فراخ دل

تفصیل

یہ لوگ کافی فراخ دل ہوتے ہیں۔ اپنی محنت اور ہمدردی کے بل بوتے پر یہ لوگ خوب دولت کماتے ہیں لیکن یہ بخیل نہیں ہوتے، یہ نہ صرف اپنی ضروریات کے لئے مناسب طور پر رقم خرچ کرتے ہیں بلکہ دوسروں کی مدد بھی کھلے دل سے کرتے ہیں۔ ان کے دوستوں کو ان سے قرض مانگ کر مایوسی کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ یہ اچھا کھانا اور اچھا پہننا کے اصول پر گامزن ہوتے ہیں جس کے لئے یہ فراخ دلی سے رقم خرچ کرتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

9 صفحات

گہری شخصیت

یہ گہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ہر چیز کا گہرا مشاہدہ کرتے ہیں اور جو کچھ ان کے لئے نقصان دہ ہواس سے خود کو دور رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ دوسرے لوگوں کا بھی بڑے گہرے انداز میں مشاہدہ کرتے ہیں۔ بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آس پاس سے لاتعلق ہیں لیکن درحقیقت یہ تمام معاملات کا غور سے جائزہ لے رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ دور اندیش ہوتے ہیں اور منصوبے بھی بہت خوب بناتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مقبولیت کی خواہش

ان میں نمایاں اور مقبول ہونے کی خواہش کوٹ کوٹ کر بھری ہوتی ہے۔ یہ لوگوں کے درمیان رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان میں سے بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں جو تنہائی پسند ہوں ورنہ ان کی اکثریت لوگوں میں گھل مل کر رہنا پسند کرتی ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ یہ ہر لحاظ سے دوسروں سے ممتاز رہیں۔ یہ صرف ان کی ایسی خواہش نہیں ہوتی جو ان کے اندر ہی رہے بلکہ وہ اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے انتھک محنت بھی کرتے ہیں جو انہیں ناکام کرنا یا دیکھنا چاہتے ہیں۔ یہ محنت کے قائل ہوتے ہیں اور محنت ہی کے بل پر کامیابیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ نہ تو خود غلط راستوں کا انتخاب کرتے ہیں اور نہ ہی غلط راستوں کو پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

وقت کے قدر دان

یہ لوگ وقت کی بڑی قدر کرتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی کے ایک ایک لمحہ سے کچھ نہ کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ یہ فضول باتوں یا فضول جگہوں پر بیٹھ کے وقت ضائع کرنا پسند نہیں کرتے۔ یہ ایسے لوگوں سے دور رہتے ہیں جو وقت کی قدر نہیں کرتے۔ یہ ایک کام کرنے کے بعد دوسری مصروفیت تلاش کر لیتے ہیں۔ چھٹیوں کے دنوں میں بھی یہ آرام کرنا پسند نہیں کرتے بلکہ چاہتے ہیں کہ اس وقت سے بھی کچھ نہ کچھ حاصل کرایا جائے۔

مزید پڑھیں

عدم تحفظ کا شکار

ان میں ایک بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ بلا وجہ ہی عدم تحفظ کا شکار رہتے ہیں۔ انہیں ایک ایسا خوف لاحق ہوتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اور یہ خوف انہیں کئی کاموں پر مجبور کرتا ہے مثلاً یہ مستقبل سے خوف زدہ ہوتے ہیں اس لئے اسے محفوظ بنانے کے لئے رقم پس انداز کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح انہیں یہ خوف رہتا ہے کہ کہیں ان کا ایکسیڈنٹ نہ ہو جائے اس وجہ سے یہ بہت محتاط انداز میں چلتے اور ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ اس طرح کئی انجانے خطرے انہیں گھیرے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے بہتر ہے کہ ایسے تمام واہموں و اہمیت نہ دیں۔

مزید پڑھیں

تصوراتی

ایک خامی ان لوگوں میں یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اکثر تصورات میں رہتے ہیں اور نہ جانے کیا کیا سوچ لیتے ہیں لیکن جب ان کی توقعات کے مطابق نتائج سامنے نہیں آتے تو انہیں بڑا دکھ ہوتا ہے۔ ایسے حالات میں ہونا تو یہ چاہئے کہ یہ آئندہ کے لئے محتاط ہو جائیں اور تصورات سے چھٹکارا پا لیں لیکن یہ لوگ اپنے پیدائشی خطرات کی وجہ سے مجبور ہوتے ہیں اور بار بار تصورات میں چلے جاتے ہیں۔ انہیں چاہئے کہ اپنی اس خامی پر قابو پانے کی کوشش کریں تا کہ انہیں دکھ نہ اٹھانا پڑے اور ان کا وقت بھی بچے۔

مزید پڑھیں

خوب سے خوب تر

جہاں ان لوگوں میں کئی خامیاں ہوتی ہیں وہیں یہ کئی خوبیوں کے مالک بھی ہوتے ہیں، ان کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ یہ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ یہ کسی ایک جگہ پہنچ کر مطۂن نہیں ہوتے اور اس سے آگے کی منزلوں کی جانب روانہ ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ محنت کرتے چلے جاتے ہیں جس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں اور کامیابی ان کے قدم چومتی ہے۔

مزید پڑھیں

ہمدرد

یہ بہت ہمدرد ہوتے ہیں۔ ان کی ہمدردی صرف انسانوں تک ہی نہیں بلکہ یہ جانوروں اور دیگر تمام جانداروں سے بھی بڑی ہمدردی رکھتے ہیں۔ اپنی اس خوبی کی وجہ سے یہ اکثر ایسے شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں ہمدردی کا پہلو موجود ہو۔ مثلاً یہ ڈاکٹر بنتے ہیں، حکمت اور طب کے دیگر شعبوں کے علاوہ سوشل ورکر ہوتے ہیں، وکالت اور سیاست کے شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں۔ ان کے دوست،ا حباب اور رشتہ دار ان کی اس عادت سے مستفیض ہوتے رہتے ہیں۔ یہ کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اور چاہتے ہیں کہ اس کی تکلیف کو دور کریں۔

مزید پڑھیں

بہترین دوست

یہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر دوستی کرتے ہیں۔ یہ ہر کسی کو اپن دوست نہیں بنا لیتے ہیں بلکہ جب یہ کسی کو دوست بناناچاہتے ہیں تو پہلے اس کا بغور جائزہ لیتے ہیں اگر وہ ان کے معیار پر پورا اترے تو اس کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں اور جب یہ کسی کو اپنا دوست بنا لیتے ہیں تو اس کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں، اس کی بھلائی چاہتے ہیں اور اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ کوئی ان کے دوستوں کی برائی ان دوستوں کی غیر موجودگی میں بھی نہیں کر سکتا ہے۔ یہ ہر طرح سے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بے چین

یہ لوگ اکثر انجانی بے چینی کا شکار رہتے ہیں، اس وجہ سے اکثر ان نفسیاتی دباؤ رہتا ہے جو ان کے لئے اداسی اور پریشانی کا سبب بنتا ہے۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ یہ اپنی اسی کیفیت کو سمجھیں اور یہ جان لیں کہ ان کی یہ بے چینی بے سبب ہے۔ جب انہیں بے چینی ہوتو یہ خود کو ایسے کاموں میں مصروف کر لیں جو انکے لئے مسرت اور تسکین کا سبب ہوں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں