شوہر کی طرف سے زیادہ سخت رویہ اختیار کیا جاتا ہے، ایسے میں ضرورت ہے کہ خاتون خانہ ہوش وعقل سے کام لے کیونکہ اگر اس نے نادانی کرنے کی کوشش کی تو اسے یاد رکھنا چاہئے کہ اسے خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عقرب مرد یوں تو محنتی اور ذہین ہوتے ہیں لیکن ان کی ساری کارکردگی گھر سے باہر ہوتی ہے، وہ کاروباری امور اور دوستوں وغیرہ کی طرف زیادہ توجہ دیتے ہیں اور گھریلو ذمہ داریوں کی طرف ان کا دھیان زیادہ نہیں ہوتا ہے۔ ایسا بھی نہیں ہے کہ وہ گھر کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتے۔ وہ یہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر میں کس چیز کی ضرورت ہے اور وہ تمام ضرورتوں کو پورا کرتے ہیں لیکن دیگر گھریلو معاملات میں زیادہ دلچسپی نہیں لیتے ہیں، اس لئے اگر خاتون خانہ ایسے تمام معاملات کو سمجھ لے تو ان کی زندگی اچھی گزر سکتی ہے، عقرب مرد بچوں کی طرف بھی زیادہ توجہ نہیں دیتے۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور قوس

اس جوڑے کی زندگی بھی اس صورت میں اچھی گزر سکتی ہے کہ جب خاتون خانہ زیادہ ذمہ داریاں اپنے سر لے لے۔ عقرب مردوں کی طرح قوس زیادہ غصے والے اور ہٹ دھرم تو نہیں ہوتے لیکن ان کی طرح قوس مردوں کی دلچسپیاں بھی گھر سے باہر ہوتی ہیں۔ قوس مردوں کی ایک کمزوری یہ ہے کہ یہ خود سے زیادہ کسی کو ذہین نہیں سمجھتے، کسی کی بتائی ہوئی اچھی سے اچھی بات کو بھی اہمیت نہیں دیتے اور اپنے فیصلے خود کرتے ہیں، ان کے اکثر فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو خطرناک نتائج دیتے ہیں جن پر سوائے پچھتانے کے اور کچھ نہیں کیا جا سکتا، یہ اپنے فیصلوں کی وجہ سے کئی بار خمیازہ بھگتنے کے باوجود اپنی اس کمزوری پر قابو نہیں پا سکتے ہیں حالانکہ جب انہیں چوٹ لگتی ہے تو وقتی طور پر یہ فیصلہ کر لیتے ہیں کہ اب آئندہ کوئی غلط فیصلہ نہیں کریں گے اور دوسرو ں سے مشاورت کریں گے لیکن جلد ہی یہ آپ اپنے سے کئے گئے اس عہد کو بھول جاتے ہیں اور اپنی رو میں بہنے لگتے ہیں۔ گھریلو ذمہ داریوں کی طرف ان مردوں کی توجہ کوئی خاص نہیں ہوتی، یہ اپنے دوستوں اور گھر سے باہر کی دلچسپیوں میں وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں اگر خاتون خانہ گھر کی طرف توجہ نہ دے تو گھر کے معاملات تو بگڑ سکتے ہیں۔ اس لئے ایسی خواتین کو چاہئے کہ وہ اپنے شوہر کے مزاج کو سمجھیں اور اس سے بحث اور تلخ کلامی نہ کریں کیونکہ ایسی باتوں کے نتائج مناسب نہیں نکلیں گے، گھریلو ذمہ داریاں خود اٹھا لیں اور بچوں کی طرف بھی انہیں ہی توجہ دینی ہو گی۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور جدی مرد

یہ جوڑا قابل رشک اور خوش حال زندگی گزارتا ہے۔ جدی مرد خاصے ذمہ دار ہوتے ہیں اور اپنی شریک حیات سے محبت بھی کرتے ہیں، ان کی ضروریات اور ان کے جذبات کا پورے طور پر خیال رکھتے ہیں۔ شادی سے پہلے یہ مرد کئی لڑکیوں سے محبت کرتے ہیں لیکن شادی کے بعد ان کی توجہ کا مرکز صرف اور صرف ان کی بیوی ہوتی ہے یہ اپنے گھرانے سے بہت محبت کرتے ہیں اور اس کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اس لئے کسی لڑکی کی طرف بھی توجہ نہیں دیتے کیونکہ اس طرح انہیں خطرہ ہوتا ہے کہ ان کی بیوی ان سے بد دل ہو سکتی ہے اور وہ بیوی کو ناراض نہیں کر سکتے۔ یہ مرد اپنے گھر کی طرف پوری پوری توجہ دیتے ہیں اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کی گھریلو ذمہ داریاں کیا ہیں۔ یہ نہ صرف اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں بلکہ بیوی کی کئی ذمہ داریاں بھی خود سنبھالتے ہیں اور کئی کاموں میں بیوی کا ہاتھ بٹاتے ہیں اپنے گھر کو زیادہ سے زیادہ خوبصورت رکھتے ہیں، ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے گھر میں ضرورت کی ہر چیز موجود ہو۔ یہ اہل خانہ کو تفریح کے لئے لے جاتے ہیں اور گھر میں بھی ان کی دلچسپیوں کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ مرد بچوں کی طرف خاصی توجہ دیتے ہیں۔ ان کی اچھی تربیت اور نگہداشت کرتے ہیں

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور دلو مرد

ایسے جوڑے کی زندگی مجموعی طور پر خوش حال اور مطؤن گزرتی ہے۔ البتہ کبھی کبھار تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں، دلو مرد میزان اور حوت مردوں کی طرح کافی حد تک خیالوں کی دنیا کے باسی ہوتے ہیں جبکہ سرطان عورتیں با عمل اور حقیقت پسند ہوتی ہیں، یوں مزاج میں ہم آہنگی نہیں ہوتی اور مسائل جنم لیتے ہیں۔ دلو مردوں کی ویسے تو یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ خیالوں اور تصورات میں رہتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ بھی نہیں ہوتا کہ وہ بالکل ہی غیر ذمہ دار ہوتے ہیں۔ انہیں اپنی ذمہ داریوں کا پورا پورا احساس ہوتا ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی کیا ضروریات ہیں۔ دلو مردوں کی سو فیصد تعداد خیالی اور تصوراتی نہیں ہوتی، ان میں اکثر ایسے بھی ہیں جو حقائق کی دنیا کو اہمیت دیتے ہیں لیکن بہر حال ان میں بھی خیالی دنیا میں رہنے کی تھوڑی بہت عادت ضرور ہوتی ہے۔ ان مردوں کو دیکھ کر یوں لگتا ہے جیسے مالی معاملات سے انہیں کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن ایسا نہیں، یہ جانتے ہیں کہ انہیں اپنے مالی معاملات کو کس طرح چلانا ہے۔ یہ اکثر فضول خرچی کر جاتے ہیں لیکن یہ اپنے پاس خالی رقم محفوظ رکھتے ہیں، گھر کی طرف ان کی توجہ خاص نہیں ہوتی لیکن انہیں لا پروا بھی نہیں کہا جا سکتا۔ یہ اپنی شریک حیات سے محبت کرتے ہیں اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ اپنے بچوں کی طرف خاص توجہ دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان عورت اور حوت مرد

یہ جوڑا ایک اچھی زندگی گزارتا ہے۔ حوت مرد مزاج کے بہت اچھے ہوتے ہیں۔ ہمدردی رکھنے کی وجہ سے وہ نہ صرف گھر سے باہر بلکہ اہل خانہ کے لئے بھی قابل قدر ہوتے ہیں۔ یہ مرد اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ انہیں احساس ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ مرد زیادہ وقت گھر سے باہر گزارنا پسند کرتے ہیں لیکن اس کایہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ گھر کی طرف سے بے فکر ہوتے ہیں یا لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ سرطان خواتین حوت مردوں کے ساتھ بڑی آسانی سے نباہ کر لیتے ہیں۔ انہیں یہ پتہ ہوتا ہے کہ ان کا شوہر ذمہ دار ہے اور ان سے محبت کرتا ہے۔ ان خواتین کو بس ایک بات اکثر مشکل میں ڈال دیتی ہے کہ حوت مرد اکثر خیالی دنیا میں چلے جاتے ہیں، ایسے میں ان خواتین کو چاہئے کہ وہ ان سے بے زار نہ ہوں بلکہ اسے اپنے شوہر کی ایک عادت سمجھ کر در گزر کریں۔ اپنی اس عادت سے مرد کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے، ہاں کبھی کبھی ہوائی قلعے تعمیر کرنا شروع کر دیتے ہیں، ایسے میں بیویوں کو چاہئے کہ وہ ایسی باتوں میں ان کی حوصلہ افزائی کریں اور یہ جان لیں کہ ان کے شوہر کی یہ کیفیت مستقل نہیں رہے گی، یہ عارضی ہے اور ذرا دیر بعد ختم ہو جائے گی۔ اگر خاتون خانہ ایسی کیفیت میں شوہر کے خیالات سے اختلافات کیا تو تلخ کلامی ہو سکتی ہے اور گھر کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ یہ مرد بچوں سے محبت کرتے ہیں اور ان پر توجہ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور حمل عورت

اس جوڑے کی زندگی میں اکثر تلخ مقامات آتے رہتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ حمل عورتیں دوسروں پر حاکمیت چاہتی ہیں اور سرطان مرد کسی کی حاکمیت کو تسلیم کرنا پسند نہیں کرتے۔ ان خواتین کی ایک بری عادت یہ ہوتی ہے کہ یہ خود کو دوسروں سے اعلیٰ تصور کرتی ہیں، ان کی اس خامی کی زد میں ان کے شوہر بھی آ جاتے ہیں۔ یہ خواتین تیز رفتاری کو پسند کرتی ہیں۔ اکثر معاملات میں یہ جلد بازی کا مظاہرہ کرتی ہیں جن کے نتائج بعض اوقات اچھے نہیں نکلتے۔ سرطان مرد اپنی شریک حیات کی خامیوں کو اگر سمجھ لیں تو زندگی کو بہتر طور پر گزار سکتے ہیں۔ ان مردوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ ان کی شریک حیات ان سے زیادہ تیز رفتا رہے اور یہ اس کا ساتھ دینے سے قاصر ہیں لیکن کسی تلخ کلامی سے بچنے کے لئے وہ اپنی شریک سفر کو سمجھا بجھا سکتے ہیں۔ یہ خواتین خاصی ذہین او سمجھدار ہوتی ہیں اس لئے اگر انہیں طریقے سے کوئی بات سمجھائی جائے تو وہ اس سے اتفاق کر لیتی ہیں۔ حمل خواتین اپنے شوہروں سے بہت محبت کرتی ہیں لیکن اکثر ان کا رویہ حاکمیت پسندانہ ہوتا ہے۔ جس کا اثر ان کے شوہروں پر غلط پڑتا ہے اور بد گمانی پیدا ہوتی ہے۔ ان خواتین کی دلچسپیاں گھر سے زیادہ باہر کے امور میں ہوتی ہیں لیکن یہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں سے پوری طرح غافل بھی نہیں ہوتیں، یہ گھر اور بچوں سے بہت محبت کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور ثور عورت

اس جوڑے کی زندگی اچھی گزر سکتی ہے البتہ چھوٹے موٹے جھگڑے چلتے رہنے کا امکان ہوتا ہے۔ ثور عورتیں خاصی ذہین اور اپنے گھر سے پیار کرنے والی ہوتی ہیں۔ امور خانہ داری میں یہ بڑی دلچسپی رکھتی ہیں۔ یہ اپنے گھر کی خوش حالی اور سلامتی کے لئے کوشاں رہتی ہیں۔ انہیں اپنے شوہر سے بڑی محبت ہوتی ہے، ا س کے جذبات اور ضروریات کا پوری طرح خیال رکھتی ہیں، اگر کبھی شوہر پر برا وقت آئے تو اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہیں اور کبھی حرف شکایت زبان پر نہیں لاتیں۔ ان خواتین کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ جب کوئی فرد شوہر بن کر ان کی زندگی میں آ جاتا ہے تو اس کے علاوہ کسی اور فردکا تصور بھی ان کے لئے محال ہوتا ہے۔ یہ اس کی ہو کر رہ جاتی ہیں۔ یہ شوہر کی بڑی بڑی غلطیوں کو درگزر کر دیتی ہیں۔ یہ بہت جذباتی خواتین ہوتی ہیں، شوہر پر اپنی تمام تر محبت نچھاور کرتی ہیں اور شوہر ان سے مطأن رہتے ہیں۔ یہ خواتین پر سکون اور خوش حال زندگی گزارنے کی متمنی ہوتی ہیں اور ایسے اقدامات کرتی رہتی ہیں جن سے ان کا گھرانہ خوش حال رہے۔ یہ دوسروں کو اپنے معاملات میں دخل نہیں دینے دیتیں۔ یہ بچوں کے بارے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔ ان کی تربیت اور نگہداشت بڑی توجہ سے کرتی ہیں

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور جوزا عورت

اس جوڑے کی زندگی اس دیے کی مانند ہوتی ہے جو تیز ہواؤں کی زد پر ہوتا ہے اور اس کے کسی بھی لمحہ بجھ جانے کے امکانات ہوتے ہیں۔ جوز ا خواتین مستقل مزاج نہیں ہوتیں، ان کا مزاج ذرا ذرا سی دیر میں بدلتا رہتا ہے، یکسانیت سے انہیں بوریت ہونے لگتی ہے، یہ ہر لمحہ تبدیلی چاہتی ہیں۔ شادی سے پہلے یہ کئی معاشقے بھی کرتی ہیں، اس کی وجہ یہی ہوتی ہے کہ یہ ایک محبوب سے اکتا جاتی ہیں لیکن ان کی یہ عادت اکثر شادی کے بعد ان کیلئے مصیبت بن جاتی ہے کیونکہ بہر حال شادی کے بعد مرد کی تبدیلی نا ممکن ہوتی ہے، اگریہ خواتین اپنی اس کمزوری پر قابو نہ پائیں تو ان کا گھر بگڑنے کے روشن امکانات ہوتے ہیں۔ یہ خواتین خاصی خوب صورت اور پر کشش ہوتی ہیں، اس لئے مرد ان کے قریب آنا چاہتے ہیں، شادی کے بعد سرطان مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیوی گھریلو ذمہ داریوں کو سمجھے او ر اسے بھی محبت دے لیکن اکثر جوزا خواتین کے لئے ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ایسی خواتین کے لئے ضروری ہے کہ اپنے گھر کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے اپنی کمزوریوں، کوتاہیوں اور خامیوں پر کنٹرول کریں۔ ان کیلئے بہتر ہے کہ اپنے گھر کی طرف زیادہ توجہ دیں اور گھر سے باہر کی سرگرمیوں کو متروک کر دیں، یہ جان لیں کہ اب ان کا اپنا گھر ہی ان کے لئے دنیا کی بہترین جگہ ہے، اگر یہ نہ رہا تو یہ در بدر ہو سکتی ہیں۔ بچوں پر خصوصی توجہ دیں۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور سرطان عورت

یہ ہم پہلے بھی لکھ چکے ہیں کہ ایسا جوڑا خوش حال اور پر سکون زندگی گزارتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دونوں ایک ہی برج سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے مزاج بھی تقریباً ملتے جلتے ہیں، ہاں مرد اور خاتون ہونے کے ناطے ان کی اپنی اپنی مخصوص عادتیں اور خصوصیات بھی ہیں جو ایک دوسرے کے لئے ذرا الجھاؤ اور پریشانی پیدا کر دیتی ہیں لیکن یہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جن پر ذرا سی کوشش کے بعد قابو پایا جا سکتا ہے۔ یہ دونوں فریق ذہین، محنتی اور پر عزم ہوتے ہیں۔ یہ جو کام کرنے کی ٹھان لیں اسے اختتام تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں۔ اپنے گھرانے کی خوش حالی اور سلامتی کے لئے یہ بہت حساس اور سنجیدہ ہوتے ہیں اور اس سلسلہ میں بڑی بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ ان دونوں میں آپس میں بہت محبت ہوتی ہے البتہ کچھ بیرونی لوگ اکثر ان کے درمیان غلط فہمیاں او رنفاق پیدا کر دیتے ہیں لہٰذا اس جوڑے کو چاہئے کہ ایسے شرارتی عناصر سے محتاط رہے۔ یہ دونوں اگر ایک بہتر زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ان کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کی عادات و اطوار کو اچھی طرح سمجھیں، ایک دوسرے کے جذبات اور ضروریات کا خیال رکھیں۔ بچوں کے معاملے میں سرطان عورت بہت حساس ہے۔ یہ بڑے نازو نغم سے انہیں پالتی ہے اور انہیں زندگی میں کامیاب دیکھنا چاہتی ہے۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور سنبلہ عورت

یہ جوڑا مجموعی طور پر اچھی زندگی گزارتا ہے۔ ان کے مزاج میں اکثر معاملات میں ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔ مثلاً یہ ذہین، محنتی اور بااعتماد ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے گھرانے سے بہت پیار ہوتا ہے اور یہ گھرانے کی خوش حالی و سلامتی کے لئے کوشاں ہوتے ہیں۔ سنبلہ عورت اپنے شوہر سے بہت زیادہ مخلص اور پیار کرنے والی ہوتی ہے۔ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر بھی اسے اس کی طرح ٹوٹ کر چاہے۔ اسے اگر دھوکا دیا جائے تو یہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے، اس کے اعصاب اور نفسیات پر برا اثر پڑتا ہے، یہ بے وفائی کا دل پر بہت گہرا اثر لیتی ہیںیہ اپنے شوہر کو صرف اور صرف اپنا دیکھنا چاہتی ہیں۔ ان کے شوہروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی بیویوں کے جذبات و احساسات کا ہر دم خیال رکھیں۔ ویسے تو سرطان مرد خود بھی ایسے نہیں ہوتے کہ اپنی بیوی کے علاوہ دوسری عورتوں میں دلچسپی لیں لیکن شک کی آگ بہت کچھ جلا سکتی ہے اس لئے کوشش کریں کہ ایسی کوئی صورت حال پیدا نہ ہو کہ ان کی بیویاں ان کی طرف سے شک میں مبتلا ہوں۔ اگر کوئی غلط فہمی ہو جائے تو اسے وضاحت کے ساتھ دور کریں۔ اس جوڑے کو چاہئے کہ اپنے گھرانے کی خوش حالی کے لئے مختلف اقدامات کرتے رہیں مثلا سیرو تفریح پر جانا، فلم دیکھ لینا یا کوئی تقریب سجا لینا۔ سنبلہ خواتین اپنے بچوں کی اچھی تربیت کرتی ہیں

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور میزان عورت

اس گھرانے پرہر وقت خطرات منڈلاتے رہتے ہیں کیونکہ میزان عورت کا مزاج متغیر رہتا ہے۔ وہ یکسانیت سے اکتا جاتی ہے اس لئے گھر کے ماحول سے بیزار ہو کر باہر کی سرگرمیوں میں مصروف ہو جاتی ہے، ایسے میں سرطان شوہر کے پاس صبر اور حوصلے کے علاوہ کچھ نہیں رہتا۔ یہ خواتین بڑی حسین، دلکش اور دل موہ لینے والی ہوتی ہیں۔ ان کا حسن پہلی ہی نظر میں لوگوں کو اپنی طرف مائل کر لیتا ہے۔ سرطان مرد بھی ان کی طرف راغب ہوتے ہیں، بات جب تک محبت اور عشق تک رہے تو معاملہ صحیح رہتا ہے لیکن شادی کے بعد سرطان مردوں کو اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے حسین عورت سے شادی کر کے غلطی کی ہے کیونکہ صرف حسن سے گھر نہیں چلتے۔ یہ خواتین فضول خرچ بھی ہوتی ہیں اس لئے اکثر ان کے شوہر مالی مسائل کا شکار رہتے ہیں اور کبھی کبھار انہیں مقروض بھی ہونا پڑتا ہے۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ خاتون خانہ اپنی کمزوریوں کو سمجھے اور ان پر قابو پائے، اسے گھر کی طرف زیادہ توجہ دینی چاہئے، باہر کی سرگرمیوں میں اگر حصہ لینا ہے تو صرف اس حد تک حصہ لے کہ گھر کے معاملات پر اس کا اثر نہ پڑے۔ اگر یہ دونوں میاں بیوی ایک دوسرے کو سمجھ لیں اور گھر کو بہتر چلانے کا تہیہ کر لیں تو ان کا گھر مثالی ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور عقرب عورت

عقرب خواتین فطری طور پر تیز مزاج ہوتی ہیں۔ بات بات پر انہیں غصہ آ جاتا ہے اور اس وجہ سے اکثر انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے۔ یہ خاصی ضدی اور ہٹ دھرم بھی ہوتی ہیں۔ اپنی ضد اور انا کی وجہ سے کئی بار انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ان خواتین کو گھریلو کاموں سے بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ اکثر فضول خرچی بھی کرتی ہیں۔ زبان درازی بھی ان کا شیوہ ہے۔ اکثر شوہر اور دیگر لوگوں سے لڑائی کرتی رہتی ہیں۔ جو لوگ ان کے قریب رہتے ہیں، کوئی ایسی بات نہیں کرتے جو تلخ کلامی یا جھگڑے کا سبب بنے۔ ان کے شوہر کو بڑے حوصلے اور ہمت سے ان کے ساتھ گزارا کرنا پڑتا ہے۔ جو شوہر اپنی عقرب بیوی کا مزاج نہیں سمجھتے اور اس سے زیادہ غصہ اور تیزی دکھانے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اکثر سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لئے ایسے شوہروں کے لئے بہتر ہے کہ اگر وہ گھر میں سکون چاہتے ہیں تو بیوی کی نا خوش گوار باتوں کو در گزر کریں۔ وہ یہ سوچ لیں کہ ان کی بیوی ایسی مخلوق ہے جسے عقل کی کوئی بات دیر سے ہی سمجھ آتی ہے۔ ان خواتین کو بھی چاہئے کہ وہ گھر کی سلامتی اور خوش حالی کے لئے اپنے مزاج پر قابو پائیں۔ اپنے گھر کو اہمیت دیں اور خاص طور پر شوہر سے مناسب رویہ اختیار کریں اور بچوں پر توجہ دیں تا کہ ان کی اچھی تربیت ہو سکے۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور جدی عورت

اس گھر میں اس وقت خوش حالی اور سکون آ جاتا ہے جب شوہر اپنی بیوی پر پوری توجہ دیتا ہے اور یہ جان لیتا ہے کہ جب وہ بیوی کو خوش رکھے گا تو اس کی بیوی دل و جان سے اس پر قربان رہے گی اور اس کی خاطر ہر تکلیف اٹھا لے گی۔ جدی خواتین چاہتی ہیں کہ ان سے سچی محبت کی جائے۔ وہ خود بھی اپنے شوہر سے سچی محبت کرتی ہیں۔ ویسے یہ گھرانہ مجموعی طور پر اچھا رہتا ہے کیونکہ سرطان مرد اچھے مزاج کے حامل ہوتے ہیں۔ وہ ذمہ دار اور محنتی ہوتے ہیں۔ اپنے گھر سے انہیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو خوب سمجھتے ہیں۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی زندگی میں زیادہ سے زیادہ خوش حالی آئے اوراس کے لئے وہ بڑی محنت کرتے ہیں۔ جدی خواتین بڑی نفاست پسند ہوتی ہیں اور انہیں امور خانہ داری سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنے گھر کو سجانے اور سنوارنے میں کافی وقت لگاتی ہیں۔ یہ مہمان نواز ہوتی ہیں۔ دوسروں کی عزت کرتی ہیں اور اپنی ذہانت کی وجہ سے احباب کے مسائل حل کرتی رہتی ہیں۔ لوگ ان سے مشورے لینا پسند کرتے ہیں۔ جدی عورتیں اورسرطان مرد اپنے بچوں کی طرف خاصی توجہ دیتے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زندگی کے ہر میدان میں کامیاب رہیں۔ یہ ان کی تربیت میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھتے۔

مزید پڑھیں

سرطان مرد اور دلو عورت

ایسے جوڑے کی زندگی میں اکثر سکون کے دن غائب ہو جاتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ دلو عورت اکثر خیالی دنیا میں رہنا پسند کرتی ہے جس سے گھر کے عام حالات پر اثر پڑتا ہے اور بے ترتیبی ہو جاتی ہے۔ اس وجہ سے شوہر کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ دلو عورتیں بعض اوقات شاندار حال اور مستقبل کے سنہری سپنے دیکھنے لگتی ہیں اور جب ان کے سپنے حقیقت کا جامہ نہیں پہنتے تو وہ چڑچڑاہٹ کا مظاہرہ شروع کر دیتی ہیں۔ فراخ دل ہونے کی وجہ سے اکثر یہ فضول خرچی پر اتر آتی ہیں۔ یہ خواتین بلا شبہ بلا کی حسین اور پر کشش ہوتی ہیں۔ ان کے شوہر اگر صبر و تحمل اور سمجھداری کا مظاہرہ کریں تو اپنی بیوی کو اس کی عادتوں سے کافی حد تک چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔ اس گھر میں اکثر تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں لیکن یہ دونوں فریق اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کے جھگڑوں میں کسی اور کو بولنا نہیں چاہئے۔ اس لئے کسی کو اپنے معاملات میں نہیں بولنے دیتے، یوں ان کے جھگڑے جلد یا بدیر نمٹ جاتے ہیں۔ یہ عورتیں چاہتی ہیں کہ ان کے شوہر ہر لحاظ سے دوسروں سے برتر ہوں۔ تمام تر باتوں کے باوجود یہ خواتین اپنے گھر، شوہر اور بچوں سے بہت لگاؤ رکھتی ہیں۔ یہ برے حالات میں اپنے شوہر کا ساتھ دیتی ہیں، اپنے بچوں کا بہت خیال رکھتی ہیں اور اچھے انداز میں ان کی پرورش کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سرطان مرداور قوس عورت

اس گھرانے میں اکثر خوش حالی او سکون رہتا ہے لیکن کبھی کبھار تلخ کلامی اور جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں جو شدید نوعیت کے بھی ہو جاتے ہیں۔ قوس خواتین اپنی انا اور ضد کی وجہ سے کسی بھی معاملے میں انتہا تک جا سکتی ہیں۔ اس لئے ان کے شوہر کو یہ بات ذہن میں رکھن چاہئے کہ اگر انہوں نے زیادہ سختی کا مظاہرہ کیا تو ان کے گھرانے کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ قوس خواتین گھر سے باہر کی سرگرمیوں میں مصروف رہنا پسند کرتی ہیں اس لئے اکثر سوشل ورکر، کھیل کود اور سیرو تفریح کی طرف راغب ہوتی ہیں، جس کا لازمی اثر ان کی گھریلو زندگی پر پڑتا ہے، ان کے شوہروں اور بچوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ یہ خواتین ’’ تو نہیں اور سہی‘‘ کے مقولے پر پوری اترتی ہیں کیونکہ انہیں کسی بھی وجہ سے اپنا گھر بگڑ جانے کا کوئی خوف نہیں ہوتا، اگر ایسا ہو جائے تو یہ بڑے حوصلے اور قدرے بے فکری سے حالات سے سمجھوتہ کر لیتی ہیں۔ اس جوڑے کے لئے بہتر ہے کہ ایک دوسرے کے مزاج کو سمجھیں اور اپنے گھرانے کی سلامتی کے لئے ناخوش گوار حالات نہ پیدا ہونے دیں۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ اگر ان میں علیحدگی ہو گئی تو ان کے بچے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ عام حالات میں قوس عورت کو اپنے بچوں کی طرف خاص توجہ دینے کے ضرورت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں